شوگر کا بہترین قدرتی علاج 10 کھانے اور ان کا طریقہ استعمال

Posted by

ٹائپ 2 ذیابطیس بہت زیادہ سہل پسندی، کھانے میں بہت زیادہ بد احتیاطی، ذہنی تناؤ، بے نیندی، جسم میں زہریلے مادوں میں اضافہ، اعضا کی سوزش وغیرہ اور اکثر خاندان کے جینز کی وجہ سے بھی پیدا ہوتی ہے اور سمجھدار لوگ اس پر ہمیشہ نظر رکھتے ہیں اور ڈاکٹری ادویات کے علاوہ قدرتی طریقوں سے اسے قابو میں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

شوگر کے خون میں بڑھے ہُوئے لیول کو کم کرنے کے لیے قدرتی کھانوں کو استعمال کرنا ذیابطیس کا بہترین علاج ہے لیکن اگر ان کھانوں کے تناسب کا علم نہ ہو تو یہ خون میں شوگر لیول کو نارمل سے کم کرنے کا بھی باعث بن سکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں شوگر کا قدرتی علاج کرنے والے 10 کھانے شامل کیے جا رہے ہیں اور آپ انہیں بتائے ہُوئے طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔

نمبر 1 سیب کا سرکہ

ذیابطیس درحقیقت ایک ایسی بیماری ہے جس میں جسم کو شوگر اور کاربوہائیڈریٹس سے الرجی ہو جاتی ہے اور لوگ اس بیماری میں عام طور پر چینی اور میٹھے کا استعمال ترک کر دیتے ہیں لیکن کاربو ہاہیڈریٹ جو جسم میں جاکر شوگر میں بدل جاتے ہیں انہیں کھانا کم نہیں کرتے۔

سیب کے سرکے میں ایکٹک ایسڈ بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے اور یہ ہماری صحت پر کئی اچھے اثرات مرتب کرتا ہے جس میں شوگر کو آرام دینا بھی شامل ہے۔ اگر آپ رات کو سونے سے پہلے 2 چمچ سیب کے سرکے کے پی لیں تو یہ آپ کی نہار مُنہ شوگر میں کمی لانے کا باعث بنے گا اور اگر آپ اسے ہر کھانے کیساتھ استعمال کرنا شروع کر دیں تو یہ کھانے میں شامل کاربوہائیڈریٹس کے گلیسمیک انڈیکس کو کم کرے گا یعنی یہ کاربس سے بننے والی شوگر کو خون میں تیزی سے شامل ہونے سے روکے گا جس سے کھانے کے بعد شوگر کے بڑھنے کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور آپ اس کام کے لیے سیب کے سرکے کو کسی بھی طرح استعمال کر سکتے ہیں اسے پانی میں ڈالکر بھی پی سکتے ہیں اور اسے سلاد وغیرہ پر ڈال کر بھی کھا سکتے ہیں۔

نمبر 2 غذائی فائبر اور جو

C:\Users\Zubair\Downloads\barley-3491125_1920.jpg

غذائی فائبر سے بھرپور کھانے خون میں شوگر لیول کو کم کرنے اور انسولین لیول کو نارمل رکھنے میں انتہائی مدد گار ہیں اور جو ایک ایسا اناج ہے جو فائبر سے بھرپور ہے اور شوگر، کولیسٹرال اور اعضا کی سوزش کو کنٹرول کرتا ہے۔ جو کو پکانے سے پہلے بھگونا وغیرہ بھی ضروری نہیں ہے اور عام طور پر چولہے پر پانی اور نمک میں اسے پکاتے ہُوئے 10 سے 15 منٹ لگتے ہیں اس لیے اسے اپنی خوراک میں شامل کریں خاص طور پر اسے ناشتے کا حصہ ضرور بنائیں۔

نمبر 3 کوار گندل (ایلوویرا)

G:\Pics Sharing\663px-__13_-_ITALY_-_Aloe_Vera_gel_Juice_extract_-_organic_BIO_italian_cosmetics_or_supply_food_focus_on.jpg
Pava, CC BY-SA 3.0 IT, via Wikimedia Commons

ایلوویرا کڑوا ہے اور کڑوے میں شفا ہے، طب ایوردیک اور یونان کے طبیب اس پودے کو صدیوں سے اپنی ادویات میں استعمال کر رہے ہیں اور اسکے بیشمار فائدے ہیں خاص طور پر ذیابطیس کے لیے یہ کسی اکسیر سے کم نہیں اور ذیابطیس کے مریضوں کا اس پودے کے جُوس کو استعمال کرنا خون میں شوگر لیول کو تیزی سے کم کرنے باعث بنتا ہے جس سے ٹائپ 2 ذیابطیس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے لیکن اس پودے کے جُوس کا استعمال ڈآکٹر سے مشورہ کر کے کیجیے گا کیونکہ اگر آپ شوگر کنٹرول کرنے کے لیے ٹیبلٹ یا انسولین کا استعمال کر رہے ہیں تو یہ خون میں شوگر لیول کو نارمل سطح سے نیچے لا سکتا ہے اس لیے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرکے اپنی شوگر کنٹرول کرنے والی ادویات کی مقدار میں کمی لائیں۔

