غُصہ کیسے پیدا ہوتا ہے اور ہماری صحت کو کیسے متاثر کرتا ہے اور ہمیں غُصے میں کیا کرنا چاہیے

Posted by

غُصہ ایک انتہائی طاقتور جذبہ ہے جو انسان سمیت بہت سے جانداروں کے اندر پیدا ہوتا ہے اور جو لوگ اس کو قابو کرنا جانتے ہیں وہ اس طاقتور جذبے کا مثبت استعمال کر کے اس فائدہ حاصل کرتے ہیں اور وہ لوگ جو اس جذبے پر قابو نہیں ڈال سکتے یہ جذبہ اُن لوگوں سمیت اُن کے آس پاس کے ماحول کو بھی متاثر کرتا ہے۔

غُصہ کیسے پیدا ہوتا ہے

Migraine Triggers

غُصہ آنے کی صورت میں ہمارے جسم میں موجود ایڈرینل گلانڈز ہمارے جسم میں سڑیس ہامونز کا سیلاب پیدا کرتے ہیں جن میں ایڈرینالائن اور کورٹی سل ہارمونز شامل ہوتے ہیں یہ ہارمونز دماغ کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ جسم کو خون کی ترسیل روک دے چنانچہ خون کی ترسیل رُکنے کی صورت میں ہمارے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے بلڈ پریشر اور سانس تیز ہو جاتی ہے اور جسم کا درجہ حرارت بڑھنے کیساتھ ہماری جلد پر پسینہ آتا ہے اور دماغ کسی بھی صورتحال سے نمپٹنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔

غُصے کے صحت پر اثرات

OFFUTT AIR FORCE BASE, Neb. - Mental health is an important part of overall wellness. If the life stressers are overwhelming, seek help from teh resources available to you, whether it's your friends, fmaily or the professionals at the mental health clinic. U.S. Air Force graphic by Jeff Gates

جسم میں سٹریس ہارمونز کی مسلسل زیادتی اور قابو میں نہ آنے والا غُصہ ہماری صحت کو بُری طرح متاثر کرتا ہے اور ہمارے جسم کو عارضی اور مسقتل بیماریوں کا شکار بناتا ہے ان بیماریوں میں سر درد، نظام ہضم کا متاثر ہونا اور پیٹ درد، بے نیندی، پریشانی، ڈپریشن، ہائی بلڈ پریشر، جلد کی بیماری، ہارٹ اٹیک، اور فالج جیسی بیماریاں شامل ہیں۔

بے قابو غُصے کی حالت میں کیا کرنا چاہیے

بے قابو غُصہ ایک خطرناک بیماری ہے اور اسے پہچاننا بہت ضروری ہے بے قابو غُصے کی صورت میں فوراً اپنی جگہ بدلیں اور اُس مقام اور صورتحال سے دُور چلے جائیں جہاں یہ غُصہ پیدا ہو رہا ہے اور جب تک نارمل محسوس نہ کریں واپس اُس صورتحال میں مت جائیں اور خاموش رہیں۔

ایڈرینل گلانڈ جب سٹریس ہارمونز کا سیلاب پیدا کرے تو اس حالت کو فوراً سمجھ جائیں اور اپنے دماغ کو ایسی صورتحال میں فوراً قابو کر کے اُسے بتائیں کے یہ صورتحال ایک بیماری ہے جس سے بچنا ہے اور نارمل رہنا ہے۔

جن باتوں پر غُصہ آتا ہے اُن باتوں کو ذہن میں رکھ کر سوچیں کے آخر ان باتوں پر غُصہ کیوں آتا ہے اور جب وجہ معلوم ہوجائے تو اُسے حل کرنے کے لیے مختلف ترکیبوں کا استعمال کریں اور اپنے دماغ کو سمجھائیں کے سٹریس ہارمونز پیدا ہونے کی صورت میں جسم کو خون کی ترسیل بند نہیں کرنی اور یہ ممکن ہے اگر آپ نارمل رہیں گے تو۔

غُصے کی حالت میں اپنے جسم کو مشقت میں ڈالیں تیز پیدل چلیں یا دوڑ لگائیں اور ورزش کریں اور کسی ایسے دوست کیساتھ گفتگو کریں جو آپ کا رازدار ہو۔

