سمارٹ فونز نے انسان کی زندگی آسان بنا دی ہے اور نت نئی موبائل ایپلی کیشنز مزید آسانیاں اور جدتیں پیدا کر رہی ہیں جن میں کُچھ کو آپ جانتے ہیں اور بہت سے معلومات سے ابھی نا آشنا ہیں، اس آرٹیکل میں آپ کے پسندیدہ گیجٹ کی 8 ایسی خُفیہ خوبیوں کا ذکر کیا جائے گا جنہیں زیادہ تر لوگ نہیں جانتے۔
نمبر 8 فون فوراً چارج کرنے کے لیے
اگر آپ کے موبائل کی بیٹری سُرخ بتی دیکھا رہی ہے اور آپ کے پاس اُسے چارچ کرنے کے لیے زیادہ وقت نہیں ہے تو اُسے AirPlane Mode آن کر کے چارج کریں، ایسا کرنے سے فون کی چارجنگ سپیڈ پہلے سے بہت زیادہ تیز ہو جائے گی اور کم وقت میں زیادہ بیٹری چارج ہوگی کیونکہ ایر پلین موڈ پر فون کی بہت سے ایپز بند ہو جاتی ہیں جیسے وائی فائی اور سم کالز وغیرہ۔
نمبر 7 غلط ٹائپینگ کی صورت میں
جی ہاں آپکو Back Space بٹن دبانے کی ضرورت نہیں آئی فون اور ائی پیڈ استعمال کرنے والے غلط ٹائپ ہونے کی صورت میں فون کوادھر اُدھر شیک کر دیں لفط خودبخود ڈلیٹ ہوجائے گا۔
نمبر 6 اشتہار بند کرنے کے لیے
اگر آپ اپنی پسندیدہ گییم یا ایپ کے ووران چلنے والے اشتہارات سے تنگ ہیں تو اُسے استعمال کرنے سے پہلے اپنے فون کے اوپر AirPlane Mode آن کر لیں اور پھر بغیر کسی اشتہار کے بغیر اپنی گیم اور ایپز کو استعمال کریں۔
نمبر 5 ویب پیج Save کرنے کے لیے
کبھی کبھار ہمیں کوئی بُک یا ویب سائٹ دوبارہ پڑھنے کے لیے ویب بروازر میں پھر سے لوڈ کرنا پڑتا ہے اور اگر انٹرنیٹ سگنل کمزور ہوں یا میسر نہ ہوں تو موڈ خراب ہو جاتا ہے لیکن Android استعمال کرنے والے اب اس پریشانی سے بچ سکتے ہیں کیونکہ وہ ویب پیج کو ڈاون لوڈ بٹن کے ساتھ اپنے فون میں محفوظ کرستے ہیں اور دوبارہ پیج کھولنے کے لیے اُنہیں انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔
نمبر 4 فون کو Weight Scale بنائیں
آپ اپنے سمارٹ فون کو Digital Weight Scale بنا سکتے ہیں اپنے Android یا آئی فون کے سٹور پر Digital Weight Scale سرچ کریں آپ کو کافی ایپز ملی جائیں گی جو آپ کے فون کو ویٹ سکیل بنا سکتی ہیں اور آپ اس ویٹ سکیل پر 1 سے 2 کلو تک کا وزن آسانی سے تول سکتے ہیں ۔
نمبر 3 ماؤس ریموٹ
آپ اپنے ائی فون کو Air Mouse Pro یا Android کو Remote Mouse ایپر کے ذریعے کمپیوٹر کا فعال وائر لیس ماؤس بنا سکتے ہیں اور اپنے کمیوٹر کو فون سے کنٹرول کرسکتے ہیں اس زبردست ایپ سے آپکا فون کمپیوٹر کا وائرلیس ماؤس بن جائے گا۔
نمبر 2 ببل لیول
سمارٹ فونز کے اندر بہت سے سینسر لگے ہوتے ہیں جو آپ کی پوزیشن اور فون کا اینگل وغیرہ جاننے میں مدد گار ہوتے ہیں، سمارٹ فونز کی بہت سے ایپز ان سینسرز کو استعمال کرتے ہُوئے عام ضرورت کے آلات جیسے ببل لیول اور ویٹ سکیل وغیرہ کی خوبیاں سمارٹ فون میں مہیا کر دیتی ہے۔
نمبر 1 نیٹ ورک سگنل بہتر بنانے کے لیے
یہ نیٹ ورک کوڈ آئی فون کو استعمال کرنے والوں کے لیے ہے اپنے فون سے #3370٭ ڈائل کریں اس سے آپ کے فون میں EFR Codecs Unable ہو جائیں گے اور آپ کے فون کے سگنلز اگر کمزور ہیں اور کال کے دوران آواز ان سگنلز کا شکار ہو رہی ہے تو یہ کوڈ ڈائل کرنے سے آپ کے فون کے سگنلز بہتر ہوجائیں گے اور اواز کی کوالٹی بھی بہتر ہوجائے گی۔