اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ایک Trend ہے جسے دُنیا جہان کے والدین فالو کر رہے ہیں، ایک نئی تحقیق کے مُطابق ماں باپ اوسطاً اپنے بچوں کی سالانہ 300 تصاویر سوشل میڈیا پر لگاتے ہیں جن پر اُنہیں ڈھیروں لائکس اور کمینٹس ملتے ہیں، اس حساب سے بچہ جب سکول جانے کی عُمر تک پہنچتا ہے تو اُس کی تقریباً 1500 تصاویر جو اُس کی زندگی کے ہر لمحے کی عکاسی کر رہی ہوتی ہیں انٹرنیٹ پر موجود ہوتی ہیں۔
اس آرٹیکل میں ہم یہ سمجھنے کی کوشیش کریں گے کہ بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگانا بچوں کے لیے کیسے خطرناک ہو سکتا ہے۔
نمبر 1 بچوں کی موجودگی کی خبر اور جرائم پیشہ عناصر
Image Source
اغوا برائے تاوان وغیرہ ایسے جرائم ہیں جن پر ابھی قابو نہیں پایا جاسکا اور جرائم پیشہ عناصر ایسے جرائم سے پہلے بچوں کی پُوری معلومات اکھٹی کرتے ہیں، وہ کہاں رہتے ہیں اور زیادہ تر کہاں آتے جاتے ہیں یہ معلومات جاننے کے لیے انٹرنیٹ پر بچوں کی تصاویر اُن کی مدد کرتی ہیں۔
نمبر 2 ذاتی معلومات غلط مقصد کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں
Image Source
والدین بچوں کی تصاویر کیساتھ اُن کی تاریخ پیدائش، اُنے کے پتے اور فون نام وغیرہ بھی شیئر کرتے ہیں اور یہ ذاتی معلومات غلط ہاتھوں میں بھی جا سکتی ہے۔
نمبر 3 معصوم بچوں کی تصاویر خطرناک لوگوں کو متوجہ کر سکتی ہیں
Image Source
سوشل میڈیا پر موجود تصاویر کوئی بھی دیکھ سکتا ہے اور ڈاون لوڈ کر سکتا ہے اور شیطان صفت لوگ معصوم بچوں کی تصاویر سے بچوں کا سُراغ لگانے میں مدد حاصل کرتے ہیں۔
نمبر 4 تصاویر بچوں پر عُمر کے بڑھنے کیساتھ اثر انداز ہو سکتی ہیں
Image Source
بہت سے والدین یہ بات نہیں سوچتے مگر ہوسکتا ہے کہ بچے بڑے ہونے کے بعد اپنی تصاویر دیکھ کر خُوش نہ ہوں اور اُنہیں ناپسند کریں اور ہو سکتا ہے لوگ اُنہیں ان تصاویر کا حوالہ دیکر طعنہ دیں یا چھیڑیں کیونکہ سوشل میڈیا پر تصویر لگانے کے بعد اُسے دیکھنے والا اپنے ذہن کے مُطابق ایک رائے قائم کرتا ہے اور یہ رائے آپ کے بچے کے مستقبل کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے اس لیے احتیاط بہت ضروری ہے۔
نمبر 5 تصاویر چوری ہو سکتی ہیں
Image Source
سوشل میڈیا پر تصویر لگانے کے بعد آپکا اُس تصویر پر اختیار ختم ہو جاتا ہے لوگ اپنے دیگر مقاصد کے لیے ایسی تصاویر ڈاؤن لوڈ کرلیتے ہیں اور آپ کو پتہ بھی نہیں چلتا اکثر لوگ خُوبصورت بچوں کی تصاویر ڈاؤن لوڈ کر کے اُنہیں بطور اپنے بچے کے سوشل میڈیا پر لگا دیتے ہیں اور بچے کی شناخت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
Featured Image Preview Source