فن تعمیر کے ماہر 10 پرندے جنکے خوبصورت گھونسلے آپ کو حیران کر دیں گے

Posted by

تعمیرات کا شوق انسان کو شائد ازل سے ہی تھا تبھی تو ہزاروں سال پہلے اُس نے اہرام مصر جیسی تعمیرات کو وجود دیا جسے دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ اتنے بھاری پتھر اُس دور میں انسان نے کیسے اہراموں کی جگہ پر لاکر نصب کیے ہوں گے، عقل کے مُشکل سوالات اور عقل کی تسکین کے لیے انسان نے سائنس جیسے علوم حاصل کیے لیکن سائنس بھی اہرام مصر کی گُتھی پُوری طرح سلجھانے میں اب تک ناکام ہی رہی۔

اس آرٹیکل میں آپ کی مُلاقات خالق کی اُس مخلوق سے کروائی جائے گی جس نے تعمیرات کا فن سیدھا رب کائنات سے سیکھا وہ اس فن تعمیر کے ہُنر کے ساتھ پیدا ہُوئے اور اُن کا بچہ بچہ اس ہُنر میں ماہر پیدا ہوتا ہے۔

ہیمرکاپ کا گھونسلہ

https://upload.wikimedia.org/wikipedia/en/c/c1/Hammerkop_Nest_Kenya_2012.jpg
Batra, Hammerkop Nest Kenya 2012, CC BY-SA 3.0

افریقہ میں رہنے والا یہ پرندہ ہیمر کاپ اپنے رہنے کے لیے درخت کی شاخ پر پانی کے قریب ایک بڑا گھونسلہ بناتا ہےاُسے اس گھونسلے کی تعمیر کے لیے 10 ہزار سے زائد ٹہنیوں کی ضرورت ہوتی ہے جسے وہ آس پاس سے اکھٹا کرکے تقریباً 8 ہفتے میں اپنے گھر کی تعمیر کرتا ہے اور اس تعمیر میں ہیمیرکاپ کی مادہ اور نر دونوں حصہ لیتے ہیں۔

File:Hamerkop (Scopus umbretta umbretta).jpg
Charles J Sharp [CC BY-SA 4.0], via Wikimedia Commons
یہ دونوں پرندے سال میں چار دفعہ اپنا گھونسلہ بناتے ہیں اور اس کام کے لیے تقریباً سارا سال ہی سخت محنت اور کوشش میں لگے رہتے ہیں یہ اپنے گھر کی انسولیشن مٹی کیساتھ کرتے ہیں جس سے ان کا گھر واٹر پروف ہوتا ہے اور بارش وغیرہ کا پانی گھر کے اندر داخل نہیں ہو پاتا۔

بالڈ ایگل کا گھونسلہ

File:Bald eagle nest on Seedskadee National Wildlife Refuge (34084169930).jpg
USFWS Mountain-Prairie [Public domain], via Wikimedia Commons
شاہین کے متعلق عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ وہ گھونسلہ نہیں بناتا لیکن بالڈ ایگل اپنا گھونسلہ بناتا ہے یہ پرندہ اپنا گھونسلہ بنانے کے لیے اونچے درخت کا انتخاب کرتا ہے تاکہ اس کے بچے خطرے سے دُور رہ سکیں اور یہ خود بھی دُور سے گھونسلے کی طرف بڑھتے ہُوئے خطرے کو دیکھ پائےیہ درخت کے درمیان جہاں تنے سے شاخیں جنم لیتی ہیں میں ٹہنیوں وغیرہ کو چُن کو ایک بڑا گھر تعمیر کرتا ہے جہاں اس پرندے کی مادہ انڈے دیتی ہے۔

سوفٹ لیٹ کا گھونسلہ

Eʼelyaaígíí:Mossy-nest Swiftlets (Aerodramus salangana natunae) on nest (15593076875).jpg
Bernard DUPONT from FRANCE, Mossy-nest Swiftlets (Aerodramus salangana natunae) on nest (15593076875), CC BY-SA 2.0

باقی پرندوں سے بلکل مختلف یہ پرندہ اپنا گھونسلہ بنانے کے لیے تنکوں کا محتاج نہیں ہوتا یہ اپنا گھر اُونچی اور خطرناک چٹانوں کے اوپر بناتا ہے تاکہ خطرے سے دُور رہے اور گھر بنانے کے لیے اپنے تھوک کا استعمال کرتا ہے، چین میں لوگ اس کے تھوک سے بنے گھر سے دُنیا کا سب سے مہنگا ترین سُوپ بناتے ہیں جسکی انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت 3000 ڈالر فی کلو تک ہے۔

سوشل ویور کا گھر

File:Social weaver nest.jpg
Photograph by Mike Peel (www.mikepeel.net)., Social weaver nest, CC BY-SA 4.0

سوشل ویور اکیلا نہیں رہتا اور اس پرندے کے گروپس ملکر کسی درخت پر یا کھمبے وغیرہ کے اوپر ایک بہت بڑا گھونسلہ تعمیر کرتے ہیں جس میں 100 اور اس سے بھی زیادہ سوشل ویور رہ سکتے ہیں۔

