فون چارجنگ کے دوران کی جانے والی عام 10 غلطیاں اور اس سے ہونے والے نقصانات

Posted by

فون کی بیٹری کو چارج رکھنا موجودہ دور میں ہمارے لیے ایسے ہی اہم ہو گیا ہے جیسے روز کھانا کھانا اور جیسے اچھا بُرا کھانا صحت پر اثر انداز ہوتا ہے بلکل ایسے ہی موبائل فون کی بیٹری کو ٹھیک طریقے سے چارج نہ کرنا جہاں بیٹری کی لائف کم کر دیتا ہے وہاں فون کی سپیڈ پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

اس آرٹیکل میں فون چارج کرتے ہُوئے عام کی جانے والی چند غلطیوں کو جن کی ہم پروا نہیں کرتے تحریر میں لایا جارہا ہے، یہ غلطیاں بظاہر غلطیاں نظر نہیں آتی مگر درحقیقت ہمارے الیکٹرونکس کے آلات کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔

نمبر 1 ہم چارجر ساکٹ میں لگا چھوڑ دیتے ہیں

C:\Users\Zubair\Downloads\technology-white-wall-cable-line-power-line-1028728-pxhere.com.jpg

فون کے چارجر کو بجلی کی ساکٹ میں لگا چھوڑ دینا تاکہ استعمال سے پہلے ہمیں بٹن دبانے کی تکلیف برداشت نہ کرنی پڑے ہماری عام عادت ہے اور اس عادت کی قیمت ہم اپنے بجلی کے بل میں بھی ادا کرتے ہیں کیونکہ چارجر فون چارج کرے نہ کرے بجلی استعمال کرتا رہتا ہے، اس سے چارجر جلد خراب بھی ہو جاتا ہے اور اگر چارجر کے آس پاس نمی زیادہ ہو تو عین ممکن ہے کے یہ شارٹ سرکٹ پیدا کر کے آگ لگانے کا باعث بنے۔

نمبر 2 ہمیں بیٹری فُل چاہیے

G:\Pics Sharing\fd.jpg

بیٹری اگر 100 فیصد چارج ہو تو یہ دیکھ کر دل میں ایک رومانس سا اُٹھتا ہے اور اس رومانس کی قیمت بیٹری کو اپنی لائف گنوا کر ادا کرنی پڑتی ہے، ہر موبائل بیٹری کا ایک چارج سائیکل ہوتا ہے جو بیٹری 100 فیصد چارج ہونے کے بعد گرتا ہے اور اگر بیٹری کو ہر دفعہ 100 پرسنٹ چارج کیا جائے تو یہ چارج سائیکل جلد ختم ہوجاتا ہے اور بیٹری ڈیڈ ہوجاتی ہے۔

چارج سائیکل کو خاموش رکھنے کے لیے کوشش کریں کے بیٹری 15 فیصد سے 85 فیصد کے درمیان چارج کریں اور کبھی کبھار اسے فُل چارج کریں۔

نمبر 3 ہم فون بیٹری ڈیڈ ہونے سے پہلے نہیں چھوڑتے

C:\Users\Zubair\Downloads\iphone-smartphone-writing-hand-technology-photography-1400417-pxhere.com.jpg
Photo by form PxHere

بیٹری ڈیڈ ہونا بھی بیٹری کے چارج سائیکل کو متاثر کرتا ہے اور یہ چارج سائیکل ہر لیتھیم والی بیٹری میں موجود ہوتا ہے۔

نمبر 4 سونے سے پہلے فون کو چارجنگ پر لگانا سمجھداری سمجھا جاتا ہے

ہماری یہ عادت جہاں بجلی ضائع کرتی ہے وہاں بیٹری کو اوور چارج کر کے نقصان پہنچاتی ہے اس لیے بہتر ہے کہ فون کو 85 پرسنٹ تک چارج کرکے چارجر سے علیحدہ کر دیں۔

نمبر 5 چارجنگ کے دوران فون کا استعمال

یہ غلطی بیٹری کو شدید نقصان پہنچاتی ہے اس سے بیٹری پر بوجھ بڑھ جاتا ہے کیونکہ وہ ایک ہی وقت میں چارجنگ بھی کر رہی ہوتی ہے اور فُون بھی چلا رہی ہوتی ہے اور ایسا مسلسل بوجھ بیٹری کو جلد ناکارہ بنا دیتا ہے۔

نمبر 6 ایمرجنسی بیٹری وارننگ سے پہلے فون چارج مت کریں

تقریباً سبھی فُون 20 فیصد بیٹری رہ جانے پر بیٹری چارج کرنے کا عندیہ دیتے ہیں، اس عندیے سے پہلے بیٹری چارج کرنا بیٹری کو کمزور کرنے کا باعث بنتا ہے۔

نمبر 7 فُون سے کؤر نہ اُتارنا

یہ غلطی تو تقریباً سبھی کرتے ہیں اور چارجنگ سے پہلے فُون سے پلاسٹک یا لیدر وغیرہ کا کؤر نہیں اُتارتے، بیٹری چارجنگ کے دوران گرم ہوتی ہے اور کؤر کی وجہ سے جلدی ٹھنڈی نہیں ہو پاتی اور اسکے جلد اوؤر ہیٹ ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس سے بیٹری کی لائف کم ہوجاتی ہے۔

نمبر 8 ناقص چارجر

فون کو ہمیشہ اُس کے اوریجنل چارجر سے چارج کرنا یا سرٹیفائیڈ موبائل چارجرز کا استعمال کرنا ضروری ہے اور سستے اور ناقص چارجر جو بیٹری کو مقررہ مقدار سے کم یا زیادہ پاور دیتے ہیں وہ بیٹری سمیت فون کا بھی ستیاناس کر دیتے ہیں۔

نمبر9 فون لیپ ٹاپ سے چارج کرنا

لیپ ٹاپ میں موجود یو ایس بی پورٹ آپ کے موبائل کو مطلوبہ مقدار میں پاؤر سپلائی نہیں کرتی جس سے بیٹری چارج ہونے کا وقت طویل ہوجاتا ہے اور بیٹری کی لائف پر اثر پڑتا ہے۔

نمبر 10 فضول موبائل اپلیکیشنز

ہمارے فون کی میموری میں بہت سی ایپلیکینشز جو ہم استعمال نہیں کر رہے ہوتے پڑی رہتی ہیں اور بیٹری استعمال کرتی رہتی ہے اس لیے ضروری ہے کے ایسی تمام ایپلی کیشنز کو پابند کیا جائے کے وہ استعمال نہ ہونے کی صُورت میں بیٹری اور میموری پر بوجھ مت بنیں۔