سمارٹ فون استعمال کرنے والے دجال کی آمد کا باعث بن سکتے ہیں روسی پادری

Posted by

روس کے آرتھوڈوکس چرچ کے سب سے بڑے پادری Patriarch Kirill کا کہنا ہے کہ "ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے خاص طور پر سمارٹ فون استعمال کرنے والے دجال کی آمد کا باعث بن سکتے ہیں”، پادری کی یہ وارننگ آجکل روس کے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ڈسکس کی جارہی ہے اور بہت سے لوگ پادری کو طنز کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Patriarch Kirill

پادری Patriarch Kirill نے ایک لوکل ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہُوئے کہا کہ لوگوں کو ورلڈ وائیڈ ویب کا استعمال کرتے ہُوئے بہت محتاط رہنا چاہیے کیونکہ اس کا استعمال انسانیت کو ایک ہی جگہ سے کنٹرول کیے جانے کے راستے کھول دیتا ہے اور اینٹی کرائیسٹ (دجال) ورلڈ وائیڈ ویب کا Head ہوگا جو تمام انسانوں کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

پادری کا مزید کہنا تھا کہ آپ جب بھی اپنا سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں چاہے اسے شوق سے استعمال کریں یا بلاوجہ اور چاہے آپ نے اپنی لوکیشن فون پر آن کی ہو یا نہ کی ہوفون آپ کو ڈھونڈے جانے کا باعث بن سکتا ہے اور اس سے یہ بھی پتہ چلایا جا سکتا ہے کہ آپ کیا پسند کرتے ہیں اور کن چیزوں سے ڈرتے ہیں”۔

پادری نے انٹرویو میں بتایا ” دُنیا میں کیا پسند کیا جارہا ہے اور کیا نہیں اس چیز کا کسی کے ہاتھ میں جانا ایک انتہائی خطرناک چیز ہے اور یہی طاقت دجال کو بُلانے کا باعث بنے گی ، پادری نے کہا کے اُن کا چرچ ٹیکنالوجی کے خلاف نہیں ہے مگر اُنہیں شبہات ہیں کے ایسی ٹیکنالوجی شخصی آزادی کے خلاف ہے۔

پادری کے اس انٹرویو کے نشر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر پادری کو خوب طنز کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ پادری جو کے روس کے صدر پیوٹن کے بہت قریبی ساتھیوں میں سے ہے حکومت کا زر خرید ہے اورروسی حکومت سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے اور چاہتی ہے کہ امریکن سوشل میڈیا چینلز کی بجائے روس کے سوشل میڈیا چینلز کو روسی عوام استعمال کریں۔

مُسلمانوں کی طرح مسیحی بھی دجال کہ آنے کےمنتظر ہیں اور وہ اُسے اینٹی کرائیسٹ کہتے ہیں اور اگر پادری کی بات کو مذاق میں نہ لیا جائے تو یقیناً اُس کی بات میں وزن ہے اور ہم سب جانتے ہیں کہ دجال ساری دُنیا کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو گا اور اُس کا زمانہ اب بہت قریب ہے اور اُس کے آنے کی باتیں مسلم علما اور مسیحی علما اب ہر وقت کر رہے ہیں اور دوسری طرف یہودی عُلما کا کہنا ہے کہ اُن کا مسیحا اب بس آنے ہی والا ہے اور آج آتا ہے کہ کل وہ نہیں جانتے۔

Featured Image Credit:Serge Serebro, Vitebsk Popular News [CC BY-SA 3.0], via Wikimedia Commons The Image has been edited