صبح جاگنے پر اگر منہ سے زیادہ بدبو آتی ہے تو یہ زبردست ٹوٹکے استعمال کریں

Posted by

بہت سے لوگوں کو یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ رات کو اچھی طرح برش کرنے کے بعد سوتے ہیں لیکن پھر بھی جب وہ صبح اٹھتے ہیں تو ان کے منہ سے بدبو آتی ہے۔ اب سانس کی بدبو کی وجہ کیا ہے اور اس سے کیسے چھٹکارا پایا جا سکتا اس آرٹیکل میں ان زبردست ٹوٹکوں کے بارے میں ذکر کیا جائے گا۔

رات کو برش کرکے سونا بنیادی حفظان صحت کا حصہ ہے، لیکن بہت سے لوگ صبح تو برش کر لیتے ہیں لیکن سونے سے پہلے برش نہیں کرتے اور نہار مُنہ منہ کی بدبو کا شکار ہو جاتے ہیں۔ منہ سے بدبو پیدا ہونے کی سب سے بڑی وجہ خوراک کا مُنہ یا دانتوں میں پھنسے رہ جانا اور مشروبات کا استعمال ہے۔ خوراک کے ان ذرات میں بدبو پیدا کرنے والا بیکٹریا پیدا ہوتا ہے جس کی وجہ سے صبح جاگنے پر منہ سے بدبو آتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک کے ذرات جتنی زیادہ دیر تک مُنہ میں رہتے ہیں اتنا ہی زیادہ بیکٹریا منہ میں پیدا ہوتا ہے اور بدبو کا باعث بنتا ہے۔ منہ سے بدبو کے خاتمے کے لیے نیچے دئیے گئے زبردست ٹوٹکوں کو اختیار کریں آپ کو یہ پریشانی دوبارہ تنگ نہیں کرے گی۔

بعض اوقات صبح کے وقت منہ کی بدبو منہ کی صفائی پر مناسب توجہ نہ دینے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ایسی صورت حال میں منہ کی بو کو روکنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی زبان کی بھی دانتوں کیساتھ اچھی طرح صفائی کریں اور منہ سے کھانے کے ذرات نکالنے کے لیے، دانتوں کے درمیان فلاس کریں اور کم از کم دو سے پانچ منٹ تک دانتوں کو برش کریں اور منہ کے اندر گالوں کی بھی اچھی طرح صفائی کریں اور زبان کے نیچے بھی صفائی کریں کیونکہ ان جگہوں پر بھی بدبودار بیکٹریا اکھٹا ہوتا ہے اور صفائی کے لیے فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ کو ترجیح دیں اور اینٹی بیکٹریل ماوتھ واش کا استعمال کریں۔

زیادہ پانی پینا

رات کو آٹھ گھنٹے کی نیند سے جاگنا آپ کا منہ خشک کر سکتا ہے۔ دراصل جب کسی کے منہ میں تھوک ہوتا ہے تو بیکٹیریا نہیں بڑھتے۔ اب اگر کسی کا منہ خشک ہے تو بیکٹیریا پنپتے ہیں اور وہ سانس میں بدبو پیدا کر سکتے ہیں۔ تاہم، جب ہم سوتے ہیں تو تھوک کی پیداوار کم ہو جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ رات کو جاگتے ہی ہمیں پیاس لگتی ہے۔ اپنے آپ کو ہمیشہ اچھی طرح سے ہائیڈریٹڈ رکھیں اور وافر مقدار میں پانی کا استعمال کریں۔

ڈنر میں تبدیلی

اگر آپ رات کو پیاز اور لہسن کھانا پسند کرتے ہیں تو اگلے دن صبح ان سے سانس میں بدبو آتی ہے۔ رات کو ہمیشہ متوازن غذا کھائیں، جس سے جسم کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ ہمیشہ ایسی غذائیں کھائیں جو پلاک کی تعمیر کو دور کرنے میں مدد دیتی ہیں اور بیکٹیریا سے بھی لڑتے ہیں، جو عام طور پر سانس کی بدبو کا سبب بنتے ہیں۔

سٹرس فروٹس کھائیں

سٹرس فروٹس جیسے کینو، مالٹا، مسمی، لیموں، چکوترہ وغیرہ دانتوں کی سفیدی کو فروغ دیتے ہیں کیونکہ ان میں وٹامن سی ہوتا ہے۔ وٹامن سی لعاب کی پیداوار کو بڑھانے اور سانس کی بدبو کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ اس لیے اسے اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کریں ۔

دہی کھائیں

دہی میں لییکٹوباسیلس نامی صحت مند بیکٹیریا ہوتا ہے جو آپ کے آنتوں میں بیکٹیریا کو متوازن کرنے اور سانس کی بو کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ میٹھے دہی کے بجائے سادہ، کیلشیم سے بھرپور، بغیر چکنائی والا دہی کھائیں اور اگرپھر بھی یہ مسئلہ بڑھ رہا ہے تو ایک بار دانتوں کے ڈاکٹر سے ضرور چیک اپ کروائیں۔

Feature Image Preview Credit: https://www.scientificanimations.com, CC BY-SA 4.0, via Wikimedia Commons. The image has been edited.