قُدرت کے 8 پھل جو آپکو صدا جوان رکھیں گے

Posted by

ہم سب جانتے ہیں کہ ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئے اور انسان کی ظاہری خوبصورتی میں جلد کا کردار سب سے زیادہ ہوتا ہے اس لیے سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت بھی جلد کو ہی ہوتی ہے۔آج کل لوگ اپنی جلد کو بہتر بنانے کیلیے مصنوعی اور غیر معیاری کریمیں اورمہنگے ٹریٹمنٹ استعمال کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پھل اور سبزیاں ہماری صحت کو برقرار رکھنے کہ ساتھ ساتھ ہماری جلد کو بھی تروتازہ رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔اللہ نے کچھ پھل ایسےبھی ہمارے لیئے تخلیق کیے ہیں جوہماری جلد کو چمکدار اور روشن بنانے میں معاون ثابت ہوتےہیں۔

اس آرٹیکل میں جلد کو صدا جوان اور تروتازہ رکھنے والے 8 ایسے پھل شامل کیے جا رہے ہیں جن میں سے کسی ایک کو بھی اگر آپ اپنی خوراک میں روزانہ کی بُنیاد پر شامل کریں تو چند ہی دن میں آپ کو بھی ان کی افادیت کا اندازہ ہو جائے گا۔

بلیو بیری

C:\Users\Zubair\Downloads\rubel-blueberry-2918485_1920.jpg
Imagem de Kari Dickinson por Pixabay

یہ ایک غذائیت سے بھرپور چھوٹے سائز کا پھل ہے ۔جو اینٹی آکسیڈینٹس ، وٹامن اے اور فائبر سے مالا مال ہوتا ہے۔یہ آپکی جلد کے خلیوں کی نشوونما کیلیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔اسے اپنی غذا میں ضرورشامل کریں یہ آ پکی جلد کیلیے حیرت انگیز ثابت ہوگا۔

سیب

آگرچہ سیب کے صحت کے حوالے سے بہت سے فوائد ثابت ہو چکے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سیب جلد کو جوان رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ سیب میں جلد کی لچک کو برقرار رکھنے والا عنصر کولییجن موجود ہوتا ہے جو جلد کو ڈھلکنے سے روکتا ہے اور آپ کو صدا جوان رکھتا ہے۔

تربوزہ

Watermelon

موسم گرما کی بس آمد آمد ہے اور گرمیوں کا سب سے لاجواب پھل تربوزہ جس کا ہم سب کو شدت سے انتظار ہے۔ تربوز نہ صرف میٹھا،روح افزا اور لذت دار ہوتا ہے بلکہ اس میں 90 فیصد سے زیادہ پانی کی مقدار ہو تی جو ہماری جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے میں ایک ستون کی سی حیثیت کی حامل ہوتی ہے، موسم گرما میں اس پھل کو اپنی غذا میں روزانہ شامل کرنا نہ صرف آپ کی جلد بلکہ سارے جسم کی صحت پر زبردست طریقے سے اثر انداز ہوگا

کیلے

File:Bananas.jpg
Steve Hopson, www.stevehopson.com, CC BY-SA 2.5, via Wikimedia Commons

اگر آپ انسان کی اور جانوروں اور حشرات کی جسمانی ساخت پر غور کریں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ جانور 4 پاؤں پر اس طرح کھڑے ہوتے ہیں کہ اُن کی کمر زمین کے ساتھ سیدھی ہوتی ہے تاکہ کشش ثقل اُس پر اثر انداز نہ ہو اور انسان کے کھڑے ہونے کا انداز بتاتا ہے کہ یہ زمین پر کہیں اور سے آیا ہے اور جہاں سے یہ آیا ہے کیلا وہیں کا پھل ہے یعنی جنت کا پھل۔

ویسے تو کیلے میں بیشمار غذائی اجزا پائے جاتے ہیں مگر کیلا پوٹاشیم حاصل کرنے کا کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ پوٹاشیم ایک ایسی معدنیات ہے جو ہماری جلد کی نمی کا توازن برقرار رکھنے کیلیے بہت ضروری ہے۔جلد کا سوکھا پن پوٹاشیم کی ایک علامت ہے۔لہذا کیلے کو اپنی غذا میں ضرور شامل کریں تاکہ آپکی جلد تروتازہ اور خوبصورت بنے۔

انناس

G:\Pics Sharing\pineapple-3808963_1920.jpg

یہ پھل کئی دہائیوں سے مختلف ممالک میں دوائی کے طور پر استعمال ہو تا آرہا ہے۔کیونکہ یہ واحد ایسا پھل ہے جس میں برومیلین نامی وٹامن پایا جاتا ہے جو جلد کی سوجن اور سوزش کا مقابلہ کرتا ہےاور جلد کو ان سے آرام مہیا کرتا ہے۔ اس لیے ناشتے میں انناس کی مخصوص مقدار آپکی جلد کیلیے حیرت انگیز تبدیلیاں لا سکتی ہے۔

اسٹرابری

Strawberries

جب تازہ،میٹھی اور پکی ہوئی اسٹرابری سامنے پڑی ہو تو بھلا کس کا ہاتھ ان کو کھانے سے رکتا ہے لیکن یہ پھل صرف کھانے میں ہی نہی بلکہ جلد کیلیے مفید اجزا ء سے مالامال ہوتا ہے۔یہ سرخ رنگ کا پھل خاص طور پر ایلجک ایسڈ سے مالا مال ہوتا ہے۔ جو سورج کی خطرناک شعا عوں اور جھر یوں سے مقابلہ کرنے میں مدد دیتا ہے ۔

پپیتا

C:\Users\Zubair\Downloads\papaya-4793215_1920.jpg

پپیتا کا شمار بھی جلد کیلیے فائدہ مند پھلوں میں شامل ہوتا ہے۔اس میں موجو د وٹامن اے اور پاپین نامی انزائم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو ہماری جلد پر موجود مردہ خلیوں سے جا ن چھڑوانے میں ہماری مدد کرتی ہے۔

انار

C:\Users\Zubair\Downloads\pomegranate-3383814_1920.jpg

جب بات ہورہی ہو جلد کیلیے مفید پھلوں کی تو انار کاذکر نہ کرنا غلط ہوگا کیونکہ یہ پھل بھی زمین پر وہیں سے آیا ہے جہاں سے انسان آیا ہے یعنی جنت سے اور یہ ایک ایسا پھل ہے جو ان گنت خوبیوں کا حامل ہے۔یہ ہمارے جسم میں خون پیدا کرنے میں اضافہ کرتے ہیں جس سے ہماری جلد جوان اور اس پر لالی نظر آتی ہے۔