لٹکتے پیٹ سے نجات اور بغیر ورزش ماڈلز جیسا نظر آنے کے لیے کھانے کی یہ 10 عادتیں بدل دیں

Posted by

اگر آپ موٹے پیٹ اور جسم کی لٹکتی چربی سے چُھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے کھانے کی چند عادات کو بدلنا ہوگا اور ان کی جگہ دُوسری چیزوں کو شامل کرنا ہوگا اور اس آرٹیکل میں 10 ایسی ہی عادات کو شامل کیا جارہا ہے جن کے بدلنے سے آپ موٹاپے جیسی بدصورت اور تکلیف دہ بیماری سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے اور سمارٹ اور خوبصورت نظر آنے کے ساتھ ساتھ صحت مند زندگی کی طرف واپس لوٹ جائیں گے۔

نمبر 1 میٹھے کھانوں کی جگہ ڈرائی فروٹس

Dried fruits and different nuts on white background

میٹھے کھانے مٹھائی، کیک، بسکٹ اور بیکری سے بنے تمام کھانے چھوڑ دیں اور ان کی جگہ اپنی زندگی میں ڈرائی فروٹس خاص طور پر اخروٹ، بادام اور کاجو وغیرہ کو شامل کریں اس طریقے سے آپ اپنی خوراک سے بلا وجہ کی چینی اور اس میں شامل ہائی کیلوریز کو ختم کرکے اس کی جگہ بہترین پروٹین اور وٹامنز اور منرلز کے ساتھ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ڈرائی فروٹس شامل کریں گے جو صحت پر حیرت انگیز اثرات پیدا کریں گے۔

نمبر 2 بیج والے فروٹس کی جگہ گھٹلی والے پھل

C:\Users\Zubair\Downloads\apple-nature-plant-fruit-food-produce-1337894-pxhere.com.jpg

اپنے خوراک میں آڑو، آلوبُخارا، خوبانی اور ایسے فروٹس جن میں گھٹلی ہو انہیں شامل کریں یہ آپ کے کولیسٹرال لیول کو کم کرنے کا باعث بنیں گے اور آپ کے میٹابولیزم کو تیز کریں گے جس سے جسم کی فاضل چربی کو پگھلنے میں مدد ملے گی اس لیے گھٹلی والے پھلوں کو اپنی پہلی چوائس بنائیں اور فروٹس کو اپنی خوراک میں ناشتے اور دوپہر میں شامل کریں اور رات میں انہیں کھانے سے پرہیز کریں۔

نمبر3 لفٹ وغیرہ کا استعمال بند کر دیں

اگر آپ کسی عمارت کی اوپر والی منزل میں جا رہے ہیں اور اسکے لیے لفٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو تھوڑی محنت کر لیں اور سیڑھیوں کا استعمال کریں اس سے آپ کی ٹانگیں مضبوط ہوں گی اور آپ کے جسم کی فاضل چربی پگھلے گی اسی طرح 2 کلومیٹر سے کم فاصلے پر جانے کے لیے پیدل چلیں اور موٹر سائیکل یا گاڑی کا استعمال نہ کریں اور اگر پیدل نہیں چل سکتے تو سائیکل خرید لیں۔

نمبر 4 آلو کی چپس، پاپ کارن کی جگہ ہُولا ہُوپ

File:Folsom Hula Hoop.jpg
Eren Emre Kanal from San Francisco, USA, aka erenemre on Flickr., CC BY 2.0, via Wikimedia Commons

ٹی وی دیکھنے کے دوران اگر آپ سنیکس جیسے آلو کی چپس اور پاپ کارن وغیرہ کھانے کے عادی ہیں تو اس عادت کو ہُولا ہُوپ سے بدل دیں کیونکہ یہ ٹی وی دیکھنے کے دوران اس ایکسرسائز سے آپ کے ویسٹ چند ہی دنوں میں حیرت انگیز طور پر کم ہوگی۔