نمبر 4 دارچینی

ذیابطیس ٹائپ 2 کے جتنے بھی مریضوں نے خوراک سے اس مرض کو شکست دی اور اسے ختم کر دیا اُن کی خوراک میں دارچینی ضرور شامل تھی اور دارچینی پر ہونے والی میڈیکل سائنس کی بہت سی تحقیقات اس بات کو تسلیم کرتی ہیں کہ دارچینی خون میں شوگر کو حیران کُن طریقے سے کم کرتی ہے اور اگر کھانے سے پہلے آدھی چائے کی چمچ صبح شام اسے استعمال کیا جائے تو یہ شوگر کنٹرول کرنے میں ادویات جیسا کام کرے گی اور کولیسٹرال کو کم رکھنے میں بھی معاؤن
ثابت ہو گی۔

نمبر 5 امرود کے پتے

اگر آپ شوگر کو اپنی آنکھوں سے کم ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں یعنی فوراً نیچے آتا دیکھنا چاہتے ہیں تو ہر کھانے کے بعد امرود کے پتوں کا قہوہ پی لیں یہ خون میں 10 فیصد تک شوگر لیول میں کمی لائے گا اور ذیابطیس کو کنٹرول کرنے میں انسولین جیسا کام کرے گا لیکن یاد رکھیں اسے استعمال کرتے ہُوئے اپنی شوگر کو متواتر نظر میں رکھیں اور ڈاکٹر سے مشورے کے بعد شوگر کی ادویات میں کمی لاہیں تا کہ شوگر لو ہونے کی بیماری سے بچے رہیں۔

نمبر 6 میتھی دانہ

برصغیر پاک و ہند میں میتھی دانہ باورچی خانے میں بطور مصالحہ استعمال ہوتا ہے لیکن علم طب کے ماہر اس کی ادویاتی خوبیوں کی وجہ سے اسے صدیوں سے اپنی ادیوات میں استعمال کر رہے ہیں اور شوگر اور کولیسٹرال کے لیے ایک قدرتی دوا ہے جسے اگر خوراک کا حصہ بنا لیا جائے تو یہ شوگر جیسے مرض کو سر نہیں اُٹھانے دیتی۔

نمبر 7 نوپل کیکٹس

C:\Users\Zubair\Downloads\nature-prickly-cactus-plant-fruit-leaf-592521-pxhere.com.jpg

یہ پودا بھی کڑوا ہے اور شوگر کے لیے انتہائی مفید چیز ہے جسے کھانے کے بعد آپ کو شوگر کی فکر بھول جائے گی آپ اسے آگ پر سینک کر اس میں انڈہ شامل کرکے بھی کھا سکتے ہیں اور کسی اور من چاہے طریقے سے بھی کھا سکتے ہیں اور اگر پاکستان میں آپ کو یہ نہ ملے تو اس پودے کے سپلیمینٹ فارمیسی پر عام مل جائیں گے۔

نمبر 8 زنک

تحقیق میں دیکھا گیا ہے کہ جب کسی کو ٹائپ 2 ذیابطیس پیدا ہوتی ہے تو عام طور پر اُس میں زنک کی بھی کمی ہوتی ہے زنک اور ذیابطیس کا آپس میں گہرا تعلق ہے یہ خون میں شوگر کو کنٹرول کرتا ہے اور اس کی اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں ذیابطیس سے پیدا ہونے والے مسائل کو روکتے ہیں۔ آپ زنک کو بہت سے کھانوں سے خاص طور پر سُرخ گوشت، مرغی، ڈرائی فروٹس، لوبیا، چنے، انڈے، ریفائن نہ کیا گیا اناج اور پھلوں خاص طور پر امرود اور انار وغیرہ سے بھی بڑی مقدار میں حاصل کر سکتے ہیں اور ڈاکٹر سے مشورے کے بعد اسکے سپلیمینٹ بھی کھا سکتے ہیں۔

نمبر 9 کرومیم

کرومیم ایک خاص منرل ہے جس کی کمی سے جسم کے گلوکوز میٹابولیزم میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے اور میڈیکل سائنس کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ خون میں شوگر لیول کو کنٹرول رکھنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ آپ کرومیم کے سپلیمینٹ بھی ڈاکٹر سے مشورہ کرکے استعمال کر سکتے ہیں اور اسے بہت سے قدرتی کھانوں سے بھی حاصل کر سکتے ہیں خاص طور پر بروکلی، آلو، مٹر، اناج، سیب، کیلا، چکوترہ، دُودھ اور ڈیری کی پروڈکٹس اس منرل سے بھرپور کھانے ہیں۔

نمبر 10 بربرین

بربرین ایک خاص قسم کا کیمیکل ہے جو بہت سے پودوں میں پایا جاتا ہے اور میڈیکل سائنس کے مطابق یہ خون میں شوگر کو کنٹرول کرنے میں انتہائی مدد گار ہے اور آپ اپنے ڈاکٹر سے مشورے کے بعد اس کے سپلیمینٹ اپنی خوراک میں شامل کریں تو یہ آپ کے خون میں شوگر لیول کو قدرتی طریقے سے کنٹرول میں رکھے گا۔