صرف 2 گھنٹے میں شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے ان پتوں کو اس طریقے سے استعمال کریں

Posted by

کرونا کی ابتدا سے اب تک ذیابطیس کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہُوا ہے اور ماہرین کے مطابق یہ وائرس ذیابطیس جیسے مرض کو پیدا کرنے کا سبب بھی بن رہا ہے اور صحت کے متعلق شدید مسائل کو جنم دے رہا ہے۔ ذیابطیس کی صورت میں ماہرین طب خوراک میں تبدیلی پر ہمیشہ زور دیتے ہیں کیونکہ یہ ہماری خوراک ہی ہے جو اس مرض کو شدید بنا سکتی ہے اور اسے کنٹرول بھی کر سکتی ہے۔

قدرت نے جڑی بوٹیوں میں انسان کے لیے شفا رکھی ہے اور قدیم طب کے ماہر انہیں جڑی بُوٹیوں سے اپنے مریضوں کا علاج کرتے تھے اور آج میڈیکل سائنس کا علم جیسے جیسے وسیع ہو رہا ہے وہ بھی ان جڑی بوٹیوں کی صلاحیت کے گُن گا رہی ہے۔

G:\Pics Sharing\sage-3572718_1920.jpg

اس آرٹیکل میں ایک ایسی جڑی بوٹی کو شامل کیا جا رہا ہے جو شوگر جیسے مرض کو 2 گھنٹے میں کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اگر اس جڑی بوٹی کے پتوںکو خوراک کا حصہ بنا لیا جائے تو شوگر جیسے مرض کو قابو میں رکھنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

سیج کے پتے Sage Leaves زمانہ قدیم سے خون میں بڑھے ہُوئے شوگر کے لیول کو کنٹرول کرنے میں اکثیر سمجھے جاتے ہیں اور میڈیکل سائنس کی ایک تحقیق کے مطابق جو انسانوں اور جانوروں دونوں پر کی گئی ہے کہ نتائج کےمطابق سیج کے پتوں کے ایکسٹریکٹ جسم میں اُن خاص ریسپٹرز کو بیدار کرتے ہیں جن سے شوگر لیول نارمل رہتا ہے۔

ایک کلینکل ٹرائل میں ہونے والی ریسرچ میں 80 ایسے افراد کو شامل کیا گیا جن میں کھانے کے بعد خون میں شوگر کا لیول کنٹرول سے باہر رہتا تھا اور انہیں سیج کے پتوں کے ایکسٹریٹ کھلانے کے بعد دیکھا گیا کہ کھانے کے 2 گھنٹے بعد ان کے شوگر لیول میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

ماہرین کے مطابق اس بوٹی کے پتوں سے بیدار ہونے والے ریسپٹرز خون سے خاص فیٹی ایسڈز کو اپنے اندر جذب کر لیتے ہیں جس سے جسم کے اندر انسولین کی حساسیت میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ حساسیت خون میں شامل شوگر کو سیلز میں تیزی سے جذب کرتی ہے جس کی وجہ سے کھانے کے بعد خون میں شوگر کا لیول جلدی کم ہو جاتا ہے۔

ایک اور ریسرچ جو چوہوں پر ہُوئی اُس میں دیکھا گیا کہ یہ پتے اُن کے جسم میں بھی خاص ریسپڑز بیدار کرتے ہیں اور ذیابطیس کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال ہونے والی ایک دوا میٹفورمن جیسے اثرات رکھتے ہیں (میٹفورمین ٹائپ 2 ذیابطیس میں استعمال ہونی والی ایک عام گولی ہے جسے ذیابطیس کی تشخیص کے بعد ڈاکٹر حضرات تجویز کرتے ہیں اور ساتھ میں ورزش کی تلقین کرتے ہیں)۔

اگر آپ ان پتوں کے ایکسٹریکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اچھی طرح دھو کر کسی بلینڈر میں تھوڑا پانی شامل کر کے اچھی طرح باریک کر لیں اور پھر اس پانی کو چھان کر استعمال کریں یا اس کے پتوں کو سُکھا کر باریک پیس لیں اور چھان لیں اور روزانہ کھانے کے درمیان میں 3 گرام استعمال کرنا شروع کریں یہ 2 گھنٹے میں آپ کی شوگر میں نمایاں کمی لیکر آئے گا اور آپ کو شوگر سے پیدا ہونے والے بیشمار مسائل سے بچا کر رکھنے کا باعث بنے گا۔

نوٹ: سیج کے پتوں کو شوگر کے لے استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں کیونکہ ذیابطیس کو کنٹرول کرنے والی ادیات کے ساتھ انہیں استعمال کرنا ہاپوگلیسمیا جیسی بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔

File:Hypoglycemia.jpg
http://www.scientificanimations.com, CC BY-SA 4.0, via Wikimedia Commons

ہائپوگلیسمیا خون میں شوگ کے لیول کا تیزی سے کم ہوکر نارم لیول سے نیچے چلے جانے کا نام ہے اور اگر اس بیماری کو ایمرجنسی طور پر ٹریٹ نہ کیا جائے تو یہ انسان کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے اسی لیے ڈاکٹر حضرات ذیابطیس کے مریضوں کو جیب میں کوئی میٹھی چیز رکھنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں تاکہ ایسے موقع پر فوری طور پر کوئی میٹھی چیز کھا کر خون میں گلوکوز کے لیول کو نارمل کیا جا سکے۔