بعض لوگوں کو ذہانت پیدائشی تحفے میں ملتی ہے اور بعض لوگ اسے سیکھ لیتے ہیں، اگر آپ سیکھنے والوں میں سے ہیں اور انسان کی فطرت کو بغور دیکھتے ہیں اور چھپے ہُوئے راز سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس آرٹیکل میں شامل کی جانے والی سُراغ رسانی کے موضوع پر بنی ہوئی فلمیں جہاں آپ کی تفریح طبع کا باعث بنیں گی وہاں آپ کو ان میں سے سیکھنے کے لیے بہت کُچھ ملے گا۔
نمبر 10 مومینٹو
شارٹ ٹرم میموری بھول جانا ایک بیماری ہے جس میں مبتلا ہونے والے اکثر تکلیف کا سامنا کرتے رہتے ہیں کیونکہ وہ اپنے حال کی یاداشت کو محفوظ نہیں کر پاتے اور عام طور پر چابیاں رکھ کر بھول جاتے ہیں، دروازے کو تالا لگانا بھول جاتے ہیں، کوئی چیز ہاتھ میں پکڑی ہو توبھول جاتے ہیں کہ وہ ہاتھ میں ہے اور ادھر اُدھر تلاش کرتے پھرتے ہیں۔
مومینٹو ایک ایسے ہی کردار کی فلم ہے جو اپنی شارٹ ٹرم یاداشت بھول جاتا ہے اور اُسے کُچھ یاد نہیں رہتا کے تھوڑی دیر پہلے وہ کیا کرنا چاہتا تھا یا کس چیز پر کام کر رہا تھا مگر اس بیماری کو اُس نے اپنی کمزوری نہیں بننے دیا اور اپنی ذہانت سے اپنی اس کمزوری پر قابو پایا اور اپنی بیوی کے قتل کی گُتھی کو انتہائی لگن اور کوشش سے سُلجھایا۔
اس فلم کو بیمشار کامیاب فلمیں بنانے والے مشہور ڈائریکٹر کرسٹوفر نولن نے ڈائریکٹ کیا اور گائے پرس نے اپنی بہترین اداکاری سے اس فلم کا چار چاند لگا دئیے جسے دیکھنے والے بار بار دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
نمبر9 Se7en
بعض دفعہ جُرم کرنے والے اتنے ذہین ہوتے ہیں کہ وہ اپنی ذہانت سے جُرم کو ایک ایسی لڑی میں پروتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والوں کے لیے ایک نشان چھوڑتے جاتے ہیں تاکہ وہ اُن تک پہنچ سکے لیکن اس نشان کو سمجھنے کے لیے دانش اور ذہانت کی ضرورت ہوتی ہے اور Se7en ایسے ہی ایک سیرئل کلر کی کہانی ہے جس نے اپنے جُرم کے 7 نشان چھوڑے جس نے دو سراغرساں پولیس افسران کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
نمبر 8 The Girl with the dragon Tattoo
اس فلم کو ڈائریکشن ڈیوڈ فینچر نے دی اور فلم کے مرکزی کردار ادا کیے ڈئنیل کریگ اور رونی مارا نے اور پوری ٹیم نے اس فلم کو ایک ایسی فلم بنا دیا جسے دیکھنے والے پہلے منٹ سے ہی فلم کی کہانی کے اندر گُم ہو جاتے ہیں اور آخر تک اسے سمجھنے میں تقریباً ناکام ہی رہتے ہیں۔
نمبر 7 Sherlock Holmes
سراغ رسانی کے موضوع پر بننے والی یہ فلم سیریز ایک ایسے سُراغ رساں کی سُراغ رسانی کی کہانیوں کو دیکھاتی ہے جو جُرم کو اُن زاویوں سے دیکھ کر پرکھنے اور مُجرم کو ڈھونڈنے کے ماہر ہے جو زاویے عام لوگوں کو بلکل نظر نہیں آتے۔
