غلطی سے پھپھوندی لگی ڈبل روٹی وغیرہ کھانے سے کیا ہوسکتا ہے

Posted by

بے دھیانی میں یا اندھیرے میں آپ نے ڈبل روٹی یا برگر وغیرہ کوکھانے کی کوشش کی ہو اور مُنہ میں جاتے ہی آپ کو احساس ہُوا ہو کہ اس بریڈ کے اوپر پھپھوندی لگ چُکی ہے تو یقیناً یہ ایک اچھا تجربہ نہیں ہوگا اور ہو سکتا ہے کہ آپ کے ساتھ ایسا ہو چُکا ہو۔

اس آرٹیکل میں ہم پھپھوندی کھائے جانے کے بعد ہماری صحت پر کیا اثرات پڑ سکتے ہیں اور ایسے موقع پر کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کا ذکر کیا جائے گا تاکہ اسے پڑھ کر آپ ایسے کسی حادثے کی صُورت میں بڑی پریشانی سے بچ سکیں۔

پھپھوندی کھانا خطرناک ہو سکتا ہے

G:\Pics Sharing\pxfuel.com (12).jpg

پھپھوندی میں زہریلے مادے شامل ہوتے ہیں اور انہیں کھانا صحت کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے اور عام طور پر انہیں کھانے سے فوڈ پوائزن، اُلٹی، متلی اور ڈائریا جیسی بیماری لاحق ہوجاتی ہے مگر اگر آپ کی قوت مدافعت مضبوط ہے تو آپ کا جسم پھپھوندی کے ان ذہریلے مادوں کو قابو کر سکتا ہے مگر کُچھ کھانے ایسے ہیں جن پر اگر پھپھوندی لگی ہو اور ہم غلطی سے انہیں کھا لیں تو جگر بُری طرح خراب ہو سکتا ہے اور کینسر لاحق ہو سکتا ہے۔

https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/0/0d/Corn_mold.jpg
UIUC / CC BY-SA 3.0 NL

خوش قسمتی سے پھپھوندی کی تمام اقسام جگر خرابی اور کنیسر کا باعث نہیں بنتی مگر اگر پھوپندی پی نٹ اور کارن وغیرہ پر لگی ہے تو ایسی پھپھوندی کھانا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔

پھپھوندی سے زیادہ خطرناک اس کے اندر موجود بیکٹریا ہوتا ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\pxfuel.com (13).jpg

پھپھوندی بذات خود اتنی خطرناک نہیں ہوتی بلکہ کُچھ کھانے ایسے ہیں جن میں پھپھوندی استعمال کی جاتی ہے خاص طور پر پنیر کی بہت سی اقسام ایسی ہیں جن میں پھپھوندی استعمال کی جاتی ہے اور اسے کھانا محفوظ ہوتا ہے۔

پنیر جس میں پھوپھوندی استعمال ہوتی ہے اور کھایا جاتا ہے

پھپھوندی کھانے کے بعد فوڈ پوائزن، اُلٹی اور متلی وغیرہ کی کیفیت پھپھوندی کے اندر موجود بیکٹریا کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ کیفیات کتنی شدید ہوسکتی ہیں اس کا دارومدار کھانے کی مقدار اور بیکٹریا کی اقسام پر ہوتا ہے۔

پھپھوندی اور الرجی

کُچھ افراد کو پھپھوندی سے الرجی بھی ہوتی ہے اور ان افراد کو اس سے دُور رہنا چاہیے کیونکہ اگر وہ اسے کھاتے نہیں بھی ہیں اور اس کے قریب جاتے ہیں تو یہ اُنہیں الرجی کر سکتی ہے جس میں ناک سے پانی بہنا، آنکھوں سے پانی بہنا، جلد پر ریش ہونا وغیرہ شامل ہے۔

کھانے جن سے پھپھوندی ہٹا کر کھانا محفوظ ہے

اگر پھپھوندی کسی ایسی سبزی اور پھل پر لگی ہے جو سخت ہیں تو پھپھوندی کیساتھ ایک انچ تک ایکسٹرا سبزی یا پھل کاٹ کر استعمال کیا جاسکتا ہے اور ایسا پنیر جس میں پھپھوندی استعمال کی گئی ہو اور اس پر مزید پھپھوندی لگ گئی ہو وہ بھی کھایا جاسکتا ہے۔

پھپھوندی زدہ کھانے جو بلکل نہیں کھانے

پکے پکائے کھانے جیسے پراسیسڈ گوشت والے کھانے، مُرغی کا گوشت، پکے ہُوا کھانا، پاسٹا، دالیں، اناج، دہی اور کریم وغیرہ، جیم اور جیلز، نرم سبزیاں اور پھل، ڈبل روٹی اور بیکڈ بریڈ وغیرہ، ڈرائی فروٹ وغیرہ پر اگر پھپھوندی لگی ہے تو بلکل مت کھائیں اور اس کھانے کو ضائع کردیں۔

نوٹ: اوپر دی گئی تمام ہدایات آپ کی انفارمیشن میں اضافے کے لیے ہیں اور اگر آپ نے حادثاتی طور پر پھپھوندی کھا لی ہے تو فوری طور پر اپنے معالج سے رابطہ کریں اور بہتر ہے کے ہسپتال میں ایمرجینسی میں چلے جائیں تا کہ آپکا فوراً علاج ہو سکے۔