غُصے کی حالت میں فوراً ٹھنڈا پانی پینا اور چہرے کو پانی سے دھونا بھی سٹریس ہامونز کی مقدار کو کم کرنے کا باعث بنتا ہے۔

غُصے کا اظہار کرنے کے غلط طریقے

بہت سے لوگ اپنے غُصے کو غلط اور نقصان دہ طریقے سے ظاہر کرتے ہیں ان طریقوں میں 2 طریقے عام ہیں۔

نمبر 1 غُصے کا پھٹنا

Bomb, Explode, Anger, Stress, Angry, Red, Nervous

کُچھ لوگوں میں غُصے پر قابو پانے کی صلاحیت بہت کم ہوتی ہے اور غُصے کی حالت میں اُن کے اندر انتقام لینے کا جذبہ شدت سے پیدا ہوتا ہے چنانچہ وہ کوئی ایسی حرکت کر بیٹھتے ہیں جو اُس شخص سمیت دوسرے لوگوں کے لیے بھی نقصان دہ ہوتی ہے ایسے افراد عام طور پر گھر اور فیملی سے اپنے جذبہ انتقام کی وجہ سے دُور ہٹتے ہیں اور تنہائی کا شکار ہوتے ہیں، یہ لوگ اپنے غُصے کی وجہ سے دُوسروں پر الزام تراشی بھی شروع کرتے ہیں اور اس عمل سے انہیں سکون ملتا ہے مگر یہ طریقہ انتہائی غلط ہے اور اخلاق کو بُری طرح متاثر کرتا ہے۔

نمبر 2 غُصے کی سرکوبی

Sector, Fingers, Anger, Separation, Excluding, The Hand

کُچھ لوگ غُصے کو ایک غلط جذبے کے طور پر لیتے ہیں اور اس جذبے کو کُچل دیتے ہیں اور کُچلا ہُوا غُصہ اکثر پریشانی اور ڈپریشن کا باعث بنتا ہے، کُچھ لوگ غُصے کو کُچل کر اسے کمزور پر نکال دیتے ہیں جیسے چھوٹے بچوں کو مارنا یا جانوروں کو مارنا وغیرہ، یہ طریقہ بھی دُرست نہیں ہے اور اخلاق اور صحت دونوں پر بُرا اثر ڈالتا ہے۔

غُصے کو قابو کرنے کا صحیح طریقہ

C:\Users\zubai\Downloads\footwear-human-leg-exercise-equipment-shoe-physical-fitness-shoulder-1545403-pxhere.com.jpg

میڈیکل سائنس کے مطابق غُصے کو ختم کرنے کے لیے سب سے اچھا طریقہ ورزش ہے، میڈیکل سائنس کے مطابق جو لوگ زیادہ سٹریس کا شکار ہوتے ہیں اُنہیں زیادہ غصہ آتا ہے میڈیکل سائنس کے مطابق فزیکل ایکسرسائز سڑیس کو ختم کرتی ہے اور ہمارے مُوڈ کو بہتر بناتی ہے، ورزش ہمارے جسم میں مُوڈ بہتر بنانے والے نیوروٹرانسمیڑز پیدا کرتی ہے، اور اگر مُوڈ بہتر ہو تو غُصہ آنے والی چیزوں پر بھی غُصہ پیدا نہیں ہوتا۔

غُصہ ختم کرنے کا دُوسرا طریقہ غُصہ دلانے والے شخص سے مصالحت پیدا کرنے والی گفتگو ہے آپ کو غُصہ دلانے والے کو نارمل رہتے ہُوئے بتانا چاہیے کہ اُس کی حرکت سے آپکو غُصہ آتا ہے مگر یہ طریقہ ضروری نہیں ہے کے سُدھار پیدا کرے ایسی صورت میں ایسے شخص سے کسی تیسرے آدمی سے جو آپکا اچھا دوست ہو سے بات کروانا بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

یاد رکھیں طاقتور وہ نہیں ہوتا جو جسمانی قُوت رکھتا ہو طاقتور اُسے کہتے ہیں جو اپنے غُصے پر قابو ڈال لیتا ہے اور غُصے کی حالت میں خاموش ہوجاتا ہے۔