لو بلڈپریشر کو فوری نارمل کرنے کے لیے آزمودہ گھریلو علاج

Posted by

بلڈ پریشر کے اچانک کم ہو جانے کی کئی وجوہات ہیں جن میں کام کی زیادتی، ذہنی تناؤ، کھانے پینے میں بے احتیاطی، نیند کی کمی، پریشانی وغیرہ سر فہرست ہیں اور بلڈ پریشر کم ہونے سے جسم پر بے ہوشی، چکر آنا، سانس لینے میں دُشواری محسوس ہونا، سردی لگنا، ڈی ہائیڈریشن، آنکھوں کا دُھندلا ہونا، متلی اور سر کا ہلکا ہونا وغیرہ شامل ہیں۔

اس آرٹیکل میں لوبلڈپریشر کو فوری نارمل کرنے کے لیے کُچھ گھریلو آزمائی ہُوئی تدابیر شامل کی جارہی ہیں جن کے استعمال سے آپ اپنے بلڈ پریشر کو نارمل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کا بلڈ پریشر 90 ایم ایم systolic اور 60 ایم ایم diastolic جسے عام زُبان میں اوپر والا اور نیچے والا بلڈ پریشر کہا جاتا ہے سے کم ہے تو یہ لوبلڈ پریشر ہے اور عام طور پر ڈاکٹر حضرات لوبلڈپریشر کی کوئی علامت ظاہر ہونے سے پہلے اسے کم نہیں مانتے لیکن اگر بلڈ پریشر مونیٹر پر آپ کا بلڈ پریشر 90 اور 60 سے نیچے جا رہا ہے تو اسکے لیے آپ کو فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ کا بلڈ پریشر کم ہو رہا ہے تو ایسے وقت میں فوری طور پر پانی میں ایک سے 2 چُٹکی نمک اور چینی شامل کرکے پی لیں یا گھر میں موجود کوئی بھی میٹھی یا نمکین چیز کھائیں اس سے بلڈ پریشر کو فوری نارمل کرنے میں مدد ملے گی، بلڈ پریشر کم ہونے کی صُورت میں فوری طور پر چائے یا کافی میں تھوڑی شکر ڈالکر پینا بھی گرے ہُوئے بلڈ پریشر کو فوری نارمل کرنے کا باعث بنتا ہے۔

کم بلڈ پریشر کے لیے گاجر کا جُوس انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور اگر گاجر کے جُوس میں تھوڑا پالک کا جُوس بھی شامل کر لیا جائے تو بلڈ پریشر بہت جلد نارمل ہو جاتا ہے اور اس سے ظاہر ہونے والی علامات بھی ختم ہوجاتی ہیں اور اگر آپ کو کم بلڈ پریشر کی وجہ سے چکر آرہے ہیں تو ایسے وقت میں 2 چائے کے چمچ آملہ کا جُوس 2 چائے کی چمچ شہد میں مکس کر کے پینا انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور اگر آپ آملے کا جُوس پینا پسند نہیں کرتے تو اس کا جام خرید کر یا گھر میں بنا کر رکھ لیں کیونکہ یہ لوبلڈپریشر کے مریضوں کے لیے فوری دوا کا کام کرتا ہے۔

بلڈپریشر کے گرنے کی صُورت میں کالی مرچ اور نمک کو ٹماٹر کے جُوس میں شامل کر کے پینا بلڈ پریشر کو فوری نارمل کرنے میں مدد دیتا ہے اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بلڈ پریشر کم نہ ہُوا کرے تو دن میں 2 بار صبح اور شام کو چقندر کا جُوس یا سلاد کھانا شروع کردیں کیونکہ چقندر بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے کے لیے ایک قُدرتی دوا ہے جو اور بھی کئی طریقوں سے فائدہ دیتی ہے۔

زیرہ، نمک اور ہینگ کو مکھن میں ہلکا سا گرم کر کے کھانا بھی خون کے کم پریشر کو نارمل کردیتا ہے اور تلسی کے 8 سے 10 پتے روزانہ چبانے سے بھی کم بلڈپریشر کی شکایت ختم ہوجاتی ہے۔

اگر آپ کا بلڈ پریشر اکثر گرتا ہے تو اپنے پانی پینے کی مقدار میں اضافہ کریں اور صحت مند غذا کا استعمال شروع کر دیں اور اپنے کھانے کے چھوٹے چھوٹے میل بنائیں اور پیٹ بھر کے کھانا ترک کردیں اور کھانے میں نمک کا اضافہ کریں اور اپنی بلڈ شوگر چیک کریں کیونکہ خُون میں شوگر لیول کے گرنے سے بھی بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اور ساتھ ہی اپنے ڈاکٹر سے اپنا تھائی رائیڈ گلائینڈ چیک کروائیں کیونکہ اس کے خراب ہونے کی صُورت میں لوبلڈپریشر کیساتھ ساتھ کئی اور مسائل بھی شروع ہوجاتے ہیں۔

نوٹ: اگر آپ کی علامات لمبے عرصے سے موجود ہیں تو یہ وقت ہے اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور مرض کی اصل وجہ سمجھنے کی کوشش کریں تاکہ وقت پر علاج ہوسکے اور بڑی مُشکل اور پریشانی سے بچا جا سکے۔

Featured Image Preview Credit: https://www.myupchar.com/en, CC BY-SA 4.0, via Wikimedia Commons, Image has been edited.