سونے سے پہلے 6 آسان ورزشیں جو نیند کو بچوں کی نیند کی طرح گہرا بنا دیں گی

Posted by

رات کی اچھی نیند ایک اچھی صبح کا آغاز کرتی ہے، نیند کے دوران جسم اور دماغ اپنی ساری تھکاوٹ اُتارتے ہیں اور سارا دن فعال طریقے سے کام کرتے ہیں لیکن اگر رات کی نیند گہری نہ ہو یا بے سکون ہو تو جسم و دماغ اپنی تھکاؤٹ اُتار نہیں پاتے چنانچہ اگلا سارا دن سستی چھائی رہتی ہے اور جسم و دماغ کام میں ہمارا اچھے طریقے سے ساتھ نہیں دے پاتے۔

اس آرٹیکل میں ہم یوگا کی 6 آسان ورزشوں کو شامل کر رہے ہیں جو رات کو سونے سے پہلے کرنے سے جہاں نیند جلدی آتی ہے وہاں آپ ایک گہری نیند حاصل کر پاتے ہیں جو آپ کی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے۔

نمبر 1 بدھا کونسانا

File:Baddha konasana.jpg
Joseph RENGER / CC BY-SA

زمین پر بیٹھ کر پاؤں کے تلوں کو ملا کر انہیں تصویر کے مُطابق ہاتھوں سے پکڑ لیں اور اس پوزیشن پر کمر کو سیدھا رکھتے ہُوئے 60 سکینڈ تک جمے رہیں اور آنکھوں کو بند کر کے دماغ کو خالی کر کے گہرے سانس لیں۔

یہ آپ کے دماغ کو پُرسکون بنائے گی اور آپ کو بستر پر لیٹتے ہی نیند حاصل کرنے میں انتہائی مدد کر گی۔

نمبر 2 جانو سرسانا

File:Janusirsasana Yoga-Asana Nina-Mel.jpg
Kennguru / CC BY

زمین پر بیٹھ کر ایک ٹانک فولڈ کرلیں اور دوسرے ٹانگ سیدھی باہر نکال کر دونو ں ہاتھوں سے پاؤں کو پکڑ کر ناک کو زمین تک لے آئیں اور اس پوزیشن پر 20 سے 30 سیکنڈ جم کر بیٹھیں اور گہرے سانس لیں پھر ایسے ہی دوسری سائیڈ پر یہی عمل 20 سے 30 سیکنڈ جاری رکھیں۔

یہ ورزش آپ کے جسم کو سٹریچ کرے گی اور جسم اور دماغ میں خون کی روانی بہتر بنانے کے ساتھ دماغ کو پُرسکون بنائے گی اور نیند کو گہرا بنانے میں مدد کرے گی۔

نمبر 3 مچھلی

C:\Users\Zubair\Downloads\woman-practicing-yoga-3822584.jpg

زمین پر بیٹھ کر تصویر کے مُطابق پوزیشن لے لیں اور وزن کو اپنے سر پر منتقل کر کے اسی حالت میں 40 سے 60 سیکنڈ آنکھیں بند کر کے گہرے سانس لیں۔

یوگا کی یہ ورزش جسم میں جمی ہُوئی چربی کو پگھلانے میں مدد گار ہے اور اس ورزش سے جسم میں میلاٹونن ہارمونز کی مقدار بڑھتی ہے، میلاٹونن ہارمون نیند کو آرام دہ اور پرسکون بنانے میں مدد کرتا ہے۔

نمبر 4 ہیپی بے بی پوز

File:IMG 0377 2 Happy Baby.jpg
Christy Collins, photographer / CC BY-SA

تصویر کے مطابق دونوں پاؤں کو جوڑ کر انہیں ہاتھوں سے پکڑ لیں اور کمر کے بل چاروں طرف آہستہ آہستہ حرکت کر کے کمر کو مساج کریں اور اس عمل کو 1 سے 2 منٹ جاری رکھیں۔

ہیپی بے بی پوزیشن آپ کی کمر اور ہپس سے تناؤ ختم کرے گی اور آپ کے جسم سے سٹریس اور ذہنی اضطراب (anxiety) کو خارج کرنے میں مدد کرے گی اور یہ چیزیں نیند کو گہرا کرنے میں انتہائی مدد گار ہیں۔

نمبر 5 وپاریتا کرانی

Viparita Karani 12510-w-52

کسی دیوار کیساتھ اور اگر دیوار میسر نہ ہو تو زمین پر لیٹ کر پہلے ایک ٹانگ سیدھی اوپر اُٹھائیں اور پھر دوسری بھی سیدھی اوپر اُٹھا کر تصویر کے مطابق اس پوزیشن پر جم جائیں۔

دونوں ہاتھ اور بازو سائیڈز پر سیدھے رکھ کرہاتھوں کے تلیوں کو زمین پر سیدھا رکھ دیں اور آنکھیں بند کر کے گہرے سانس لیں اور 40 سے 60 سیکنڈ اس پوزیشن پر جمے رہیں۔

یوگا کی یہ ورزش آپ کے جسم کو ریلکس کرنے کیساتھ جسم سے ٹاکسنز خارج کرنے میں مدد کرے گی اور آپ کی نیند کو بہتر بنائے گی۔

نمبر 6 زمین پر سیدھے لیٹ جائیں

زمین پر سیدھے لیٹ کر دونوں بازو سائیڈوں پر سیدھے کر لیں اور ہتھیلیوں کو زمین پر سیدھا رکھ کے آنکھیں بند کر لیں اور پُرسکون ہو کر کُچھ دیر گہرے سانس لیں، اس سے آپ کا سارا جسم ریلکس کرے گا اور جسم سے تناؤ ختم ہوگا جس سے آپ کی نیند بہتر بنے گی۔

Featured Image Preview Credit: Viparita Karani 12510-w-52” (CC BY 2.0) by kellinahandbasket ۔