سٹرس فروٹس کھانے کے 7 اہم فائدے اور ان پھلوں کے نقصانات

Posted by

کینو، مالٹا، مُسمی، چکوترہ، لیمو، میٹھے وغیرہ وغیرہ یعنی سٹرس فروٹس خُوبصورت اور مزیدار ہی نہیں ہوتے بلکے ہماری صحت پر کئی طریقے سے اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں خاص طور پر سردیوں میں جب ہماری قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے تو یہ فروٹس ہماری قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

File:Orange-tree-1117420.jpg
Hans Braxmeier (Hans) / CC0

اس آرٹیکل میں ہم ان پھلوں کو کھانے کے فائدے اور نقصانات کا ذکر کریں گے تاکہ آپ جان سکیں کے یہ پھل ہمارے لیے کتنا مُفید ہے اور کب یہ ہمیں نقصان پہنچا سکتا ہے۔

سٹرس فروٹس پُھولدار درختوں اور جھاڑیوں پر اُگنے والا پھل ہے جو عام طور پر گرم مرطوب علاقوں میں اُگتا ہے اور اس کی بڑے پیمانے پر کاشتکاری چین، انڈیا، سپین، برازیل، میکسیکو اور ہمارے مُلک پاکستان میں بھی کی جاتی ہے، آپ کو یہ جان کر حیرت ہو سکتی ہے کہ اس پھل کی کُل پیداوار کا 33 فیصد سے زیادہ حصہ اسکا جُوس بنانے میں استعمال ہوجاتا ہے مگر اسے ویسے بھی کھایا جاتا ہے اور اسے مختلف قسم کے کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، آئیے جانتے ہیں کہ یہ ہماری صحت پر کون کونسے اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔

C:\Users\Zubair\Downloads\top-view-photo-of-sliced-citrus-fruits-2683373.jpg
Photo by Lena Khrupina from Pexels

نمبر 1 یہ وٹامنز اور پودوں سے حاصل ہونے والے صحت کے لیے مُفید مرکبات سے بھر پُور پھل ہے

ان پھلوں میں سب سے بڑی مقدار وٹامن سی کی ہے اور یہ وٹامن ہمارے ایمیون سسٹم اور ہماری جلد کو نرم و ملائم رکھنے کے ساتھ ہماری جلد کی لچک کو قائم رکھنے میں انتہائی ضروری وٹامن ہے۔

صرف ایک درمیانے سائز کا کینو ہمارے جسم کی سارے دن کی وٹامن سی کی ضرورت پُوری کرنے کے لیے کافی ہے اور اس میں اور کئی صحت کے لیے مُفید وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں خاص طور پر وٹامن بی، پوٹاشیم، فاسفورس، میگنیشیم، اور کاپر وغیرہ۔

اس پھل میں صحت کے لیے مُفید پلانٹ کمپاونڈز بھی شامل ہوتے ہیں جو اینٹی اینفلامیٹری اور اینٹی آکسائیڈینٹ خُوبیاں رکھتے ہیں جو صحت کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

نمبر 2 ان میں ڈائٹری فائبر شامل ہوتی ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر ایک ہزار کیلوریز والے کھانے میں ہمیں 14 گرام فائبر ضرور کھانی چاہیے تاکہ نظام ہضم ٹھیک طرح سے کام کرتا رہے اور 100 گرام کینو میں 2.4 گرام فائبر شامل ہوتی ہے۔

فائبر جہاں ہمارے نظام انہظام کے لیے مُفید ہے وہاں یہ کھانے میں موجود چربی کو جسم میں جمنے سے روکتی ہے اور جسم کی فاضل چربی کو پگھلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور وزن کم کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

نمبر 3 ان میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے

کیلوری غذا میں موجود انرجی کو کہتے ہیں اور ایسے کھانے جن میں یہ انرجی زیادہ مقدار میں موجود ہو ہمارے جسم کو موٹا کرنے کا باعث بنتے ہیں جیسے کے آٹے کی روٹی، ایک روٹی میں 297 کیلوریز موجود ہوتی ہیں اور اگر اس کیلوریز کو جسم میں جلانا ہو تاکہ یہ چربی پیدا نہ کریں تو ایک نارمل انسان کو تقریباً پانچ کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا ہے یعنی تقریباً ایک گھنٹہ۔