نمبر 5 مائیونیز، ٹماٹو کیچپ کی جگہ دہی

اپنے کھانے میں ہائی کیلوریز مائیونیز اور ٹماٹو کیچپ وغیرہ کی جگہ دہی استعمال کرنا شروع کر دیں یہ جہاں آپ کے نظام انہظام کو تقویت دے گا وہاں آپ کو ایکسٹرا وزن کم کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوگا۔

نمبر 6 رات کے کھانے کے فورا بعد نیند کی جگہ پیدل چلیں

رات کا کھانا سونے سے 2 گھنٹے پہلے کھا لیں اور کھانا کھا کر اپنا وقت ٹی وی یا موبائل وغیرہ پر بیٹھ کر مت گُزاریں بلکہ اس وقت میں پیدل چلنے کو اپنی روٹین بنا لیں اور کم از کم 2 کلو میٹر کی واک رات کو سونے سے پہلے ضرور کریں یہ جہاں آپ کی نیند کو گہرا کرنے کا باعث بنے گا وہاں آپ کا وزن بھی کم ہوگا۔

نمبر 7 چائے اور کافی کی جگہ سبز قہوہ

C:\Users\Zubair\Downloads\green-tea-3528474_1920 (2).jpg

یہ عام سی عادت آپ کی صحت پر حیرت انگیز طور پر اچھے اثرات مرتب کر سکتی ہے، سبز قہوہ جہاں قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے وہاں میٹابولیزم اور نظام انہظام میں بہتری لاتا ہے اور اس سے کھانے کے میں موجود چکنائی کو جسم میں جمنے کا موقع نہیں ملتا۔

نمبر 8 اروما تھراپی

مختف پھلوں کی خوشبو سونگھنے سے جسم پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں یہ جہاں آپ کی بھوک کو کنٹرول کر کے بلا وجہ کی بھوک سے بچاتے ہیں وہاں آپ کے اندر میٹھا کھانے کی خواہش کو کم کرنے کا باعث بنتے ہیں جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہےاور دل و دماغ معطر ہو جاتے ہیں۔

نمبر 9 بیشمار روٹیوں کی جگہ کچی سبیزیاں

گندم سے بنی روٹی آپکو پتلا نہیں ہونے دے گی کیونکہ ایک روٹی میں 300 سے زائد کیلوریز ہوتی ہیں اور آپ ایک گھنٹہ پیدل چلیں تو تقریباً 280 کیلوریز برن کر پاتے ہیں اور اگر ایک کھانے میں آپ نے 2 سے 3 روٹیاں کھا لی ہیں تو پھر وزن کم کرنا بھول جائیں اس لیے اپنے کھانے میں روٹیوں کی جگہ سلاد والی سبزیاں شامل کریں اور پھر چند ہی دنوں میں آپکو حیرت انگیز نتائج ملیں گے۔

نمبر 10 ڈبہ بند کھانے اور فاسٹ فُوڈ کی جگہ تازہ سبزیاں

ڈبہ بند کھانوں کو محفوظ کرنے کے لیے بھی چینی کا استعمال عام کیا جاتا ہے اس لیے ان کھانوں سے پرہیز ہی اچھی ہے اسی طرح میدے سے بنے فاسٹ فُوڈ صحت کے سب سے بڑے دُشمن ہیں جن میں موجود ٹرانس فیٹ آپ کو موٹا کر کے اور کئی دائمی بیماریوں میں مُبتلا کر سکتی ہے اس لیے ان کی جگہ تازہ فروٹس اور سبزیوں کو اپنی خوراک میں شامل کریں اور اگر آپ صرف 2 مہینے اپنی یہ عادات بدل لیں تو اس سے آپ کے جسم پر حیرت انگیز نتائج مرتب ہوں گے اور آپ ماڈلز کی طرح سلم اور سمارٹ نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