فریج میں پھل اور سبزیاں لمبے عرصے تک تازہ رکھنے کے طریقے

Posted by

فریج کی ایجاد تو اسی لیے کی گئی تھی تاکہ اس میں ہم اپنے کھانوں کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھ سکیں لیکن کئی تازہ سبزیاں اور پھل فریج میں زیادہ عرصہ تک فریش نہیں رہتیں اور گلنے سڑنا شروع ہو جاتی ہیں لیکن خوش قسمتی سے کُچھ طریقے ایسے ہیں جن پر عمل کرتے ہُوئے ہم ان پھلوں اور سبزیوں کو کافی لمبے عرصے تک محفوظ کر سکتے ہیں اور اس آرٹیکل میں انہیں دلچسپ طریقوں کو شامل کیا جا رہا ہے۔

نمبر 1 ہربز کو محفوظ کرنے کے لیے

فریج میں تازہ ہربز خاص طور پر ہرا دھنیا اور پودینہ وغیرہ جلدی خراب ہو جاتے ہیں لیکن اگر آپ انہیں ان 2 طریقوں سے محفوظ کریں تو پھر ان کی تازگی پر لمبے عرصے تک کوئی فرق نہیں پڑتا۔

پہلا طریقہ دھینے وغیرہ کو پُھولوں کی طرح محفوظ کریں یعنی ایک گلاس میں پانی ڈال لیں اور دھنیے اور پودینے وغیرہ کی جڑیں اس پانی میں بگھو کر اسے فریج میں رکھ دیں اس طریقے سے آپ کی یہ ہربز عام طریقے کی نسبت 3 سے 4 دن زیادہ ترو تازہ رہیں گی اور گلیں گی نہیں۔

دُوسرا طریقہ اگر آپ ان ہربز کو کافی لمبے عرصے تک محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ان کو دھو کر باریک کاٹ لیں اور آئس کیوبز جمانے والی ٹرے میں ڈال کر ان کے اوپر تھوڑا مکھن پگھلا کر ڈال دیں اور پھر اس ٹرے کو فریز کر لیں اس طریقے سے یہ ہربز کئی مہینے تک استعمال کی جا سکتی ہیں۔

نمبر 2 بند گوبھی

عام طور پر بند گوبھی کو فریج میں رکھتے ہُوئے ایک بڑی غلطی کی جاتی ہے اور وہ یہ ہے کہ اسے مومی لفافے کیساتھ ہی فریج میں رکھ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے بند گوبھی کے پتے بہت جلد گلنا سڑنا شروع کر دیتے ہیں اور ان کی تازگی ختم ہو جاتی ہے لیکن اگر آپ اسے لفافے وغیرہ سے نکال کر سبزی والے خانے میں رکھیں تو بند گوبھی 2 ہفتے تک تازہ رہے گی۔

نمبر 3 سلاد کے پتے، پالک، آئس برگ وغیرہ

سبز پتوں والی یہ سبزیاں فریج میں سٹور کر نے سے پہلے انہیں ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھو کر کاٹ لیں اور پھر اسے شیشے کے کسی باؤل میں نیچے ٹشو پیپر بچھا کر باؤل میں ڈالیں اور باؤل کو اوپر سے پلاسٹک فوائل کے ساتھ اچھی طرح ہوا بند کر دیں تو اس طریقے سے آپ کی یہ سبز پتے والی سبزیاں اپنی تازگی لمبے عرصے تک برقرار رکھیں گی۔

نمبر 4 پیاز

Onions

پیاز کو فریج میں رکھنے سے پیاز جلدی خراب ہو جاتا ہے کیونکہ فریج میں موجود نمی جہاں اس کی تازگی کو متاثر کرتی ہے وہاں پیاز کی بُو دُوسرے کھانوں کے ذائقے کو بھی خراب کر دیتی ہے اس لیے پیاز کو کسی ایسی ٹوکری وغیرہ میں ڈال کر رکھیں جس میں زیادہ کُھلے سوراخ ہوں تاکہ ہوا ٹوکری کے اندر تک داخل ہو سکے اس طریقے سے پیاز کو آپ 30 دن تک استعمال کے قابل رکھ سکتے ہیں۔

