فون میں پانی چلے جانے کی صورت میں فون بچانے کے حضاظتی اقدامات

Posted by

سمارٹ فونز کے لیے پانی زہر قاتل ہے جو اُن کے اندر موجود الیکٹرونکس کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور ہمیشہ کے لیے ڈیڈ ہوجانے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔

اس پوسٹ میں ہم آپ کو فون میں پانی چلے جانے کی صورت میں چند ہنگامی اقدامات بتائیں گے جن پر عمل پیرا ہوکر آپ اپنے فون کو ڈیڈ ہونے سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

فون میں پانی چلے جانے کی صورت میں فوری طور پر فون کی پاور آف کر دیں وگرنہ فون کے سرکٹ کے شارٹ ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، فوری طور پر فون سے سم کارڈ اور میموری کارڈ نکال دیں اور اگر ممکن ہو تو فوراً فون کی بیٹری فون سے نکال دیں اور فون کو چاروں طرف گھمائیں تاکہ اندر سے پانی نکل جائے پھر اچھی طرح کسی کپڑے سے صاف کریں اور کسی ہیر ڈرائیر سے ڈرائی کریں اور خیال رہے کے ہیر ڈرائیر کی ہوا ایک جگہ زیادہ دیر تک فوکس نہ کریں ورنہ گرم ہوا سے فون کے پُرزوں کے خراب ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے فون پر ہیر ڈرائیر سے تھوڑے فاصلے سے ہوا پھینکیں۔

چونکہ ہیر ڈرائیر کی گرم ہُوا فون کے اندر ہر پُرزے تک نہیں پہنچتی اس لیے یہ چانس ہوتا ہے کے فون سے پانی مکمل خُشک نہیں ہُوا اس لیے فون کو کچے چاولوں میں کور کر دیں اور 24 گھنٹے پڑا رہنے دیں چاول فون کے اندر سے نمی کو کھینچ کر فون کو کو خُشک کر دیں گے۔

آپ فون کا بیک پینل کھول کر اُسے سورج کی روشنی میں بھی سُکھا سکتے ہیں لیکن خیال رہے کیونکہ گرمیوں میں درجہ حرارت کئی جگہ 46 سے بھی اوپر چلا جاتا ہے اور ایسی صورت میں سورج کی روشنی میں فون خُشک کرنے کے دوران گرمی سے اُس کی سکرین پھٹ سکتی ہے اور زیادہ گرمی کی وجہ سے فون سرکٹ پو موجود الیکٹرانکس پُرزے بھی خراب ہو سکتے ہیں۔

فون خُشک کرکے دوبارہ آن کرنے کے فوری بعد اپنے فون کا بیک اپ ڈیٹا لے لیں تا کہ کسی بھی خراب صورتحال میں قیمتی ڈیٹا کو بچایا جا سکے۔

فون پانی سے ڈیمج ہونے کے صورت میں اگر فون کی وارنٹی موجود ہے تو اُسے کمپنی کے سروس سینٹر لے جائیں اور اُنہیں بتا دیں کہ فون پانی سے خراب ہُوا ہے وگرنہ فون کو کھولنے کے فوراً بعد اُنہیں پتہ چل جائے گا کے خرابی کی وجہ پانی ہے، کوئی بھی کمپنی پانی سے فون خراب ہونے کی صورت میں وارنٹی نہیں دیتی مگر کمپنی سے فون ٹھیک کروانے کی صورت میں آپ کے فون کے بچنے کے زیادہ چانسز ہوتے ہیں۔

نوٹ

فون کو گیلے ہونے پر ہرگز چارجر سے منسلک نہ کریں وگرنہ نقصان زیادہ ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور نہ ہی کوئی باریک چیز فون میں ڈالیں ورنہ پانی فون کے اندر تک چلا جائے گا اور زیادہ نقصان پہنچائے گا۔

ان ہدایات پر عمل کرنے سے آپ اپنے فون کو بچانے میں کامیاب بھی ہو سکتے ہیں لیکن یاد رکھیں پانی الیکڑونکس آلات کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے اور اپنی قیمتی گیجٹس کو پانی سے دُور رکھیں۔