طب ایوردیک کے 3 آسان اور انمول نُسخے جو دل کا دورہ پڑنے نہیں دیتے

Posted by

دل انسانی جسم کا ایک ایسا عضو ہے جسکے بغیر جسم کی زندگی ناممکن ہے اور اگر اس میں کوئی خرابی پیدا ہو جائے تو پھر سارے جسم کو رہتی زندگی تک اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے اور میڈیکل سائنس آج تک اس عضو کا کوئی مستقل علاج تلاش نہیں کر پائی۔

اس مضمون میں ہم طب ایوردیک سے دل کو تقویت دینے والے اور دل کی بیماریوں کو پیدا ہونے سے روکنے اور دل کے دورے جیسے جان لیوا مرض سے بچانے والے 3 قدیم نُسخے شامل کر رہے ہیں جو طب ایوردیک کے ماہرین کے نزدیک دل کو حیرت انگیز طور پر مضبوط بنا کر اس کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔

نمبر 1 پیپل کے پتوں کا اکسیر نُسخہ

پیپل کا درخت برصغیر پاک و ہند میں عام پایا جاتا ہے اور طب یونان اور طب ایوردیک کے ماہرین کے نزدیک یہ درخت انسانی صحت کے لیے بیشمار خوبیوں کا حامل ہے خاص طور پر اس کے پتوں میں انسانی دل کے لیے کئی فائدے پائے جاتے ہیں۔

پیپل کے 15 سے 20 تازہ پتے توڑ کر انہیں صاف پانی سے اچھی طرح دھو لیں اور پھر چُھری سے باریک کاٹ لیں اور 2 گلاس تازہ پانی میں ڈال کر درمیانی آنچ پر انہیں اتنی دیر تک جوش دیں کے پانی ایک گلاس رہ جائے پھر اس پانی کا چھان کر پی لیں، طب ایوردیک کے ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ پانی اپنی عُمر کے حساب سے جتنے سال عُمر ہو ہر سال ایک دفعہ اُتنے دن ضرور پینا چاہیے یعنی اگر آپ کی عُمر چالیس سال ہے تو سال میں چالیس دن متواتر پیپل کے پتوں کا قہوہ بنا کر نہار مُنہ استعمال کریں یہ دل کو انتہائی تقویت دے گا اور دل کی بند شریانوں کو کھول کر دل سے سارے جسم میں خون کی روانی کو بہتر بنائے گا اور آپ کو دل کے دورے سے بچائے گا۔

نمبر 2 ہلدی اور چُونے کا پانی

جدید میڈیکل سائنس کے مُطابق ہلدی انسانی جسم کی صحت کے لیے انتہائی مُفید چیز ہے جس میں پُورے جسم کے لیے ہی بیشمار خوبیاں شامل ہیں لیکن طب ایوردیک میں ہلدی کو صدیوں سے اکسیر کا درجہ حاصل ہے اور اس طب کے ماہرین دل کی بیماریوں کو قابو کرنے کے لیے ہلدی اور چُونے کے پانی کا نُسخہ صدیوں سے مریضوں کو استعمال کروا رہے ہیں۔

اس نُسخے کو بنانے کے لیے ہلدی کی گانٹھوں کو چُونے کے پانی میں 4 سے 5 دن تک بھیگا رہنے دہیں اور پھر انہیں نکال کر اچھی طرح سُکھا لیں اور سوکھ جانے پر اسے پیس کر پاوڈر بنا لیں اور اس پاوڈر کو صُبح شام ایک ایک گرام پانی کے ساتھ استعمال کریں، یہ نُسخہ دل کی بند شریانوں کو کھولنے کا باعث بنے گا اور دل کو تندرست بنائے گا اور اسے سارا سال بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نمبر 3 تُلسی اور پودینہ

یہ نُسخہ انتہائی آسان ہے اور نہ صرف دل بلکہ پُورے جسم کی صحت کو چار چاند لگا دیتا ہے، تُلسی اور پودینے کے پانچ پانچ پتے روزانہ صُبح نہار مُنہ کھا لیا کریں یہ خون کی صفائی کر دیں گے اور خُون کو گاڑھا ہونے سے روکیں گے اور دل کو تقویت دیں گے اور اگر آپ اسے روزانہ استعمال کریں تو یہ نُسخہ آپ کی دل کی جُملہ بیماریوں سے بچانے کا باعث بنے گا۔