صبح کی 7 آسان ترین ورزشیں جو جسم کو سلم اور سمارٹ بناتی ہیں

Posted by

صبح کے وقت کی ورزش جہاں آپ کے جسم کو طاقت اور خوبصورت ساخت دیتی ہے وہاں یہ آپ کے دماغ کو بھی توانا بناتی ہے اور پھر جسم و دماغ سارا دن بہترین پرفارمنس دیتے ہیں لیکن بہت سے لوگ صبح کی ورزش کرنا پسند نہیں کرتے یا سُستی کی وجہ سے ورزش نہیں کرتے۔

اس آرٹیکل میں ہم صبح کے وقت کی 6 انتہائی آسان ورزشیں جس میں جوگینگ کی طرح زیادہ حرکت نہیں کرنی پڑتی اور آپ اسے اپنے بیڈ روم میں بھی انتہائی آسانی سے کر سکتے ہیں شامل کی جارہی ہیں تاکہ آپ ان ورزشوں کو اپنی روٹین کا حصہ آسانی سے بنا سکیں۔

نمر 1 بٹرفلائی پوز

butterfly-yoga-fertility-synergybyjasmine

بٹر فلائی پوزیشن ورزش کی ایک بہترین پوزیشن ہے جو آپکو ریلکس کرنے میں مدد دیتی ہے میڈیٹیٹ کرتی ہے اور آپ کا بلینس بہتر بناتی ہے آپ یہ ورزش تصویر کے مُطابق بیٹھ کر بھی پرفارم کر سکتے ہیں اور اگر دل چاہے تو لیٹ کر بھی۔

دونوں پاؤں کو آپس میں جوڑ کر اور ہاتھوں سے پاؤں کو پکڑ کر سیدھے بیٹھ جائیں یا دونوں پاؤں کو جوڑ کر سیدھے لیٹ جائیں اور ایک ہاتھ پیٹ پر اور دوسرا سیدھا زمین پر رکھ لیں اور گہرا سانس لیں اور سانس کو کُچھ دیر روک کر خارج کریں اور پھر دوبارہ اسی عمل کو دس سانسوں تک دہرائیں۔

نمبر 2 طاقت کو بڑھانے کے لیے پلینک

C:\Users\Zubair\Downloads\photo-of-woman-doing-yoga-2294354.jpg
Photo by Li Sun from Pexels

پلینک ورزشوں کی ماں ہے جس میں حرکت نہیں کرنی پڑتی اور جسم کو تصویر کے مُطابق کہنیوں کے بل اُٹھا کر بس ساکت رہنا ہوتا ہے۔

ماہرین کے مُطابق یہ ورزش سارے جسم کی ورزش ہے خاص طور پر یہ آپ کے کاندھوں، پیٹ کے مسلز اور کمر کے پٹھوں کو مضبوط بناتی ہے۔

بٹر فلائی کے بعد پلینک کی پوزیشن پر آئیں اور 20 سیکنڈ تک رُکے رہیں پھر 30 سیکنڈ کا آرام کریں اور دوبارہ اس عمل کو 3 دفعہ دہرائیں۔

نمبر 3 ہیپی بے بی پوز

File:IMG 0377 2 Happy Baby.jpg
Christy Collins, photographer / CC BY-SA

ہیپی بے بی پوز آپ کی ٹانگوں کو سٹریچ کرنے کیساتھ آپکی کمر کے پٹھوں کو مضطوط بناتا ہے اور اسے پرفارم کرنا بھی انتہائی آسان ہے۔

تصویر کے مُطابق دونوں پاؤں کو جوڑ کر ہاتھوں سے پکڑ لیں اور پانچ سے دس سانسیں اسی پوزیشن کو برقرار رکھیں۔

نمبر 4 ہاف بریج

File:Bridge-1.png
Everkinetic / CC BY-SA

یہ ورزش آپ کے سارے جسم کو طاقتور بنانے کے ساتھ آپ کے ساری باڈی کو سٹریچ کرتی ہے جس سے جسم میں خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے اور سارے جسم کو آکسیجن کی سپلائی بھی بہتر ہوتی ہے۔

ہاف بریج کی پوزیشن پر آنے کے بعد 30 سیکنڈ تک اسی پوزیشن پر جمے رہیں اور پھر 20 سے 30 سیکنڈ آرام کے بعد دوبارہ اسی عمل کو 3 دفعہ دہرائیں۔

نمبر 5 لیگ ریز

C:\Users\Zubair\Downloads\pxfuel.com (10).jpg

پیٹ کی چربی کو پگھلا کر پیٹ کے پٹھوں کو مضبوط کرنے والی یہ ورزش آپ کے ہپس کو بھی خوبصورت ساخت دیتی ہے۔

سیدھے لیٹ کر ٹانگوں کو اوپر اُٹھائیں اور کوشش کریں کے 90 ڈگری تک اُٹھا لیں اور پھر سانس کو خارج کرتے ہُوئے انتہائی آہستہ آہستہ ٹانگوں کو واپس زمین تک لائیں اور پھر سانس لیتے ہُوئے واپس اُٹھائیں اور اس عمل کو 10 بار کریں۔

نمبر 6 جمپینگ جیک

File:USMC-120214-M-MA421-288.jpg
English: Lance Cpl. Ryan M. Joyner / Public domain

یہ ورزش آپکو جہاں بچپن کے پُرانے دن یاد کروائے گی وہاں آپ کے سارے جسم کو نئی توانائی کے ساتھ ساتھ مضبوط اور توانا بنا کر اضافی چربی پگھلانے میں مدد کرے گی۔

اس ورزش کو ایک منٹ تک جاری رکھیں اور پھر 30 سے 40 سیکنڈ کا وقفہ دیکر تین دفعہ کریں۔

نمبر 7 زمین پر سیدھا لیٹ جائیں

آرام سے زمین پر سیدھا لیٹ جائیں اور کم از کم ایک منٹ تک سیدھے لیٹ کر آنکھیں بند کر کے گہرے سانس لیں اور جسم کو ریلکس ہونے دیں۔

Featured Image Preview Credit:
Christy Collins, photographer / CC BY-SA , The Image has been resized.