ضعف قلب اور بے قابو دھڑکنوں کے لیے ایک نادر نسخہ

Posted by

طب یونانی کی تاریخ 460 قبل مسیح بقراط سے بھی پُرانی ہے جسے یونانی ادویات کا باپ کہا جاتا تھا، طب یونان کی ادویات یونان کے بعد ایران اور پھر عرب میں مقبول ہوئیں اور مغلوں کے دور میں یہ ادویات اور ان کے نادر نسخے برصغیر پاک و ہند پہنچے جہاں آج بھی ان ادویات کو ایلوپیتھی سے زیادہ ترجیع دی جاتی ہے۔

اس آرٹیکل میں دل کی کمزوری اور اختلاج کے لیے ایک انتہائی نادر نسخہ شامل کیا جارہا ہے جو پنسار سے انتہائی سستے داموں خریدا جا سکتا ہے۔

ضعف قلب یعنی دل کی کمزوری

یہ بیماری آجکل پاکستان میں جہاں بُوڑھوں کو متاثر کر رہی ہے وہاں اس کے ہاتھوں نوجوان بھی شکار بن رہے ہیں، اس بیماری کی سب سے بڑی وجہ ہماری خوراک کا غیر معیاری ہونا ہے اور دوسری وجہ ہماری روز مرہ کی زندگی میں آرام پسندی کا بڑھنا اور مشقت اور ورزش سے دُور ہونا ہے۔

علامات

دل جب کمزور ہوتا ہے تو دل کی دھڑکنیں ذرہ سا تیز چلنے سے یا سیڑھیاں چڑھنے سے یا کوئی وزن اُٹھانے سے حتی کے زور سے بولنے اور غُصہ آنے سے تیز ہوجاتی ہیں جس سے سینے پر دھڑکن محسوس ہوتی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دل ڈوب رہا ہے، اس علامت کے ساتھ آنکھوں کے سامنے اندھیرا آجاتا ہے طبیعت سُست اور کاہل ہوجاتی ہے بے ہوشی بھی طاری ہو سکتی ہے، کھانا کھانے کے بعد متلی کی کفیت پیدا ہوتی ہے اور مریض گفتگو کرنا پسند نہیں کرتا۔

ضعف قلب کے لیے سفوف

Gahill77, CC BY-SA 4.0, via Wikimedia Commons

دوونج عقربی 3 ماشہ، زربناد 3 ماشہ، دانہ الائچی خُورد 4 ماشہ لیکر اچھی طرح چھان کر باریک پیس لیں اور سفوف بنا لیں اور اس سفوف کو خالص شربت انار 4 تولہ میں ملا کر رکھ لیں اور صبح دوپہر شام تھوڑا تھوڑا چاٹتے رہیں یہ نادر نسخہ چند ہی دنوں میں انشااللہ دل کی کمزوری کو دُور کرے گا اور آپ کو فرق محسوس ہونا شروع ہوجائے گا۔

اختلاج قلب اور ضعف قلب کے لیے

آملے کا مُربہ کسی اچھے حکیم سے لے لیں اور ایک آملے کو اچھی طرح دھو کر اسے چاندی کے ورق میں لپیٹ کر کھا لیں اور کھانے کے بعد تخم خرد سیاہ 3 ماشہ، زرشک کشنیز 3 ماشہ، خشک آلو بُخارا 4 دانے میں عرق بید 4 تولہ شامل کریں اور اسے مشک ملا کر پیس لیں اس سفوف کو شربت انار شیریں 3 تولہ میں ملا کر پی لیں یہ دل کی کمزوری اور اختلاج یعنی دھڑکنوں کے تیز ہوجانے کی بیماری میں انتہائی مُفید ہے اور اس کو روزانہ کم از کم 2 سے 3 دفعہ استعمال کریں۔

نوٹ:آپ اوپر دی گئی تمام ادویات کسی بھی بھروسہ مند پنسار سے سستے داموں خرید سکتے ہیں۔