شہادت اور رنگ فنگر کا چھوٹا بڑا ہونا شخصیت کی بہت سی باتیں بتا دیتا ہے

Posted by

رب کائنات نے انسان کو بہترین سانچے میں پیدا کیا اور اس کو خوبصورت خدوخال دئیے، روایات میں ملتا ہے کہ طُوفان نوح علیہ السلام کے بعد زمین پر انسان کی نسل حضرت نوح کے تین بیٹوں سام، حام، یافث سے چلی جو یورپ، ایشیا اور افریقہ وغیرہ میں آباد ہُوئیں اور وقت گُزرنے کے ساتھ ساتھ جہاں ان کا رہن سہن، طور اطوار، ثقافت اور باقی چیزیں ایک دوسرے سے مختلف ہوتی گئیں وہیں ان کے خدوخال بھی بدلتے گئے۔

آسٹرالوجی، ما بعدالطبیات ، شاور سیوڈ سائنس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کے خدووخال اُس کی شخصیت اور فطرت کی عکاسی کرتی ہے اور ہاتھ کی انگلیوں کی ساخت انسان کی طبیعت کے متعلق بہت سی باتیں بتا دیتی ہیں خاص طور پر شہادت کی انگلی کا انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹا یا بڑا ہونا بہت سی باتیں بتاتا ہے۔

شہادت کی انگلی کا رنگ فنگر سے چھوٹا ہونا۔

G:\Pics Sharing\IMG_0108.JPG

علوم ما بعد الطبیات میں جن لوگوں کی شہادت کی انگلی رنگ فنگر سے چھوٹی ہوتی ہے ایسے افراد پُرکشش، دلکش اور خُوبصورت شخصیت کے مالک ہوتے ہیں، ایسے افراد کو گُفتگو پر عبور حاصل ہوتا ہے اور محفل میں یہ افراد دُوسروں کو توجہ حاصل کرنا جانتے ہیں۔

یہ افراد خطرات کو مول لینے میں خوف محسوس نہیں کرتے اور اس بات کی انہیں اکثر قیمت بھی ادا کرنی پڑتی ہے، حالات اگر ان کی پلاننگ کے اُلٹ چلنے لگیں تو یہ پریشان نہیں ہوتے کیوں کہ ان کے پاس دُوسرے حل بھی موجود ہوتے ہیں۔

ایسے افراد جس کام کو بھی اپناتے ہیں اُسے اُس کی اونچائیوں تک لیکر جاتے ہیں، مُشکل راستوں سے بڑی منزلوں کو حاصل کرنا ان کی زندگی کا نصب العین ہوتا ہے اور یہ گھبراتے نہیں ہیں۔

شہادت کی انگلی کا رنگ فنگر سے بڑا ہونا

G:\Pics Sharing\IMG_0110.JPG

وہ افراد جن کی رنگ فنگر شہادت کی انگلی سے چھوٹی ہوتی ہے آسٹرالوجی کے ماہرین کے نزدیک پُراعتماد اور خودکفیل ہوتے ہیں، قائدانہ صلاحیتوں کے مالک یہ افراد تحمل اور اطمینان کا عملی نمونہ ہوتے ہیں جو اندر کےتاثرات کو چہرے پر ظاہر نہیں ہونے دیتے۔

عام طور پر ایسے افراد زندگی کے کسی کام میں خواہ بزنس ہو یا تعلقات پہلا قدم اُٹھانا پسند نہیں کرتے لیکن جب یہ قدم اُٹھا لیں پھر یہ اگلی صفوں میں نظر آئیں گے، یہ افراد معاملہ فہم ہوتے ہیں اور ہر چیز کا بغور مطالعہ کر کے اُسے چاروں زاویوں سے دیکھتے ہیں اور ایک سے زیادہ نتائج حاصل کرتے ہیں۔

شہادت اور انگوٹھی کی انگلی کا برابر ہونا

G:\Pics Sharing\IMG_0109.JPG

جن افراد کی یہ دونوں انگلیاں سائز میں برابر ہوتی ہیں اُن کے متعلق مانا جاتا ہے کہ پُرسکون، خیال رکھنے والے اور عاجزی پسند ہوتے ہیں، ان کی شخصیت میں شرافت کا عنصر بہت زیادہ ہوتا ہے اور یہ تنازعات اور خطرات اور بحث و مباحثہ والی جگہوں سے دُور رہنا پسند کرتے ہیں۔

ایسے افراد بہترین دوست ہوتے ہیں جو مُشکل میں کام آتے ہیں، وفاداری ان کے خون میں شامل ہوتی ہے اور ایسے افراد پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے، یہ افراد دُنیا کو مثبت نگاہ سے دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں اور ہر چیز کا مثبت پہلو سامنے رکھتے ہیں۔

سیوڈ سائنس کے ماہرین کی اوپر دی گئی رائے سے آپ کتنا متفق ہیں اپنی رائے سے ہمیں بھی آگاہ کیجیے گا۔