طبیعت کی اُداسی دُور کرنے اور مُوڈ کو خُوشگوار بنانے والے ہمارے باورچی خانے کے 5 مصالحے

Posted by

طبیعت کی اُداسی، ذہنی تناؤ یا ڈپریشن ایک عام مگر خطرناک بیماری ہے جوہمارے روزمرہ کے معاملات پربُری طرح اثر انداز ہوتی ہے اور اس کی کئی علامات ہیں جن میں عام طور پر آپ محسوس کرتے ہیں کہ طبیعت افسردہ ہے اُداس ہے، جو کام آپ کرنا پسند کرتے ہیں اُن میں دل لگنا بند ہو جاتا ہے، بھوک لگنا ختم ہوجاتا ہے، نیند ٹھیک سے نہیں آتی ، جسم کا بھاری ہونا اور تھکاؤٹ محسوس کرنا، اپنے آپ کو بیکار اور جن غلط کاموں کے آپ ذمہ دار نہیں ہیں اُنکا ذمہ دار سمجھنا، فیصلہ نہ کر پانا، توجہ میں کمی اور موت وغیرہ کے خیالات کا ذہن میں گھومنا وغیرہ شامل ہیں۔

ہماری طبیعت کا اُداس ہونا ہمارے جسم میں اُداسی پیدا کرنے والے ہارمونز کی مقدار بڑھنے کی وجہ سے ہوتا ہے اور یہ ایک قابل علاج بیماری ہے اور آج کی جدید میڈیکل سائنس ان ہارمونز کو قابو کرنے کے لیے بہت سی ادویات بنا چُکی ہے لیکن اس آرٹیکل میں ہم باورچی خانے میں پائے جانے والے اُن مصالحوں کا ذکر کریں گے جو اُداسی پیدا کرنے والے ہارمونز کو قُدرتی طریقے سےکنٹرول کرتے ہیں اور ذہن کو تروتازہ کرتے ہیں۔

ادرک

C:\Users\Zubair\Downloads\ginger-3966502_1920.jpg

ادرک سبزی ہے اور اگر آپ اسے خُشک کر کے پیس لیں تو یہ مصالحہ ہے اور اسکے پُورے فائدے ابھی تک سائنس گن نہیں پائی اور سائنس نے اس میں اب تک 100 کے قریب مرکبات دریافت کیے ہیں جن میں سے 50 اینٹی آکسائیڈینٹ ہیں۔

ادرک کی اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں ہمارے دماغ پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرتی ہیں اور میڈیکل سائنس کا کہنا ہے کہ ادرک میں موجود اینٹی اینفلامیٹری خوبیاں دماغ کی بہت سی بیماریوں کو شفا دیتی ہیں جن میں ڈپریشن، ذہنی تناؤ، برین فوگ، اور بھولنے کی بیماریاں سر فہرست ہیں۔

اگر آپ کی طبیعت اُداس ہے تو ابھی ادرک کا قہوہ بنا کر نوش فرمائیں یہ جہاں آپ کو اور بہت سے فائدے دے گا وہاں آپ کے مُوڈ کو بہتر بھی بنائے گا۔

دارچینی

C:\Users\Zubair\Downloads\coffee-2534919_1280.jpg

دارچینی ہمارے باورچی خانے کا ایک ایسا مصالحہ ہے جو کسی فارمیسی سے کم نہیں ہے کیونکہ اس کے اندر بیشمار بیماریوں سے لڑنے کی خُوبیاں شامل ہیں اور ان بیماریوں میں ایک بیماری ڈپریشن بھی ہے اور آپ کو یقین نہیں آئے گا لیکن میڈیکل سائنس کا کہنا ہے کے دارچینی کو صرف سونگھنے سے ہی دماغ کو راحت اور توانائی ملتی ہے۔

قُدرت نے دارچینی میں ایسے کیمیا رکھے ہیں جو ہمارے سٹریس اور ڈپریشن پیدا کرنے والے ہارمونز کو کنٹرول کرتے ہیں اور طبیعت کو ہشاش بشاش بناتے ہیں، اگر آپ کی طبیعت افسردہ ہے تو ابھی ایک کپ چائے یا کافی کے اوپر ایک چُٹکی دارچینی کا پاوڈر ڈال کر نوش فرمائیں یہ آپکو خُوش کر دے گی۔

ہلدی

C:\Users\Zubair\Downloads\turmeric-2344157_1280.jpg

 

بیشمار خُوبیوں کی حامل ہلدی اینٹی اینفلامیٹری اور اینٹی آکسائیڈینٹ خُوبیوں سے بھرپور ہوتی ہے اور ہماری صحت پر جہاں اور بیشمار اچھے اثرات مرتب کرتی ہے وہاں یہ دماغ کی بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہےیہ ڈپریشن، ذہنی تناؤ، افسردگی کو دُور کرتی ہے اور یاداشت کو بہتر بناتی ہے۔

اگر آپکا مُوڈ خراب ہے تو ایک کپ دُودھ میں ایک چائے کی چمچ ہلدی، دارچینی پاوڈر، شہد یا گُڑ شامل کر کے اچھی طرح پکا لیں اور پھر نوش فرمائیں یہ دماغ کو تروتازہ کر دے گی۔

زعفران

File:Saffron8.jpg
Serpico [CC BY-SA]
زعفران مہنگا ہے مگر اسے خُوشی کا مصالحہ کہا جاتا ہے اور میڈیکل سائنس کی بہت سے تحقیقات کے نتائج کے مُطابق زعفران ذہنی تناؤ کو دُور کرتا ہے اور ہمارے مُوڈ کو بہتر بناتاہے اور ہمارے جسم کے اندر ڈپریشن پیدا کرنے والے ہارمونز کو کنٹرول کرتا ہے۔

لونگ

C:\Users\Zubair\Downloads\cloves-2485102_1920.jpg

لونگ صرف ہمارے کھانوں کا ذائقہ ہی نہیں بڑھاتا بلکے اسے طب ایوردیک اور طب یونان کے اندر ایک اکسیر کا درجہ حاصل ہے، لونگ کے اندر قُدرت نے ایسے کیمیا رکھے ہیں جو ہمارے دماغ کے تناؤ کو دُور کرتے ہیں اور مُوڈ کو بہتر بنانے کیساتھ ساتھ ہمارے غُصے کو بھی دُور کرتے ہیں اور دماغ کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرتے ہیں۔