Eʼelyaaígíí:Sociable weaver (Philetairus socius).jpg
Charles J Sharp creator QS:P170,Q54800218, Sociable weaver (Philetairus socius), CC BY-SA 4.0

چونکے یہ پرندہ اپنے نام کی طرح گروپس میں رہتا ہے اور اپنا بڑا گھر بہت سے پرندے ملکر استعمال کرتے ہیں لہذا گھر کی حفاظت کے لیے گھر کے ممبران میں سے کسی نہ کسی کی چوکیداری کی ڈیوٹی لگی رہتی ہے۔

بی ایٹر کا گھر

G:\Pics Sharing\Swallow-tailed_Bee-eater_(Merops_hirundineus)_juvenile_at_nest_entrance_..._(32235334408).jpg
Bernard DUPONT from FRANCE [CC BY-SA 2.0], via Wikimedia Commons
دریا کے کناروں پر ریت میں غار کھود کر رہنے والا یہ پرندہ اس چھوٹی سی غار کو اپنے گھونسلے کے طور پر استعمال کرتا ہے یہ اپنی تیز چونچ سے ریت میں سوراخ کرتا ہے اور پھر اپنے پیروں سے ریت کو سوراخ سے باہر نکالتا جاتا ہے یہ پرندہ اپنے گھر کے لیے انتہائی احتیاط اورخوب دیکھ بھال کر جگہ کا انتخاب کرتا ہے جہاں ریت یا مٹی نرم ہو اور جہاں کوئی خطرہ نہ ہو ۔

بیا کا خوبصورت گھونسلہ

File:Baya Weaver (Ploceus philippinus)- Male at nest in Kolkata I IMG 8198.jpg
J.M.Garg [CC BY-SA 3.0], via Wikimedia Commons
بیا ایک انتہائی دلچسپ پرندہ ہے اس پرندے کا نر انتہائی مہارت کے ساتھ تنکوں کا استعمال کر کے اپنا خُوبصورت گھونسلہ بناتا ہے اور پھر مادہ کو یہ گھونسلہ دیکھاتا ہے اگر مادہ کو گھونسلہ پسند آ جائے تو وہ نر کے ساتھ ملاپ کر لیتی ہے اور اگر گھر پسند نہ آئے تو گھر کے ساتھ نر کو بھی ریجیکٹ کر دیتی ہے، گھر پسند آنے کے بعد بیا گھر کو مادہ کے لیے مزید آراستہ کرتا ہے تب مادہ ملاپ کے بعد اس خوبصورت گھر میں انڈے دیتی ہے جہاں بیا کے بچے پیدا ہوتے ہیں۔

وُڈ پیکر یعنی ہُد ہُد کا گھر

Woodpecker, Hole, Bird'S Nest, Woodpecker Hole

ہُد ہُد کا شُمار انتہائی ذہین اور سمجھدار پرندوں میں ہوتا ہے جو اپنا گھر درخت کے تنے کو چونچ سے کھود کر بناتا ہے، کہتے ہیں کہ سُلیمان علیہ السلام کو ملکہ بلقیس کی خبر بھی اسی پرندے نے لاکر دی تھی جس پر سُلیمان علیہ السلام نے ملکہ سے ملنے کا ارادہ کیا تھا۔

C:\Users\Zubair\Downloads\pileated-woodpecker.jpg

خُوبصورت رنگوں سے سجا یہ سمجھدار پرندہ گھونسلہ بناتے وقت جگہ کا انتخاب خوب سوچ وچار کے بعد اس جگہ پر کرتا ہے جہاں اسے محسوس ہو کے کوئی بیرونی خطرہ موجود نہیں ہے۔

گریٹ ہارن بِل کا گھر

File:Great Hornbill Male.jpg
Aparajita Datta [CC BY-SA 4.0], via Wikimedia Commons
گریٹ ہارن بِل درخت کے شکستہ تنے میں اپنا گھر بناتا ہے یہ پرندہ ہُد ہُد کے چھوڑے ہُوئے گھر کو بھی بطور گھر استعمال کرتا ہے اس پرندے کی مادہ اپنے آپ کو گھر کے اندر مٹی وغیرہ کے پیچھے قید کر لیتی ہے تاکہ خطرے سے دُور رہ سکے۔

ڈُونک کا گھونسلہ

File:Dunnock (Hedge Sparrow) Nest 11.04.11.jpg
nottsexminer (https://www.flickr.com/people/nottsexminer/) [CC BY-SA 2.0], via Wikimedia Commons
ڈُونک یا ہیج چڑیا بلکل ہمارے مُلک میں پائے جانے والی عام چڑیا جیسی چڑیا ہے جو اپنا گھونسلہ گھاس پھونس کے تنکے جمع کر کے محفوظ جگہ تلاش کر کے بناتی ہے اور پھر اُس میں انڈے دیتی ہے۔

ٖFeatured Image Preview Credit: Fareedz [CC BY-SA 4.0], via Wikimedia Commons, The Image has been resized.