سٹرابری کھانے کے ان گنت طبی فوائد جو آپ کو اسے کھانے پر مجبور کریں گے

Posted by

موسم بہار کی آمد آمد ہے ،سرخ رنگت اور سر سبز پتوں کا تاج پہنے دل سے مشابہ پھل سٹرابری ہر علاقے میں دوکانوں، ریڑھیوں اور ٹھیلوں پر دیکھنے کو مل رہاہے۔ اس کا تعلق گلاب کے خاندان سے ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پھل کی چھ سو اقسام دنیا بھر میں پائی جاتی ہیں۔ دنیا بھر میں اسے پھل کے طور پر استعمال کرنے کے علاوہ آئس کریم، ملک شیک ، سلاد اور مشروبات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

سٹرابری سب سے پہلے فرانس کے شہر برٹنی میں آٹھارویں صدی کے آخر میں کاشت کی گئی۔ زرعی ماہرین کے مطابق پاکستان میں سٹرابری کی فی ایکڑ پیداوار 300 سے 400 کلو گرام ہے۔

سرخ رنگ کا یہ پھل دیکھنے میں جتنا خوبصورت ہے جسمانی صحت کے لحاظ سے اتنا ہی فائدہ مند بھی ہے۔جدید طبی تحقیقات کے مطابق سٹرابری کا روازنہ استعمال انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھانے اور صحت مند رکھنے میں اہم کردار اداکرتا ہے۔ ا س میں وٹا من سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ انسانی صحت کی ضامن اور رب کریم کا نوع انسان کے لئے خوش ذائقہ تحفہ ہےاس میں وٹامن B9 اور میگانیز بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو DNA اور ریڈ بلڈ سیلز بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اسٹرابیری میں اینٹی آکسیڈینٹ بہت زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو دل کو مظبوط اور بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

بہت سے لوگ سٹرابری کی افادیت سے اگاہ نہیں ہیں ۔ آج ہم آپ کو اس آرٹیکل کے ذریعے سٹرابری کے حیران کن اور جادوئی فوائد کے بارے میں بتائیں گے۔

غذائی اجزاء

سٹرابری میں 91% پانی اور 7.7 % کاربوہائیڈریٹس موجود ہوتے ہیں۔ اس میں صرف 0.3% فیٹس اور 0.7% پروٹین پائی جاتی ہے۔

صرف 100گرام سٹرابری  میں مندرجہ ذیل غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں انرجی: 32 کلو کیلریز، پانی: 91 فیصد، پروٹین: 0.7گرام ، کاربوہائیڈریٹس: 7.7 گرام، شوگر: 4.9 گرام، فائبر: 2 گرام، فیٹس: 0.3 گرام کے علاوہ دیگر وٹامنز اور کئی اور منرلز شامل ہیں۔

کاربوہائیڈریٹس

سٹرابری میں تازہ پانی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ لہذا اس میں کاربوہائیڈریٹس بہت کم مقدار میں پایا جاتا ہے)100 گرام سٹرابری  میں صرف 7.7 گرام کاربوہائیڈریٹس(۔سٹرابری  میں موجود کاربوہائیڈریٹس زیادہ تر اس میں پائے جانے والی گلوکوز،فریکٹوز اور سکرو ز جیسی شوگرز سے ملتا ہے۔ کم مقدار میں کاربوہائیڈریٹس کا مطلب ہے کہ سٹرابری  کھانے سے خون میں شوگر کے لیول میں اضافہ نہیں ہوتا۔ اس لئے اسے ذیابیطس کےمرض کے شکار افراد کے لئے محفوظ غذا سمجھی جاتی ہے۔

فائبرز

100 گرام سٹرابری میں 0 2 گرام فائبر پایا جاتا ہے۔ فائبرز آنت میں موجود نظام انہظام بہتر کرنے والے بیکٹیریا کو فعال کرتا ہے۔جس سے نظام انہظام بہتر ہوتا ہے، وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہےاور بہت سی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھتی ہے۔

وٹامنز اور معدنیات

سٹرابری میں مندرجہ ذیل وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں

وٹامن سی: سٹرابری میں وافر مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ جو کہ جلد کی صحت اور قوت مدافعت بڑھانے کے لئے نہائیت ضروری ہے۔ وٹامن B9: یہ وٹامن سیل فنکشنز اور ٹشوز کی نشونما کے لئے نہائیت ضروری ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ وٹامن حاملہ خواتین اور بوڑھے لوگوں کے لئے بھی نہائیت اہمیت کا حامل ہے۔ پوٹاشیم: یہ منرل جسمانی صحت کے لئے نہائیت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ بلڈ پرشر کنٹرول کرنے میں نہائیت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

