صرف 2 لونگ روزانہ کھانے کے 10 ناقابل فراموش فائدے

Posted by

لونگ کے درخت پر خزاں کا موسم اثر انداز نہیں ہوتا اور یہ سارا سال سرسبز رہتا ہے، اس کا پھول بے شمار خوبیاں کا حامل ہے، یہ جہاں ہمارے کھانوں کو خوشبودار اور ذائقے دار بناتا ہے وہاں یہ ہماری صحت پر بے شمار مفید اثرات مرتب کرتا ہے۔
اس آرٹیکل میں ہم لونگ کے صحت کے متعلق 10 ناقابل فراموش فائدے ذکر کریں گے جنہیں روزانہ صرف 2 لونگ کھا کر حاصل کیا جاسکتا ہے اور ڈاکٹر سے بچا جا سکتا ہے۔

نمبر 1 ایمیون سسٹم

Defense, Protection, Threat, Immune System, Imunabwehr

ہمارے جسم کا ایمیون سسٹم ہمارے جسم کو بیماریوں کے خلاف بغیر دوائی کھائے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے خاص طور پر موسمی بیماریاں نزلہ، زکام، کھانسی وغیرہ وغیرہ جب ہمارے جسم پر حملہ کرتی ہیں تو ہمارا ایمیون سسٹم خود کار طریقے سے اس کے بیکٹریا کے خلاف جنگ کر کے اسےختم کرتا ہے اور ہمارے جسم کو ان بیماریوں سے بچاتا ہے۔
لونگ ایمیون سسٹم کو طاقتور بنانے کے لیے بہترین غذا ہے جو ہمارے خون میں سفید سیلز کی مقدار کو بڑھاتا ہے اور یہ سفید سیل انفیکشن اور بیماریوں سے لڑنے کے خلاف اتنہائی مدد گار ہوتے ہیں۔

عام طور پرنزلہ، زکام اور بخار وغیرہ ہونے کے بعد خون میں سفید سلیز کی تعداد کم ہوجاتی ہے اور اگر روزانہ لونگ کا استعمال کیا جائے تو ہم ان موسمی بیماریوں سے محضوظ رہتے ہیں۔

نمبر 2 ہاضمے کی طاقت

Digestive System, Anatomy, Human Anatomy, 3D, Stomach

لونگ نظام انہطام کی بیماریوں کو ختم کرنے کے لیے صدیوں سے استعمال ہو رہا ہے، یہ ہمارے جسم میں خوراک کو ہضم کرنے والے Enzymes کا اضافہ کرتا ہے اور لونگ فائبر سے بھر پُور ہوتا ہے جو خوراک کو نا صرف ہضم کرنے میں مدد گار ہے بلکے یہ ہمارے معدے اور بڑی آنت کی صفائی کرکے فضلے کو خارج کردیتا ہے۔

نمبر 3 دانت درد میں آرام

لونگ کے اندر قُدرتی طور پر Anesthetic خوبیاں شامل ہیں اور خاص طور پر دانت کی درد میں اگر ایک لونگ کو دانت میں رکھ لیا جائے تو یہ دانت کی درد میں راحت کا باعث بنتا ہے۔

نمبر 4 جسمانی درد اور سوزش میں آرام

Headache, Image, Man, Stress, Stressed Man, Person

لونگ صرف دانت کے درد میں آرام نہیں دیتا یہ جسم کی باقی دردوں کو ختم کرنے میں بھی انتہائی مفید ہے خاص طور پر سر درد وغیرہ میں آپ اسے چاہے نمک اور دودھ میں شامل کر کے پی لیں یا گری کے تیل میں ملا کر سر کی مالش کر لیں یہ سر درد کا خاتمہ کر دے گا اور جسمانی اعضا جو سوزش کا شکار ہوتے ہیں اُن کی سوزش کو ٹھیک کرنے کے لیے طیبیب حضرات اس مصالحے کا استعمال صدیوں سے کر رہے ہیں۔

نمبر 5 لونگ جگر کے لیے

لونگ میں وٹامن سی شامل ہوتا ہے جو جگر کی صفائی کرتا ہے اور لونگ کے تیل میں شامل eugenol کو جگر کے لیے انتہائی مفید مانا جاتا ہے جو جگر کو فعال کرتا ہے۔

نمبر 6 جوڑوں اور ہڈیوں کے لیے

Skeleton, Human, Bone, Bones, Skull, Anatomy

لونگ کے اندرشامل eugenol، flavonoids، manganese وغیرہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں انتہائی مفید ہیں یہ ہڈیوں کے درمیان کم ہونے والے خلا کو بحال کرتا ہے جس کی وجہ سے ہم جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوتے ہیں ، اس کیساتھ ساتھ یہ ہڈیوں کے ٹیشوز کو مرمت کرتا ہے اور لونگ میں شامل منرلز ہڈیوں کی نشونما میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

نمبر 7 لونگ اینٹی بیکٹیریا

میڈیکل سائنس کی تحقیق کے مطابق لونگ میں اینٹی بیکٹیریا خوبیاں شامل ہیں جو بہت سے بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیم کا خاتمہ کرتی ہیں خاص طور پرای کولی اورstaphylococcus کے بیکٹیریا کو ختم کرنے میں لونگ کا تیل انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے۔

نمبر 8 لونگ اینٹی آکسائیڈینٹ ہے

Cloves, Spices, Syzygium Aromaticum

لونگ کے اندر قدرتی اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں اسے ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید بناتی ہیں خاص طور پر یہ بُرئے کولیسٹرال کا خاتمہ کرتا ہے اور کولیسٹرال ہمارے جسم کو خطرناک بیماریوں میں لاحق کر سکتا ہے۔

نمبر 9 بلڈ شوگر

The Level Of Sugar In The Blood, The Meter, The Hand

ماہرین کا کہنا ہے کہ لونگ شوگر کو خون میں تیزی سے شامل ہونے سے روکتا ہے اور جسم میں انسولین کی طرح کام کرتا ہے اس لیے ایسے افراد جو ذیابطیس جیسی بیماریوں کا شکار ہیں اُنہیں اپنی روزانہ کی خوراک میں خاص طور پر ہر کھانے کے درمیان لونگ کا استعمال کرنا چاہیے تا کہ یہ خون میں شوگر کے لیول کر برقرار رکھے۔

نمبر 10 لونگ خون جمنے نہیں دیتا

File:Thrombosis.png

لونگ خون میں Clot بننے کے عمل کو روکتا ہے اور خون کو پتلا رکھنے میں انتہائی مدد گار ہے، خون اگر گاڑا ہوگا تو دل کو جہاں اسے پمپ کرنے کے لیے زیادہ طاقت کا استعمال کرنا پڑے گا وہاں خون کی نالیوں میں خون کا بہاو سست ہو جائے گا جو کے سارے جسم کے لیے ہی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