نمبر 5 ڈبل روٹی

ڈبل روٹی وغیرہ کو پلاسٹک کے لفافے میں ڈالکر رکھنا اسے بہت جلد خراب کر دیتا ہے اور اس پر فنگس کو پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے اس لیے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی بریڈ زیادہ عرصے تک تازہ رہے تو اسے پیپر ٹاؤل میں لپیٹ کر مائیکرو ویو میں رکھ دیں اور پھر دیر تک اس کی تازگی سے لطف اندوز ہوں۔

نمبر 6 گاجر اور مولی

ان دونوں سبزیوں کو فریج میں رکھنے سے پہلے ان کے اوپر موجود پتے کاٹ دیں کیونکہ یہ پتے ان سبزیوں کے اندر موجود غذائی صلاحیت کو ضائع کر دیتے ہیں اور خود بھی جلد گلنا سڑنا شروع کر دیتے ہیں جس سے سبزی کی تازگی بھی متاثر ہوتی ہے۔

نمبر 7 بیریز اور فالسہ

اس طرح کےپھل پلاسٹک یا کسی برتن میں رکھ کر ہو بند کر کے محفوظ کرنا ان کی تازگی کو متاثر کرتا ہے اور ان پھلوں کو سٹور کرنے سے پہلے دھونا بھی نہیں چاہیے کیونکہ اس سے یہ جلد گل سٹر جاتے ہیں اس لیے بغیر دھوئے ان پھلوں کو کسی ایسے برتن میں ڈالیں جس میں ہوا کا گُزر ہو جیسے پلاسٹک کی سوراخوں والی ٹوکری وغیرہ اور پھر اسے فریج میں رکھ دیں۔

نمبر 8 لیموں

لیموں کو اگر کمرے کے درجہ حرارت پر رکھا جائے تو یہ ایک ہفتہ تک استعمال کے قابل رہتے ہیں اور اگر انہیں فریج میں زیادہ لمبے عرصے تک سٹور کرنا چاہتے ہیں توانہیں کسی پلاسٹک کے لفافے میں ڈال کرپھر سٹور کریں اور لفافے میں زیادہ لیموں نہ بھریں تاکہ ان کی ہوا تنگ نہ ہو اس طریقے سے آپ لیموں کو 1 مہینے تک استعمال کے قابل رکھ سکتے ہیں۔

نمبر 9 کیلا

کیلے عام طور پر بہت جلد گلنا شروع کر دیتے ہیں اور حالانکہ گلا ہُوا کیلا بھی اپنے اندر کئی غذائی صلاحیتیں رکھتا ہے لیکن بعض لوگ اسے کھانا پسند نہیں کرتے اس لیے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کیلے کو لمبے عرصے تک گلنے سے بچا کر رکھیں تو کیلے کی ڈندی جس سے کیلے جُڑے ہوتے ہیں کے اوپر پلاسٹک کا لفافہ اچھی طرح چڑھا کر اس کی ہوا بند کر دیں اس سے کیلوں کے پکنے کا پراسس سُست ہو جائے گا اور یہ زیادہ عرصے تک استعمال کے قابل رہیں گے۔

نمبر 10 گوشت

اگر آپ گوشت کو فریز نہیں کرنا چاہتے اور آپ کا پروگرام اسے 4 سے 5 دن میں پکانے کا ہے تو گوشت کو اچھی طرح دھو کر اس میں زیتون کا تیل ڈال دیں اور فریج میں رکھ دیں اس طریقے سے جہاں پکانے کے بعد اس کا ذائقہ بہترین ملے گا وہاں یہ فریج میں بھی کئی دن تک خراب نہیں ہوگا اور آپ تیل کے ساتھ اگر اس میں مصالحہ بھی شامل کر دیں تو اس طریقے سے یہ مصالحہ اس میں اچھی طرح جذب ہو جاے گا اور اس کے ذائقے کو کئی گُنا بڑھا دے گا۔