ایک درمیانے سائز کے کینو میں 62 کیلوریز ہوتی ہیں، ایک چکوترے میں 104 اور لیموں کے جُوس میں صرف 12 کیلوریز ہوتی ہیں یعنی یہ پھل جہاں ہمارے معدے کو بھرا رکھتا ہے اور بھوک مٹاتا ہے وہاں انتہائی کم کیلوریز ہونے کی وجہ سے یہ ہمیں موٹاپے جیسے موضی مرض میں مبتلا نہیں ہونے دیتا۔

نمبر4 گُردے کی پتھری میں مُفید ثابت ہو سکتا ہے

گُردے میں پتھری کئی وجوہات کی وجہ سے پیدا ہو سکتی ہے، ایسے کھانے جن میں پتھر بنانے والے منرلز زیادہ ہوں اور پیشاب میں سیٹریٹ کی مقدار کم ہونا اس کی 2 اہم وجوہات ہیں۔

بہت سے پھل اور سبزیاں خاص پر کینو مالٹا وغیرہ ہمارے پیشاب میں سیٹریٹ کی مقدار میں اضافے کا باعث بنتے ہیں اور ان پھلوں کا جُوس پینا ہمارے جسم میں قُدرتی پوٹاشیم سیٹریٹ سپلیمنٹ کا کام کرتے ہیں اور ایک تحقیق کے مُطابق گُردے کی پتھری میں وہ افراد زیادہ مُبتلا ہوتے ہیں جو سٹرس فروٹس کم استعمال کرتے ہیں۔

نمبر 5 ان پھلوں کی غذائی صلاحیت دل کی صحت کے لیے مُفید ہے

کینو مالٹا چکوترہ وغیرہ کھانا ہمارے دل کے لیے انتہائی مُفید ثابت ہو سکتا ہے، ایک تحقیق کے مُطابق وہ افراد جو ان پھلوں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں اُن میں دل کی بیماریاں اور فالج وغیرہ پیدا ہونے کے خدشات کم ہو جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کے چکوترہ ہمارے بڑھے ہُوئے کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بڑھا کولیسٹرال دل کی بیماریوں کا باعث ہے۔

نمبر 6 ہمارے دماغ کی حفاظت کرتے ہیں

سٹرس فروٹس میں شامل فلیونائیڈز نیورو ڈی جینریٹیڈ بیماریاں یعنی دماغی بیماریاں پیدا ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں خاص طور پر یاداشت سے جُڑی بیماریاں اور ریشہ جیسی بیماریاں جو ہمارے نروس سسٹم کے سیلز کو تباہ کر دیتی ہیں۔

نمبر 7 کینسر پیدا ہونے سے روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

سٹرس فروٹ کھانا ماہرین کے نزدیک بہت سے کینسرز کیخلاف مدد گار ثابت ہوتا ہے اور یہ جسم میں کینسر پیدا کرنے والے سیلز کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے۔

ایک تحقیق کے مُطابق چکوترہ کھانے سے لنگز کے کینسر میں مُبتلا ہونے کے چانسز کم ہوجاتے ہیں اور اس بیماری میں اس پھل کا استعمال مُفید ثابت ہوتا ہے۔

ایک اور تحقیق کے مُطابق یہ پھل خوراک کی نالی، خواتین میں چھاتی کا سرطان اور لبلبے کے کینسر کے خدشات کو کم کر دیتا ہے۔

سٹرس فروٹ کھانے کے نقصانات

ان پھلوں کا زیادہ استعمال دانتوں میں کیڑا لگنے کا باعث بنتا ہے اور ان پھلوں میں شامل تیزابی خصائل ہمارے دانتوں کی پالش کو خراب کر سکتا ہے لیکن ان پھلوں کے چھلکے دانتوں میں کیڑا لگانے والے بیکٹریا کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

ان پھلوں کے جُوس کا زیادہ استعمال بھی صحت کے لیے مُفید نہیں ہے کیونکہ ان پھلوں کے جُوسز میں شوگر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور جُوس نکالنے سے ان پھلوں میں شامل فائبر کی مقدار بہت کم ہو جاتی ہے چنانچہ جُوس کی نسبت ان پھلوں کو کھانا زیادہ مُفید چیز ہے۔

کُچھ ادویات ایسی ہیں جنہیں اگر کسی بیماری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہو تو چکوترے کا استعمال ان ادویات کی صلاحیت کو نقصان پہنچا سکتا ہے اس لیے اگر آپ میڈیسن استعمال کر رہے ہیں اور چکوترہ کھانا چاہتے ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں تاکہ وہ آپکی رہنمائی کر سکے۔

Featured Image Preview Credit: Photo by Engin Akyurt from Pexels, The Image has been resized.