سمارٹ فون کو پینٹ کی جیب میں رکھنا مردوں کے لیے سنگین خطرہ

Posted by

دور حاضر میں موبائل فُون انسان کی زندگی کا اہم حصہ ہیں اور اسکے بغیر زندگی کی گاڑی کا پہیہ تھم جاتا ہے اور پچھلے کُچھ سالوں میں موبائل فون کی ٹیکنالوجی میں مسلسل ترقی نے موبائل فُون کو صرف موبائل فُون ہی نہیں رہنے دیا بلکہ سمارٹ فون کی شکل میں بدل کر ہمارے زندگی کے بہت سے کاموں کو آسان کر دیا ہے مگر جہاں آسانی مل رہی ہے وہاں ان سمارٹ فونز کے بہت سے منفی اثرات بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔

ماہین کا کہنا ہے کہ سمارٹ فون کو جیب میں رکھنا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے، اس آرٹیکل میں ہم سمارٹ فونز کے اُن منفی اثرات کا ذکر کریں گے جو منفی اثرات سمارٹ فون کو جیب میں رکھنے سے پیدا ہوتے ہیں اور یہ کیسے ہماری صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

C:\Users\Zubair\Downloads\denim-trousers-885497_1280.jpg

برطانیہ کے اخبار ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے نتائج کے مُطابق سمارٹ فون کو پینٹ کے سامنے یا پیچھے والی جیب میں رکھنا فرٹیلٹی پر بُری طرح اثر انداز ہوتا ہے اور یہ مردوں کے سپرمز کو بہت تیزی کے ساتھ گراتا ہے اور کمزوری پیدا کرتا ہے۔

ماہرین کی اس تحقیق کے نتائج کے مُطابق ایسے مرد افراد جو دن کے زیادہ تر اوقات میں اپنا فون پینٹ کی جیب میں رکھتے ہیں اُنکے فرٹیلٹی کی بیماری میں مُبتلا ہونے کے چانسز 47 فیصد بڑھ جاتے ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا فون کی الیکٹرو میگنیٹک ویوز اور فون کی ہیٹ کی وجہ سے ہوتا ہے۔

G:\Pics Sharing\IMG_9415.JPEG

ماہرین کا مزید کہنا ہے کے سپرمز کا لیول فون کو صرف جیب میں رکھنے سے ہی نہیں گرتا بلکہ اگر یہ آپ کے قریب بیڈ وغیرہ پر چارجنگ پر لگا ہو تب بھی یہ سپرمز جلاتا رہتا ہے۔

ڈاکٹرز حضرات کا کہنا ہے کہ اگر آپ موبائل فون کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں توکوشش کریں کے اس کو بیگ وغیرہ میں ڈالکر کیری کریں یا موبائل کو شرٹ کے سامنے والی جیب میں رکھیں لیکن اسے زیادہ وقت تک دل کے قریب مت رکھیں کیونکہ موبائل فون میں رسیو ہونے والے سگنلز دل کی کارکردگی پر بھی اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کُچھ تحقیقات کے نتائج کے مطابق کیسنر کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

اس صُورتحال سے بچنے کے لیے موبائل فونز کو لیدر وغیرہ کے پاوچ میں رکھنا اوراستعمال کرنے کے بعد وائی فائی اور موبائل نیٹ ورک کو آف کردینا بھی اس پریشانی سے بچنے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ موبائل فون کو چارجنگ کے دوران اپنے سے دُور رکھنا بھی انتہائی ضروری ہے۔