شہد کا 6 طریقوں سے دلچسپ استعمال جو حیرت انگیز طور پر وزن کم کرتا ہے

Posted by

کیا آپ جانتے ہیں شہد ایک ایسا کھانا ہے جو کبھی خراب نہیں ہوتا اور اب تک شہد کا جو سب سے قدیم جار دریافت ہو چُکا ہے اُس کی عُمر 5 ہزار 5 سو سال پُرانی ہے لیکن شہد کی یہ واحد خُوبی نہیں ہے بلکہ طب کی دُنیا میں اسے ہر مرض کا علاج مانا جاتا ہے، اس آرٹیکل میں ہم شہد کے چند ایسے استعمالات کا ذکر کریں گے جن پر عمل کرکے آپ اپنے جسم سے فاضل وزن کامیابی کیساتھ کم کر سکتے ہیں۔

نمبر 1 دارچینی اور شہد

شہد اور دارچینی دونوں میں ایسسے اینٹی آکسائیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو ہائی بلڈ شُوگر کی صُورت میں پیدا ہونے والی اضافی چربی کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں اور جسم کی فاضل چربی کی پگھلانے میں مدد دیتے ہیں اور جب ان دونوں کو ملا کر کھایا جاتا ہے تو اس مکسچر کے اینٹی آکسائیڈینٹس کی افادیت کئی گُنا بڑھ جاتی ہے، ایک چائے کی چمچ شہد اور آدھی چائے کی چمچ دارچینی کو نیم گرم پانی میں مکس کر کے روزانہ استعمال کرنا شروع کر دیں چند ہی دنوں میں آپکو خود اندازہ ہوجائے گا کہ شہد اور دارچینی کتنی مُفید ہے۔

نمبر 2 شہد، پودینا اور کالی مرچ

ایک چمچ پودینے کے رس میں دو چمچ شہد ملا کر اس میں ایک چُٹکی کالی مرچ کا پاوڈر شامل کریں اور اس مکسچر کو نہار مُنہ استعمال کر لیں یہ پیٹ کے اوپر اضافی چربی کو کم کرے گا اور جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرنے میں بھی انتہائی مددگار ثابت ہوگا جس سے سارے جسم کی صحت پر اچھا اثر پڑے گا۔

نمبر 3 تلسی اور شہد

طب ایوردیک میں تُلسی کے پودے کو اکسیر کا درجہ حاصل ہے اور تُلسی کے پتوں کا دو چمچ رس دو چمچ شہد میں ملا کر پینا جہاں پیٹ کے جملہ امراض کے لیے فائدہ مند ہے وہاں یہ کھانے میں موجود اضافی کیلوریز کو چربی پیدا کرنے سے روکتا ہے اور وزن کم کرنے میں انتہائی مددگار ٹانک ہے۔

نمبر 4 شہد اور لہسن

میڈیکل سائنس لہسن پر اپنی ریسرچ کے سلسلے کو ہر روز جاری رکھے ہُوئے ہے اور روز نئی تحقیق کے ساتھ اس زبردست سبزی کے نئے فائدوں کا پتہ چلتا ہے اور جب اسے شہد کے ساتھ ملا کر کھایا جاتا ہے تو دونوں کی افادیت کئی گُنا بڑھ جاتی ہے، ایک چمچ لہسن کا پیسٹ 2 چمچ شہد میں شامل ڈال کر مکسچر بنا لیں اور اس مکسچر کوپانچ منٹ پڑا رہنے دیں اور نہار مُنہ استعمال کریں یہ جادوئی طور پر آپکے بڑھے ہُوئے وزن میں کمی پیدا کرے گا اور جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کر دے گا۔

نمبر 5 لیموں اور شہد

ماہرین طب ان دونوں کے مکسچر کو بہت سی بیماریوں کے لیے اکسیر کا درجہ دیتے ہیں خاص طور پر ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک لیموں کے رس اور ایک چمچ شہد صُبح نہار مُنہ پینا پیٹ کو صاف کردیتا ہے اور موٹاپے کا خاتمہ کر دیتا ہے۔

نمبر 6 سفید زیرہ اور شہد

ایک چمچ سفید زیرے کو ایک گلاس پانی میں رات بھر بھیگا رہنے دیں اور صُبح اُٹھ کر نہار مُنہ اس پانی کو اچھی طرح اُبال کر قہوہ بنا لیں اور اس قہوے میں ایک سے دو چمچ شہد شامل کر کے نہار مُنہ استعمال کرلیں چند ہی دنوں میں اس سے حاصل ہونے والے نتائج آپ خُود جان جائیں گے۔