سونف کا پانی نہار منہ پینے کے 8 زبردست فائدے

Posted by

سونف غذائی منرلز حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جس میں پوٹاشیم، زنک، آئرن اور میگنیشیم جیسے صحت کے لیے انتہائی مفید منرلز پائے جاتے ہیں اور برصغیر پاک و ہند میں اس کا استعمال صدیوں سے مختلف صُورتوں میں کیا جا رہا ہے یہ جہاں کھانوں کو ذائقہ دیتی ہے وہاں اس کی ادویاتی خوبیاں طب کی دُنیا میں اسے اکسیر بنا دیتی ہیں۔

G:\Pics Sharing\fennel-307555_1920.jpg

اس آرٹیکل میں سونف کے پانی کو صبح نہار مُنہ پینے کے فائدے شامل کیے جا رہے ہیں جو ہماری صحت کو کئی طریقے سے فائدہ پہنچاتا ہے۔

نمبر1 سونف ہاضمے کے لیے

اگر آپ کو ہاضمے کے مسائل کا سامنا ہے تو سونف کا پانی پینا شروع کر دیں کیونکہ یہ آپ کے اندر گیسٹریک ائنزائمز کو تقویت دے گا اور آپ کے نظام انہظام کو توانا کر دے گا۔ سونف نظام انہظام کی نالیوں کو تندرست بناتی ہے اور اس کے استعمال سے قبض، پیٹ پھولنا اور بد ہضمی جیسے مسائل سے جان چھوٹ جاتی ہے۔

نمبر 2 سونف اور بلڈ پریشر

سونف پوٹاشیم سے بھرپور کھانا ہے اور یہ منرل بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے اور سونف کا روزانہ استعمال جہاں بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے وہاں دل کی دھڑکنوں کو بے قابو نہیں ہونے دیتا۔

نمبر 3 آنکھوں کی بینائی

عمر کے ساتھ یا کسی اور وجہ سے نظر کا کمزور ہونا بہت سی پریشانیوں کا باعث بنتا ہے لیکن سونف کے پانی میں ایسی ادویاتی خوبیاں شامل ہیں جو آنکھوں کی نظر کو تیز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں خاص طور پر اس میں شامل وٹامن اے آنکھوں کی صحت کو چار چاند لگا دیتا ہے۔

نمبر 4 خون کی صفائی

خون میں زہریلے مادوں کا اضافہ سارے جسم کی صحت کو نقصان پہنچاتا ہے لیکن سونف میں شامل آئل خون سے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے اور خون کی صفائی کر دیتا ہے جس سے جہاں جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے وہاں جسم میں خوارک سے توانائی کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔

نمبر 5 ماہواری کے مسائل

سونف کا پانی صدیوں سے خواتین میں ماہواری کے مسائل کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے خاص طور پر خواتین کی بیماری مینوپاز میں یہ انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ بہت سی خواتین کو ماہواری میں باقاعدگی نہ ہونے کا سامنا ہے اور سونف کا پانی ان کی اس پریشانی کا بہترین علاج ہے۔

نمبر 6 کینسر

اگر آپ سونف کا پانی روزانہ استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کو خطرناک کینسر جس میں معدے، جلد اور بریسٹ کا کیسنر سر فہرست ہے سے بچاتا ہے کیونکہ یہ جسم میں فری ریڈیکلز کا خاتمہ کرتا ہے اور یہ فری ریڈیکلز جب تعداد میں بڑھتے ہیں تو جسم میں کینسر کو پیدا کرنے کا بڑا سبب بن جاتے ہیں۔

نمبر 7 وزن کم کرنے کے لیے

سونف کا پانی جسم کے میٹابولیزم کو تیز کر دیتا ہے اور اس کی یہ خوبی وزن کو کم کرنے میں انتہائی معاؤن ثابت ہوتی ہے کیونکہ جب جسم کا میٹابولیزم ٹھیک کام کر رہا ہو تو خوراک سے چکنائی کو جسم میں جمنے نہیں دیتا اور اسے خارج کر دیتا ہے اور ساتھ ہی یہ پیٹ کو بھرا رکھتا ہے اور بلا وجہ بھوک نہیں لگنے دیتا اور یہ بلا وجہ کی بھوک ہے جو جسم میں چربی پیدا کرتی ہے۔

نمبر 8 جلد کے لیے

چہرے کے کیل مہاسے چہرے کی چمک دمک کو خراب کر دیتے ہیں لیکن سونف کی اینٹی بیکٹریل اور اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں آپ کے چہرے کو صاف ستھرا رکھنے کے علاوہ اس کی جلد کو چمکدار بناتی ہیں اور بڑھتی عمر کے اثرات کے عمل کو سُست کر دیتی ہیں اور آپ کو لمبی عمر تک جوان بنا کر رکھتی ہیں۔

سونف کا پانی بنانے کا طریقہ

ایک گلاس پانی میں رات کو سونے سے پہلے ایک چائے کی چمچ سونف بھگو کر رکھ دیں اور اسے ساری رات بھیگا رہنے دیں اور صبح نہار مُنہ اُٹھ کر اس پانی کو چھان کر پی لیں اور اس عمل کو کم از کم 3 مہینے جاری رکھیں پھر آپکو اس اکسیر کے دلچسپ نتائج اچھی طرح حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

Featured Image Preview Credit: Hemal0105, CC BY-SA 4.0, via Wikimedia Commons