سونے سے پہلے دُودھ پینا اسکے فائدوں کا بڑھا دیتا ہے

Posted by

دُودھ ایک بہترین غذا ہے جسکے ان گنت فائدے ہیں اور جب یہ رات کو سونے کے وقت پیا جاتا ہے تو یہ صحت پر اور بھی کئی طرح اچھے اثرات مرتب کرتا ہے، اس آرٹیکل میں دُودھ کے اُن فائدوں کا ذکر کیا جائے گا جو اسے سونے سے پہلے پی کر حاصل ہوتے ہیں۔

دُودھ نیند کو بہتر بناتا ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\baby-1151351_1920.jpg

بہت سی سائنس کی تحقیقات جو انسانوں اور جانوروں پر کی گئی کے نتائج کے مطابق دُودھ رات کی نیند کو بہتر بناتا ہے دُودھ میں ایسے کمپاونڈ شامل ہیں جو انسان کے مُوڈ کو بہتر بناتے ہیں اور اُس کے جسم کو ریلکس کرتے ہیں۔

رات کو دُودھ پینے سے جسم میں ایسے ہارمونز پیدا ہوتے ہیں جس سے نیند جلد آتی ہے اور نیند کی کوالٹی بہتر ہوتی ہے یہ ہارمونز غُصے کو کم کرنے، ذہنی تناؤ ختم کرنے اور ڈپریشن جیسے امراض کو کم کرنے میں بھی انتہائی معاؤن ہیں۔

دُددھ بھوک مٹائے

File:Glass of milk.jpg
Santeri Viinamäki / CC BY-SA

اگر آپ رات کا کھانا سونے سے 2 سے 3 گھنٹے پہلے کھا لیتے ہیں تو ہو سکتا ہے رات میں آپ کو بھوک لگے جس سے آپ کی نیند خراب ہو لیکن اگر آپ سونے سے پہلے دُودھ پی لیں گے تو یہ آپ کو رات بھر بھوک نہیں لگنے دے گا۔

وزن کم کرے گا

C:\Users\Zubair\Downloads\woman-in-pants-after-diet-1483723909HG7.jpg

اچھی نیند نہ لینا بھی انسان کو موٹا کرنے کا باعث بنتا ہے اور دُودھ نیند کو بہتر بناتا ہے اور نظام انہظام کو تقویت دیکر پیٹ کی صفائی کر دیتا ہے جس سے موٹاپا پیدا نہیں ہوتا۔

مسلز کا سائز بڑھائے گا

C:\Users\Zubair\Downloads\muscle-3120521_1920.png
Resim Barroa_Artworks tarafından Pixabay‘a yüklendi

سونے سے پہلے دُودھ کا پینا سائنس کی کئی تحقیقات کے مُطابق مسلز کے سائز کو بڑھاتا ہے کیونکہ اس میں شامل پروٹین رات کو سونے کے دوران مسلز کو توانائی مہیا کرتی ہے اوراُنہیں پلنے بڑھنے کا موقع دیتی ہے۔

دن میں تروتازہ رکھے گا

رات کیا پیا ہُوا دودھ اگلا سارا دن آپ کے جسم کو توانائی سے بھرپور رکھتا ہے اور سُستی کاہلی وغیرہ چھانے نہیں دیتا۔

یہ نفسیات پر اچھے اثرات مرتب کرے گا

C:\Users\Zubair\Downloads\drinking-milk-2549021_1920.jpg
Resim tung256 tarafından Pixabay‘a yüklendi

سونے سے پہلے گرم دُودھ کا گلاس آپ کے بچپن کی یاد کو تازہ کر سکتا ہے جس میں آپ دُودھ پیتے پیتے ہی سو جایا کرتے تھے، یہ یادیں آپ کی نفسیات پر اچھے اثرات مرتب کریں گی اور ذہنی تناؤ اور پریشانی میں کمی لیکر آئیں گی۔