سمارٹ فون کے 8 ایسے کمالات جو فون کی صلاحیت کو کئی گُنا بڑھا دیتے ہیں

Posted by

سمارٹ فون دور حاضر کی ایک ایسی ایجاد ہے جس نے روزمرہ کے استعمال کی کئی چیزوں کو اپنے اندر ایک جگہ اکھٹا کر دیا ہے اور یہ سلسلہ ابھی رُکا نہیں ہے بلکہ روز کوئی نہ کوئی نئی خوبی سمارٹ فون کی صلاحیت کو بڑھا رہی ہے اور اس آرٹیکل میں ہم سمارٹ فون کے 8 ایسے کمالات شامل کر رہے ہیں جو آپ کے فون کو ایک بہترین ملٹی فنکشن گیجٹ میں بدل سکتے ہیں۔

نمبر 1 پیمائش کے لیے

Top view Level Measure Tape Mobile phone Pencil and Paper Notebook

گھر میں پیمائش کے لیے انچی ٹیپ کا ہونا بہت ضروری ہے لیکن اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ عین وقت پر یہ ٹیپ نہیں ملتی لیکن سمارٹ فون نے اس پریشانی کو ختم کر دیا ہے اور ایپل اور اینڈرائیڈ کے ایپلی کیشن سٹورز پر بہت سی فری ایپس ایسی ہیں جو آپ کو چیزوں کی پیمائش کرنے میں مدد دیتی ہیں اور ان کو استعمال کے لیے آپ کو کسی مددگار کی بھی ضرورت نہیں پڑتی جو دوسری طرف سے پیمائشی ٹیپ کو پکڑ کر کھڑا ہو۔

نمبر 2 ریموٹ کنٹرول ٹیسٹ

گھر میں ٹی وی اور اے سی وغیرہ کا ریموٹ کنٹرول سیل کمزور ہونے کے باعث کام کرنا بند کر دیتا ہے اور گمان یہی ہوتا ہے کہ یہ خراب ہو گیا ہے لیکن اگر آپ کے پاس سمارٹ فون موجود ہے تو آپ اس ریموٹ کو خود ہی فوراً چیک کر سکتے ہیں کہ آیا اس کے سیل کمزور ہیں یا ریموٹ کام نہیں کر رہا اس مقصد کے لیے ریموٹ میں نئے سیل ڈالیں اور سمارٹ فون کا کیمرہ آن کر کے ریموٹ کے انفراریڈ بلب کو کیمرے کے طرف کر کے ریموٹ پر کوئی بھی بٹن دبائیں تو آپ کو سمارٹ فون کی سکرین پر سُرخ یا گلابی لائٹ ریموٹ کے انفراریڈ بلب سے نکلتی دیکھائی دے تو یہ علامت ہے کہ ریموٹ ٹھیک کام کر رہا ہے اس طریقے سے آپ کمزور سیل بھی چیک کر سکتے ہیں کہ وہ کام رہے ہیں یا نہیں۔

نمبر 3 فون کو چھوئے بغیر استعمال کرنا

گھر میں کھانا پکاتے ہُوئے یا کوئی اور کام کرتے ہُوئے جب ہاتھ گندے ہوں، گیلے ہوں یا مصروف ہوں تو فون استعمال کرنا مشکل ہو جاتا ہے لیکن جدید موبائل فونز نے اس مشکل کو آسان کر دیا ہے اب آپ چاہے انڈرائیڈ استعمال کر رہے ہوں یا ایپل کا آئی فون دونوں فونز میں یہ خوبی ہے کہ وہ آپ کے ہاتھوں اور آواز سے کمانڈ لے سکتا ہے اور آپ جہاں فون کو ٹچ کیے بغیر کالز کر سکتے ہیں میسج ٹائپ کر کے سینڈ کر سکتے ہیں وہاں میوزک اور دیگر ایپلی کیشنز کو بھی آواز اور ہاتھوں کے اشاروں سے چلا سکتے ہیں۔

نمبر 4 محفوظ ڈرائیوینگ

اگر آپ رات کے وقت ڈرائیوینگ کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ونڈ سکرین سے آپ کے نظر نیچے نہ ہٹے تو HUDWAY ایپلی کیشن اپنے فون میں انسٹال کر کے فون کی سکرین لائٹ بڑھا کر فون کو ڈیش بورڈ پر رکھ دیں یہ آپ گاڑی کی ونڈ سکرین پر سپیڈ میٹر اور جی پی ایس وغیرہ کا عکس بنا دے گا اور دوران ڈرائیوینگ آپ کو سپیڈ میٹر اور جی پی ایس ونڈ سکرین میں پرنٹ ہُوا مل جائے گا۔

نمبر 5 ٹیکسٹ میسج کمپیوٹر سے کریں

اگر آپ کے فون کی بیٹری ختم ہونے والی ہے اور آپ کو ضروری میسج اور ای میل وغیرہ فون سے ارسال کرنے ہیں تو MIGHTYTEXT ایپ انسٹال کر لیں یہ آپ کے کمپیوٹر کے ساتھ آپ کے فون ڈیٹا کو سینک کر دے گی اور آپ کمپیوٹر سے ایس ایم ایس اور ای میل وغیرہ اپنے فون کے کونٹیکٹس پر آسانی سے بھیج سکیں گے۔

نمبر 6 بہتر فیصلہ

آپ نے کھانا کھانا ہے اور آپ کو ریسٹورینٹ پسند نہیں آ رہا یا آپ نے سفر کرنا ہے اور آپ جانتے نہیں ہیں کہ بہتر سواری گاڑی ہوگی یا موٹر سائیکل یا پبلک ٹرانسپورٹ تو Decision Crafting ایپ انسٹال کر لیں یہ آپ کے لیے بہترین آپشن کا انتخاب کر کے آپ کے بہت سے قیمتی وقت کو بچائے گی۔

نمبر 7 آپ کی حفاظت

اگر آپ رات کو دیر سے گھر آتے ہیں یا آپ کا راستہ خطرناک ہے تو BSafe نامی اس ایپ کو انسٹال کر لیں یہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں خودکار طریقے سے آپ کے منتخب کیے ہُوئے نمبر پر پیغام بھیج دے گی اور آپ کے لیے خود ہی ویڈیو اور آڈیو ریکارڈ شروع کر دے گی اور آپ کے جی پی ایس سے منسلک ہو کر آپ کو ٹریک کرے گی اور آپ اس پر الارم کا ٹائم منتخب کر سکتے ہیں اور اگر آپ اس الارم کو وقت پر بند نہیں کریں گے تو یہ خود کار طریقے سے آپ کے دوست جن کا آپ نے انتخاب کیا ہوگا کو آپ کے متعلق الارم کرے گی۔

نمبر 8 یو ٹیوب

سکرین کو مرر کرنے کے لیے اب آپ کو بہت سی ایپس گوگل پلے سٹور اور ایپ سٹور پرمل جائیں گی جن کے استعمال سے آپ اپنے فون کی سکرین کو ٹی وی کی سکرین پر منتقل کر سکتے ہیں اسکے علاوہ اگر آپ کے پاس سمارٹ ٹی وی ہے تو آپ یوٹیوب کی کسی بھی ویڈیو کو فون استعمال کرتے ہُوئے ٹی وی پر منتقل کرکے اُسے آسانی سے دیکھ سکتے ہیں اس کے لیے آپ کا فون اور ٹی وی ایک ہی وائی فائی سے کونیکٹ ہونا ضروری ہے۔

Featured Image Preview Credit:  "Come consultare lo smartphone senza dist” (CC BY 2.0) by automobileitalia via flicker