سُورج کے پُجاریوں کا کاشی پُور اولیا اللہ کی سرزمین مُلتان کیسے بنا دلچسپ تاریخ

Posted by

مُلتان پاکستان کا آبادی کے لحاظ سے ساتواں بڑا شہر ہےاوردریائے چناب کے کنارے آباد یہ شہر صُوبہ پنجاب کی ثقافت اور معیشت کے حوالے سے ایک بڑا اور اہم رُکن ہے جسے ساؤتھ ایشا کا پُرانا ترین شہر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جسکی تاریخ 5 ہزار سال سے بھی زیادہ پُرانی ہے جہاں انڈس ویلی سیولائیزیشن کے 3 ہزار 3 سو قبل مسیح پُرانے نشان موجود ہیں۔

File:GHANTA GHAR MULTAN.jpg
Tahsin Shah / CC BY-SA

ہندو روایات کے مُطابق ملتان کا پُران نام کاشی پُور تھا جو راجہ کاشی کے نام پر بنایا گیا پھر راجہ کا بیٹا پرہیلاد راجہ بنا تو اس شہر کا نام اُس کے نام پر پرہیلاد پُور رکھ دیا گیا اور موجودہ نام مُلتان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ یہاں "مالی” کے افراد کے آباد ہونے کی وجہ سے پڑا۔

سنسکرت زُبان میں آباد ہونے کو استھان کہتے ہیں اور مالی قوم کے یہاں آباد ہونے پر اس شہر کو مالی استھان جو بعد میں مالی تان اور پھر بدلتے بدلتے مُلتان بن گیا۔

File:Aditya Sun Temple at Multan, Punjab, Pakistan.jpg
Mumbaipsytrance / CC BY-SA

اسلام کی آمد سے پہلے یہ شہر سُورج کے پُجاریوں کا اہم شہر تھا جہاں اُن کا مشہور ٹیمپل ادیتیا بنایا گیا تھا اور اس شہر پر چڑھائی کے دوران الیگزینڈر یعنی سکندر اعظم نے اس ٹیمپل کا محاصرہ کیا اور اس لڑائی کے دوران ایک زہر آلود تیر اُسے لگا جو باالاخر اُس کی موت کا باعث بنا، پھر دسویں صدی میں اسماعیلیوں نے اس گرا دیا اور یہاں اپنے فرقے کی اسماعیلی مسجد بنائی جسے محمود غزنی نے مسمار کر دیا۔

Mahabharata after War

مُلتان کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو یہاں بہت سی قوموں نے حُکمرانی کی، ایرانی مورخ "فرشتہ” کا کہنا ہے کہ یہ شہر نوح علیہ السلام کے بیٹے نے آباد کیا تھا اور یہ شہر ٹریگرتا ایمپائرز کا حصہ رہا ہے اور مہابھارت کے مُطابق کُرکشترہ جنگوں کے دوران ہندوں کا گڑھ مانا جاتا تھا۔

File:Muhammad Bin Qasim (712 AD) conquered Mooltan after a fierce battle which lasted for seven days.jpg
Malikshifaullah / CC BY-SA

مُحمد بن قاسم نے 712 میں اس شہر کو فتح کیا اور پھر اس شہر میں اسلامی تاریخ کا آغاز ہُوا اور یہاں عباسیوں، اسماعیلیوں، غزنیوں، غوریوں، مملوک، تغرک، تیموری، سُوری، مغل،مراٹھا، سکھ اور برٹش حکومت کے بعد 1947 میں یہاں کی زیادہ تر مُسلم آبادی نے پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ۔

https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/2/28/Tomb_of_shah_baha_ud_din_zakariya_multani%2C_multan.jpg
TANK RAIDER / CC BY-SA

مُلتان شہر کو گیارویں اور بارویں صدی کے اولیا نے بھی آباد کیا اور اس دور میں اس شہر کو اولیا کی سرزمین کا خطاب ملا جہاں اس دور کے کئی اولیا اللہ کے مزارات ہیں اور اس کے قریب ترین شہر اُچ شریف میں بھی بہت سے اولیا کی قبریں ہیں۔

https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/d/d6/Shrine_of_Hazrat_Shah_Shams_ud_din_Sabzwari.jpg/800px-Shrine_of_Hazrat_Shah_Shams_ud_din_Sabzwari.jpg
Tanzeel Uz Zaman Babar / CC BY-SA

مزار حضرت شمش الدین سبزواری۔