فیس بُک 2070 تک مُردہ لوگوں کا آن لائن قبرستان بن جائے گی نئی ریسرچ

Posted by

کیا آپ جانتے ہیں کہ فیس بُک پر 2070 تک زندہ لوگوں کی بجائے مُردہ لوگوں کی زیادہ پروفائلز ہوں گی اورآج کی سوشل میڈیا کی بے تاج بادشاہ فیس بُک اس صدی کے اختتام تک مُردہ لوگوں کا ایک آن لائن قبرستان بن جائے گی جہاں زندوں کی بجائے مُردوں کی زیادہ آئی ڈیز ہوں گی۔

ایک ریسرچ کے مُطابق فیس بُک استعمال کرنے والے جس حساب سے فیس بُک پر اپنی پروفائلز بنا رہے ہیں اگر اسی حساب سے فیس بُک جوائن کرتے رہے تو سن 2100 تک فیس بُک استعمال کرنے والے 1.4 بلین سے لیکر 4.9 بلین لوگ اس جہان فانی سے کُوچ کر جائیں گے جن میں بڑی آبادی ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ تعداد بھارتیوں کی اور امریکنز کی ہوگی۔

اس ریسرچ میں ہونے والی شُماریات کے ان اعدادو شُمار نے بہت سے مُشکل سوالات کو جنم دے دیا ہے کہ مرنے والوں کا ڈیٹا کہاں جائے گا اور اُس پر پھرکس کا کنٹرول ہوگا اور فیس بُک اس ڈیٹا کو کس طرح مینج کرے گی تاکہ مرنے والوں کے دوست اور رشتہ دار ڈیٹا تک رسائی رکھ سکیں۔

فیس بُک اس وقت دُنیا کا سب سے بڑا سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے اور مارچ 2019 میں فیس بُک کے مُطابق 2.38 بلین لوگوں نے ایک مہینے کے اندر اپنی فیس بُک آئی ڈیز پر لاگ ان کیا اور فیس بُک کے مُطابق فیس بُک پر 1.56 بلین یوزر روزانہ لاگ ان کرتے ہیں۔

فیس بُک کے ان اعدادو شُمار کو اور امریکہ میں اوسط عُمر کو مد نظر رکھتے ہُوئے ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ 2060 تک فیس بُک استعمال کرنے والے 500 ملین لوگ اس جہان فانی سے کُوچ کر چُکے ہوں گے اور یہ تعداد 2079 تک ایک بلین تک چلی جائے گی اور سن 2100 تک موجودہ فیس بُک استعمال کرنے والوں میں 98 فی صد فوت ہو چُکے ہوں گے۔

ان اعدادو شُمار کے مطابق سن 2100 تک فیس بُک پر 4.6 بلین ڈیڈ پروفائلز ہوں گی جو کہ اُس وقت زندہ لوگوں سے بڑھ جائیں گی اور فیس بُک ایک Virtual قبرستان بن کر رہ جائے گا جسے اُس وقت فیس بُک کس طرح مینج کرتا ہے ابھی تک فیس بُک نے نہیں سوچا۔