میگانیز: یہ سٹرابری میں وافر مقدار میں پایا جانے والا منرل ہے۔ یہ جسم میں ہونے والے مختلف عوامل سرانجام دینے کیلئے نہائیت اہم ہے۔ اس کے علاوہ سٹرابری میں تھوڑی مقدار میں آئرن، کاپر،میگنیسیم ، فاسفورس، وٹامن B6، Kاور E بھی پائے جاتے ہیں

سٹرابری مندرجہ ذیل مختلف اینٹی آکسیڈینٹس اور مرکبات پائے جاتے ہیں

Pelargonidin سٹرابری کا سرخ رنگ اس کمپاونڈ کی وجہ سے ہے۔

Ellagic Acid یہ سٹرابری  میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹس صحت کیلئے نہائیت فائدہ مند ہے۔

Ellagitannins سٹرابری میں پایا جانے یہ آکسیڈینٹس صحت کے لئے نہائیت موزوں ہے۔

Procyanidins یہ انیٹی آکسیڈینٹس اسٹسٹرابری بری کے گودے اور بیج میں پایا جاتا ہے۔ یہ انسانی صحت بہتر بنانے میں نہائیت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سٹرابری کے صحت سے متعلق فوائد

سٹرابری کھانے سے بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ سٹرابری  دل کو مظبوط کرتی ہے، بلڈ شوگر لیول کو کم رکھنے میں مدد دیتی ہے اور کینسر سے بچاتی ہے۔

دل کو مظبوط بناتا ہے

دل کا دورہ دنیا بھر میں موت کی عام وجہ ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سٹرابری  کا روزمرہ استعمال دل کو مظبوط کرتا ہے۔ ایک اور تحقیق کے مطابق سٹرابری کے استعمال سے دل کے دورے کا اندیشہ کم ہوجاتا ہے۔اس کے علاوہ سٹرابری کے مندرجہ ذیل فوائد ہیں:

  • بلڈ آکسیڈینٹس کی مقدار کو بڑھاتی ہے
  • آکسیجن کی کمی سےہونے والے تناو کو کم کرتی ہے
  • سوزش کو کم کرتی ہے
  • خون کی نالیوں کو صاف کرتی ہے
  • کولیسٹرول کو کم کرتی ہے

بلڈ شوگر کنٹرول کرتی ہے

جب کاربوہائڈریٹس ہضم ہوجاتے ہیں تو ہمارا جسم انہیں شوگر میں تبدیل کردیتا ہے اور اسے خون میں شامل کردیتا ہے۔س کے بعد ہمارا جسم انسولین پیدا کرتا ہے جو خون میں شامل ہو کر سیلز تک پہنچتا ہے اور سیلز کو گلوکوز کو توانائی کے حصول کیلئے استعمال کرنے اور گلوکوز کومستقبل میں ضرورت پڑنے پر استعمال کرنے کے لئے سٹور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

بلڈ شوگر کے لیول میں عدم توازن اور زیادہ شوگر رکھنے والی غذائیں دل کی بیماریوں،موٹاپا اور ٹائپ 2 ذیابطیس کا وجہ بنتی ہیں۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ سٹرابری خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے.اس طرح سٹرابری  کا استعمال ٹائپ 2ذیابطیس اور میٹابولک سنڈروم سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

کینسر کے مرض سے بچاؤ

انسانی جسم ہزارواں سیلز کے ملنے سے تشکیل پاتا ہے۔ انسانی جسم میں نئے سیلز بنتے اور پرانے سیلز مقررہ وقت پر ختم ہوتے رہتے ہیں۔ جب نئے سیلز تیزی سے بننے لگ جائیں اور پرانے سیلز مقررہ وقت پر ختم نہ ہوں تو کینسر کا مرض لاحق ہو جاتا ہے۔عام طور پر آکسیڈیٹو تناؤ اور دائمی سوزش کینسر کا وجہ بنتے ہیں۔ متعدد تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سٹرابری آکسیڈیٹو تناؤ اور دائمی سوزش سے محفوظ رکھ کے کئی قسم کے کینسر سے بچاتی ہے۔ایک اور تحقیق کے مطابق سٹرابری  منہ اور گردوں کے کینسر اور جسم میں ٹیومر بننے سے بچاتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ سٹرابری  میں پایا جانے والا ایلجک ایسڈ ہے جو کینسر سیلز کی نشونما کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Featured Image Preview Credit : Photo by Jessica Lewis from StockSnap