شیشوں کے سکریچ ختم کرنے کے 10 آسان گھریلو ٹوٹکے

Posted by

شیشہ چاہے عینک کا ہو یا کسی اور چیز کا وقت گُزرنے کے ساتھ اس پر پڑنے والے سکریچ جہاں اس کی چمک دمک کو متاثر کرتے ہیں وہاں اگر یہ سکریچ عینک کے شیشے پر ہے تو ایسی عینک کا استعمال تکلیف دہ ہوجاتا ہے، اس آرٹیکل میں ہم شیشے سے سکریچ دُور کرنے کے اور اُس میں نئے جیسی چمک واپس لانے کے 10 طریقے ذکر کریں گے جو واقعی کام کرتے ہیں۔

نمبر 1 ٹوتھ پیسٹ

File:Toothpaste.jpg
Scott Ehardt / Public domain

ٹوتھ پیسٹ صرف دانتوں کو ہی نہیں چمکاتی بلکے آپ اس سے شیشے اور گاڑی وغیرہ کی باڈی پر پڑنے والے چھوٹے سکریچ آسانی سے ختم کر سکتے ہیں، شیشے پر تھوڑی ٹوتھ پیسٹ مل کر اسے خُشک ہونے دیں اور خُشک ہونے پر صاف کڑے سے آہستہ آہستہ رگڑ کر اسے صاف کر دیں۔

نمبر 2 ناریل کا تیل

File:Coconut and oil.jpg
Phu Thinh Co / CC BY-SA

شیشہ اگر پلاسٹک کا ہے تو ناریل کا تیل فریج میں رکھ کر اسے جما لیں اور پھر اسے شیشے پر لگا کر کپڑے سے شیشہ آہستہ آہستہ صاف کریں بہت اچھے نتائج ملیں گے۔

نمبر 3 برف کیساتھ

C:\Users\Zubair\Downloads\ice-cubes-3506781_1920.jpg
Resim Bruno /Germany tarafından Pixabay‘a yüklendi

شیشے پر سکریچ کی صُورت میں اسے فریج میں رکھ دیں اور ٹھنڈا کرنے کے بعد اس پر برف ملیں اس سے بھی شیشے کے سکریچ دُور ہو جاتے ہیں۔

نمبر 4 بیکنگ سوڈا

Close-up Of Baking Soda On Spoon.

بیکینگ سوڈے میں تھوڑا پانی شامل کر کے پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو شیشے پر مل کر ٹشو یا صاف کپڑے سے شیشے کی صفائی کرنے سے شیشہ نئے جیسا ہو جاتا ہے۔

نمبر 5 لینز کلینر اور مائیکرو فائبر

C:\Users\Zubair\Downloads\pxfuel.com (1).jpg

لینز کلینر سپرے اور مائئکرو فائبر کپڑا شیشے کی عُمر میں کئی گُنا اضافہ کر دیتا ہے اور شیشہ صاف کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے، مائیکرو فائبر کپڑے سے شیشے کے اوپر موجود ڈسٹ صاف کرنے کے بعد لینز کلینر سپرے شیشے پر کریں اور صاف کپڑے سے آہستہ آہستہ رگڑ کر صفائی کریں۔

نمبر 6 میٹل پالش

پلاسٹک کے شیشے کو صاف کرنے کے لیے میٹل پالش یا سلور پالش بہترین ٹوٹکا ہے اسے شیشے پر مل کر کُچھ دیر بعد صاف کپڑے سے صاف کردیں۔

نمبر 7 کار ویکس پالش

کار ویکس پالش شیشے سے خراش ختم کرنے کے لیے بھی استعمال کی جاسکتی ہے یہ سکریچ کو فل کر دیتی ہے اور شیشے کو نئے جیسا بنا دیتی ہے۔

نمبر 8 سرکہ

C:\Users\Zubair\Downloads\vinegar-768948_1280.jpg

سفید سرکہ بہت سی چیزوں کو صاف کرنے کے لیے بہترین ٹوٹکا ہے سرکے میں تھوڑا سا بیکینگ سوڈا شامل کریں اور اس سے شیشے کی صفائی کریں بہت اچھے نتائج ملیں گے۔

نمبر 9 بے بی آئل

بہت سے لوگ شیشے کے سکریچ ختم کرنے کے لیے بے بی آئل کو ترجیح دیتے ہیں اور واقعی بے بی آئل سے بھی شیشے کی بہترین صفائی ہوتی ہے۔

نمبر 10 مسٹرڈ پاوڈر اور سرکہ

C:\Users\Zubair\Downloads\mustard-powder-heaped-on-spoon.jpg

مسٹرڈ پاوڈر اور سرکے کی پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو روئی کے ساتھ شیشے کے اوپر دائرے میں آہستہ آہستہ رب کریں سکریچ نظر آنے بند ہو جائیں گے۔