لہسن کا اس طریقے سے استعمال جسم میں ذیابطیس جیسے مرض کو خاموش کر دیتا ہے

Posted by

ذیابطیس پاکستان سمیت ساری دُنیا میں تیزی سے بڑھتا ہُوا ایک ایسا مرض ہے جسکے مسقتل علاج میں میڈیکل سائنس آج تک فیل ہی رہی ہے اور ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس مرض کا علاج انسان کی ایسی طرز زندگی جس میں ورزش شامل ہو اور ایسی خوراک میں ہے جس میں میٹھا اور کاربوہائیڈریٹ نہ ہوں۔

ذیابطیس کے مریضوں کے لیے خوراک پر دھیان دینا انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ خوراک ہی ہے جو خون میں شوگر کے لیول کو تیزی سے اوپر لیکر جاتی ہے اور شوگر کے مرض میں پیچدگیاں پیدا کرتی ہے لیکن اگر اسے متوازن کر لیا جائے اور ایسے کھانوں کا انتخاب کیا جائے جو ذیابطیس میں مفید ہوں تو عین ممکن ہے کہ یہ مرض جسم میں خاموش ہو کر سو جائے اور اپنی تخریب کاریوں کو بند کر دے۔

C:\Users\Zubair\Downloads\pxfuel.com (14).jpg

اس آرٹیکل میں لہسن کے اُن فوائد کو شامل کیا جا رہا ہے جس سے ذیابطیس کے مرض میں آرام آتا ہے، لہسن بیشمار ادویاتی خوبیوں سے مالا مال ہے جو بہت سے دائمی امراض جیسے ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرال، دل کی بیماریاں اور شوگر کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

قدیم طب کے ماہرین تو صدیوں سے لہسن کو بطور اکسیر لیتے ہیں لیکن جدید میڈیکل سائنس بھی اپنی ہر نئی ریسرچ میں اس سبزی کے متعلق نئے اور حیرت انگیز انکشافات کرتی ہے اور انہیں انکشافات میں لہسن کی ایک خوبی یہ بھی شامل ہے کہ یہ کھانے کے بعد خون میں بڑھنے والی شوگر کو کنٹرول کرنے میں بلکل ادویات کی طرح ہی کام کرتا ہے۔

لہسن کا شوگر کے لیے استعمال

اگرچہ لہسن نہار مُنہ کھانا دل، جگر، شوگر، کولیسٹرال اور ہائی بلڈ پریشر کے لیے انتہائی مفید ہے لیکن اگر اسے لیموں، پیاز اور ادرک کے رس میں شامل کر کے کھایا جائے تو اس کی افادیت میں کئی گُنا اضافہ ہو جاتا ہے اور یہ شوگر کو حیرت انگیز طور پر کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

لہسن کے 100 گرام جُوس میں ایک ہم وزن لیموں، ادرک اور پیاز کا رس شامل کریں اور ان تمام رسوں کو مکس کر کے ہلکی آنچ پر تھوڑی دیر پکا لیں اور پھر اس میں ایک چمچ خالص شہد (چھوٹی مکھی کا شہد کیونکہ اس میں بڑی مکھی کے شہد سے مٹھاس کم ہوتی ہے) شامل کریں اور روزانہ نہار منہ اس مکسچر کا ایک چائے کا چمچ استعمال کرنا شروع کر دیں یہ ادویاتی ٹوٹکا نہ صرف آپ کی شوگر کو کم کرے گا بلکہ آپ کے دل کو تقویت دے گا اور جسم سے فاسد مادوں کو خارج کر کے اندرونی جسمانی اعضا پر کام کے بوجھ کو ہلکا کرنے کا باعث بنے گا اور اس کے مسلسل استعمال سے آپ چند ہی دنوں میں اپنے جسم میں ایک نئی توانائی محسوس کرنا شروع کر دیں گے۔

قدیم طب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن کو شوگر کے لیے کھانا شوگر سمیت سارے جسم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور طب ایوردیک کے ماہرین کے مطابق شوگر کے مریضوں کو لہسن کی 2 سے 3 جوئیاں روزانہ چبا کر کر کھانی چاہیے اور اگر کوئی زیادہ گرمی محسوس کرتا ہو تو لہسن کو رات بھر پانی میں بگھو کر رکھ دیں اور صبح اسے خالی پیٹ کھائیں، یہ خون میں شوگر کے لیول کو نارمل رکھنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوگا اسی طرح اگر آپ لہسن کو سیب کے سرکے میں شامل کر کے استعمال کریں تو یہ نہار مُنہ خون کی شوگر کو حیرت انگیز طور پر کم کرنے کا باعث بنتا ہے۔