اس سیریز کی تمام ہی فلمیں سراغ رسانی اور جاسوسی کے موضوع پسند کرنے والوں کے لیے دلچسپ ہیں، اس فلم کے مرکزی کردار رابرٹ ڈی نیرو جونئیر اپنی بہترین اداکاری سے دیکھنے والوں کو موقع نہیں دیتے کے وہ فلم کے دوران ادھر اُدھر دیکھیں۔
نمبر 6 Shutter Island
اس فلم کی کہانی یو ایس مارشل ٹیڈی ڈینیل کو ملنے والے ایک کیس کی کہانی ہے جس میں اسے شٹر آئی لینڈ ہسپتال سے غائب ہونے والے ایک مریض کو تلاش کرنا ہے مگر کہانی فلم کے دوران کہاں سے کہاں چلی جاتی ہے جسے دیکھنے والے اکثر حیرت زدہ ہی رہ جاتے ہیں۔
لیوناڑڈو ڈی کیپریو نے اس فلم میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دیکھائے اور اس فلم کو سُراغ رسانی پسند کرنے والوں کے لیے ایک یادگار فلم بنا دیا۔
نمبر 5 The Departed
یہ فلم دیکھنے والے اسے کبھی بھول نہیں پاتے اور اس کی کہانی اُنہیں ہمیشہ یاد رہتی ہے اس فلم کے مرکزی کردار لیونارڈو ڈی کیپریو اورمیٹ ڈیمن نے ادا کیے اور فلم کو اپنی بہترین اداکاری سے ایک یادگار فلم بنا دیا۔
نمبر 4 Zodiac
ایک کارٹونیسٹ سُراغ رساں کی کہانی جو ایک سیریل کلر کو ڈھونڈنے کے لیے پاگل پن کی حد تک چلا گیا۔
اس فلم کی ڈائریکشن ڈیوڈ فنچر نے دی اور فلم کے مرکزی کردار رابرٹ ڈی نیرو جونیر اور جیک گلین ہال نے ادا کیے، اس فلم کی کہانی دیکھنے والے کو بہت کُچھ سیکھنے کا موقع دیتی ہے جسے دیکھ کر وہ داد دئیے بغیر نہیں رہتا۔
نمبر 3 The Silence of the Lamb
جاسوسی اور سُراغ راسانی کے موضوع پر بننے والی یہ فلم سیریز اپنی طرز کی واحد فلم سیریز ہے جس کی پہلی قسط 1991 میں پیش کی گئی اور آج بھی ویسے ہی مقبول ہے اور اسے دیکھنے والے بلکل محسوس نہیں کرتے کے وہ کوئی پُرانی فلم دیکھ رہے ہیں۔
اس فلم کے مرکزی کردار مشہور اداکارہ جوڈی فاسٹر اور انتھونیو ہاپکنس نے اس خوبصورتی سے ادا کیے ہیں کہ دیکھنے والے اس فلم کو بار بار دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
نمبر 2 L.A CONFIDENTIAL
1950 میں لاس اینجلس میں ہونے والی کرپشن کی کہانی جس میں تین پولیس افسران سیریز آف کلر کو اپنے طریقے اور اپنے انصاف سےانویسٹی گیٹ کرتے ہیں۔
اس فلم کو کیون سائس اور رسل کرو نے اپنی شاندار اداکاری سے ایک ناقابل فراموش فلم بنا دیااور جاسوسی اور سراغ رسانی کے موضوع کو پسند کرنے والوں کے لیے ایک یادگار فلم بنا دیا ۔
نمبر 1 The Usual Suspects
اکیلے بچ جانے والے کی کہانی جو پانچ مُجرموں کی ایک کشتی پر ہونے والی خطرناک گن فائٹ کی داستان سُناتا ہے۔
کرائم مسٹری اور تھریلر کو پسند کرنے والوں کے لیے یہ فلم ایک ایسی فلم ہے جس کی کہانی وہ صدیوں یاد رکھتے ہیں، اس فلم کو 1991 میں پیش کیا گیا اور آج بھی آئی ایم ڈی بی پر یہ فلم اپنی پاپولیرٹی کی وجہ سے ٹاپ فلموں میں شمار ہوتی ہے۔