صرف 7 منٹ کے مساج سے بند ناک سے چھٹکارا حاصل کریں

Posted by

نزلہ زکام وغیرہ کی وجہ سے ناک کا بند ہوجانا ایک عام بات ہے مگر اگر یہ ناک رات کو سونے کے درمیان بند ہوجائے تو نیند کو خراب کر دیتی ہے اور بے سکونی کا باعث بنتی ہے، اس آرٹیکل میں ہم بند ناک کو کھولنے کے چند آسان طریقے ذکر کریں گے جن کو استعمال کر کے آپ سانس بند ہونے کی پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔

نمبر 1 بھنووں کے وسط میں مالش کرنا

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\forehead.jpg

ناک بند ہونے کے صورت میں بھنووں کے درمیان میں انگوٹھے یا انگلی کے ساتھ آہستہ آہستہ کم از کم ایک منٹ تک مالش کریں اس سے سانس کی نالیوں میں جمی ہُوئی ریشہ خارج ہونے میں مدد ملے گی اور یہ سانس کی نالی کی سوزش کو کم کرے گا۔

نمبر 2 ناک کے دونوں طرف مالش کریں

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\nose.jpg

شہادت کی انگلی اور درمیان والی انگلی کے ساتھ ناک کہ ان دونوں مقامات پر دائرے کی شکل میں آہستہ آہستہ تقریباً ایک سے دو منٹ مالش کریں اس سے آپ کی سانس کی بند نالیاں کُھلنے میں مدد ملے گی اور آپ کو جمی ہُوئی ریشہ کو ناک سے خارج کرنے میں آسانی ہوگی۔

نمبر 3 ناک اور ہونٹوں کے درمیان مالش

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\lips.jpg

ناک اور ہونٹوں کے درمیاں آہستہ آہستہ مالش کریں اور اس عمل کو تقریباً 2 سے 3 منٹ تک جاری رکھیں یہ آپ کے ناک کی سوزش کو کم کرے گا اور سانس لینے میں آسانی پیدا کرے گا۔

نمبر 4 ہوا میں نمی

Aroma, Fragrance, Diffuser, Humidifier, Indoor Climate

سردی بڑھنے کے ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوتا چلا جاتا ہے اور ہوا جب خُشک ہوتی ہے تو سانس لینے سے ناک میں موجود ریشہ جمنی شروع ہوجاتی ہے، اپنے کمرے میں Humidifierاستعمال کریں یا کمرے میں ہیٹر یا چولہے کے اوپر پانی کی دیگچی رکھ دیں تاکہ پانی کی بھاپ ہوا میں نمی کے تناسب کو برقرار رکھے۔

نمبر 4 گرم کپڑا ناک پر رکھیں

کسی کپڑے کو گرم کرکے ناک کے دونوں اطراف اس سے ٹکور کریں یہ جمی ہُوئی ریشہ کو خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

نمبر 5 ورزش کریں

Person Performing Exercise

اگر آپ نزلے زکام کا شکار الرجی کی وجہ سے ہُوئے ہیں اور آپ کی ناک بہہ رہی ہے تو اس کو ٹھیک کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ورزش کریں، ورزش کرنے سے آپکا جسم گرم ہوگا اور یہ ناک میں موجود ریشہ کو خارج کرنے میں آسانی پیدا کرے گا۔