جو لوگ ورزش کرنے کے عادی نہیں ہیں اور ورزش کرنے کو وبال جان سمجھتے ہیں اور ایسے لوگ جو اپنی خوراک کو ٹھیک نہیں کر سکتے اُن کا کہنا ہے کے بڑھے ہُوئے پیٹ کبھی ٹھیک نہیں ہوتے، اور وہ ایسی باتیں کرکے دوسرے لوگ جو پیٹ کم کرنا چاہتے ہیں اُنہیں خوفزدہ کرتے ہیں چنانچہ وہ ورزش شروع کرنے سے پہلے ہی حوصلہ چھوڑ دیتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں ہم فٹنس سینٹر کے ماہرین کی بتائی ہوئی 4 آسان ترین ورزشوں کو شامل کر رہے ہیں جنہیں اگر آپ اپنی روٹین کا حصہ بنائیں گے تو آپ پر صرف 4 ہفتوں میں یہ بھید کُھل جائے گا کہ پیٹ کی چربی کو کم کرنا ناممکن نہیں ہے اور اس کام کے لیے لگن چاہیے اور تھوڑی سی محنت چاہیے اور ساتھ میں صحت مند خوراک چاہیے تاکہ آپ کے جسم میں انرجی کا لیول قائم رہے۔
نمبر 1 Planks
جسم کو اپنے دونوں بازوں کی کہنیوں اور پاوں کے اوپر بلکل ایسے سیدھا کر لیں کے آپ کا جسم سر سے پاوں تک ایک سیدھی لائن میں آجائے اوپر دی گئی ویڈیو میں آپ Plank اور side Plankکرنے کا طریقہ دیکھ سکتے ہیں جسے تھوڑی سی کوشش کے بعد آپ مہارت سے کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔
نمبر 2 Side Plank
ایک سائیڈ پر بلکل سیدھا لیٹ کر اپنے جسم کو ایک کہنی پر اُٹھا لیں اور اپنے جسم کو ایک ترچھی لائن میں سیدھا کرلیں اور سارے جسم کو کہنی اور پاوں پر بیلنس کر لیں تو یہ سائیڈ پلینک کی پوزیشن ہے۔
نمبر 3 Backwards Push ups
یہ ورزش تھوڑی سی توجہ کیساتھ آپ سیکھ جائیں گے اس میں اپنے جسم کا وزن دونوں ہاتھوں اور پاوں پر منتقل کریں اور اپنے Bottom کو اوپر نیچے کریں اور ساتھ میں کہنیوں کو Bend کریں اور دی گئی ویڈیو کو بغور دیکھں تاکہ ورزش کا صحیح طریقہ سمجھ سکیں ۔
نمبر 4 Sit-Ups
کمر کے بل سیدھے لیٹ جائیں اور اوپر والے جسم کو اوپر اٹھائیں اور پاوں کو زمین کے ساتھ لگا رہنے دیں اور اس ورزش کے دوران پیٹ کے مسلز کو جتنا ہو سکے Strain کریں اور دی گئی ویڈیو سے اس ورزش کو کرنے کا طریقہ اچھی طرح سیکھ لیں ۔
پہلے ہفتے کی ورزش کا چارٹ
- Planks 20 Seconds
- Left Side Planks 20 Seconds
- Backwards Push Ups 3 Times
- Right Side Plank 20 Seconds
- Sit-Ups 3 Times
دوسرے ہفتے کی ورزش کا چارٹ
- Planks 30 Seconds
- Left Side Planks 30 Seconds
- Backwards Push Ups 5 Times
- Right Side Plank 30 Seconds
- Sit-Ups 5 Times
تیسرے ہفتے کی ورزش کا چارٹ
- Planks 45 Seconds
- Left Side Planks 45 Seconds
- Backwards Push Ups 7 Times
- Right Side Plank 45 Seconds
- Sit-Ups 5 Times
چوتھے ہفتے کی ورزش کا چارٹ
- Planks 1 Minute
- Left Side Planks 1 Minute
- Backwards Push Ups 10 Times
- Right Side 1 Minute
- Sit-Ups 10 Times
پہلے ہفتے یہ ورزش صرف 1 منٹ 20 سیکنڈ میں مکمل ہوجائے گی اور چوتھے ہفتے یہ 4 منٹ سے بھی کم عرصے میں مکمل ہوجائے گی ، مگر چوتھے ہفتے کے اختتام پرآپ کو نظر آنا شروع ہوجائے گا کہ آپ کی ورزش آپ کے جسم پر کیا نتائج مرتب کر رہی ہے اور یقیناً نتائج دیکھ کر آپ کا دل ورزش کرنے کو خود بخود کرے گا کیونکہ یہ ورزش جہاں آپ کے جسم کی چربی کو پگھلا رہی ہوتی ہے وہاں آپ کے سارے جسم میں ایک نئی طاقت اور قوت پیدا کرتی ہے جس سے آپ کے روزمرہ کے کام کرنے کی صلاحیت میں جہاں پھرتی اور تیزی آتی ہے وہاں آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ جوان اور طاقتور ہو رہے ہیں۔
نوٹ: اس ورزش کو 4 ہفتوں کے بعد مسلسل جاری رکھیں اور ورزش کا ٹائم ہر ہفتے بڑھاتے جائیں اور ساتھ میں اپنی خوراک کو درست کریں اور یاد رکھیں چکنائی والی تمام چیزیں آپ کی صحت کی دُشمن ہیں اور آپ کو وزن کم کرنے کے ارادے میں ناکام کر سکتی ہیں اس لیے ہفتے میں صرف ایک دفعہ اپنی من پسند خوراک یعنی جی چاہیے کھائیں اور باقی ہفتہ چکنائی والی چیزوں سے پرہیز جاری رکھیں انشااللہ آپ کو بہت جلد مطلوبہ نتائج حاصل ہونے شروع ہو جائیں گے۔