Featured Image credit: Jurii, Copper, CC BY 3.0 and Cephas, Gold nugget, CC BY-SA 3.0, wikimediacommons
قدیم طریقہ علاج طب Ayurvedic اور طب یونانی کے مُطابق سونے اور تانبے کو اگرپینے کے پانی میں بھگو دیا جائے تو اسے بہت سی بیماریوں کا علاج ممکن ہے اوریہ طریقہ علاج طب یونان کے طبیب اور ایوردیک طبیب ہزاروں سالوں سے استعمال کر رہے ہیں، اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کے ان قیمتی دھاتوں سے پانی کے خوائص میں کیا تبدیلی ہوتی ہے اور کیا واقعی یہ پانی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے یا نہیں اور سائنس ان کے متعلق کیا کہتی ہے۔
طب ایوردیک کے مطابق سونے کے پانی کے فائدے
طبیب حضرات کے مُطابق سونا صرف ایک قمتی دھات نہیں ہے بلکے اس کے انسانی صحت پر انتہائی مُفید اثرات ہوتے ہیں، اسے لیے طبیب حضرات سونے کے اوراق سے بہت سی ادویات بناتے ہیں اور یہ ادویات بیماریوں سے لڑنے کے لیے صدیوں سے استعمال ہو رہی ہیں۔
سونے کو اگر پینے کے پانی میں بھگو دیا جائے تو طبیب حضرات کے مطابق اُس پانی کی تاثیر بدل جاتی ہے اور ایسا پانی پینے سے صحت کو درجہ ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
سونے کا پانی انسانی نروس سسٹم کو طاقتور بناتا ہے، اور یاداشت اور ذہانت پر انتہائی مُفید اثرات پیدا کرتا ہے اور انہیں بہتر بناتا ہے، سونے کا پانی Stamina کو بہتر بناتا ہے اور انسان کو تھکنے نہیں دیتا، جوڑوں کے درد کی بیماری کو ختم کرتا ہے۔
طبیب حضرات کے مطابق سونے کا پانی سانس کی بیماریوں جیسے A
sthma میں انتہائی مُفید ہے یہ سانس کی بند نالیوں کو کھولنے میں انتہائی مددگار ہے اور سانس کی Shortness کو ختم کرتا ہے۔
کاپر یعنی تانبے کے پانی کے فوائد
صرف کُچھ ہی صدیاں پہلے برصغیر پاک و ہند میں کھانےاور پینے کے لیے صرف تانبے کے برتن استعمال کیے جاتے تھے اور مانا جاتا تھا کہ ان برتنوں میں کھانا کھانے سے صحت پر اچھے اثرات پڑتے ہیں، طبیب حضرات کا کہنا ہے کہ تانبے کے برتن میں پانی پینا یا پینے کے پانی میں تانبے کو بھگو دینے سے صحت کے لیے درجہ ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
تانبے کا پانی پینے سے موٹاپے جیسی جان لیوا بیماری لاحق نہیں ہوتی ، یہ جگر کے لیے انتہائی مُفید ہے، ہڈیوں اور جوائنٹس کو مضبوط بناتا ہے، پولیو کا خاتمہ کرتا ہے، ہائپر ٹینشن میں سکون دیتا ہے، بڑھے ہُوئے کولیسٹرال کو کم کرتا ہے، سٹریس اور دماغی ٹینشن کو ختم کرتا ہے، اس سے Paralysis کی بیماری لاحق نہیں ہوتی، یہ نروس اور سرکولیٹینگ سسٹم کو بہتر بناتا ہے۔
سائنس سونے اور تانبے کے پانی کے متعلق کیا کہتی ہے۔
سائنس صرف اُن باتوں کو مانتی ہے جسے وہ لیبارٹری میں ثابت کر سکے اور سائنس کا کہنا ہے کہ سونا اور تانبہ دونوں ایسی دھاتیں ہیں جو پانی میں حل پزیر نہیں ہیں اور ان کو پانی میں بھگونے سے پانی پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے لہذا ماڈرن سائنس طب ایوردیک کو یکسر نظر انداز کرتی ہے اور سائنس کا ماننا ہے کے ایسے پانی کے صحت پر بھی کوئی اثرات پیدا نہیں ہوتے۔