لہسن عؐمر کو لمبا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے اندر ایسی زبردست ادویاتی خوبیاں ہیں جو کینسر کو ختم کرتی ہیں جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرتی ہیں، بلڈ پریشر اور کولیسٹرال کو نارمل رکھتی ہیں، جسم کا موٹاپا جو بیماریاں پیدا کرتا ہے اُسے ختم کرتی ہیں اور جب اس کی بیشمار خوبیوں کا اندازہ ہو جاتا ہے تو اس کی بُو پر دھیان نہیں جاتا اور اگر آپ کو پتہ چل جائے کہ اس سونے سے پہلے تکیے کے نیچے رکھنے سے بھی صحت پر کئی اچھے اثرات پڑتے ہیں تو آپ روزانہ لہسن کے ساتھ ہی سونا پسند فرمائیں۔
اس آرٹیکل میں لہسن کے اُن فائدوں کا ذکر کیا جائے گا جو اگر اسے تکییے کے نیچے رکھ کر سویا جائے تو ہمیں حاصل ہوں گے تاکہ آپ کو اس زبردست پودے کی مزید صلاحیتوں کا اندازہ ہوسکے۔
بند ناک کو کھولنے کی صلاحیت رکھتا ہے
ناک اگر نزلہ زکام وغیرہ کی وجہ سے بند ہے تو لہسن کو تکیے کے نیچے رکھنا آپ کی ناک کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے کیونکہ لہسن میں ایک طاقتور اینٹی بائیوٹیک الیسن پایا جاتا ہے جو اس کی بُو میں بخارات بن کر شامل ہو جاتا ہے اور جب یہ اروما ناک میں داخل ہوتا ہے تو یہ ناک میں جمی بلغم کو توڑ کر سانس کی نالیوں کو صاف کرنے کا باعث بنتا ہے۔
یہ قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے
لہسن میں شامل اینٹی بیکٹریل خوبیاں آپ کے تکیے اور بستر پر موجود بیکٹریا کو پروان نہیں چڑھنے دیتی اور اس طرح کے بیکٹریا جسم میں انفیکشن پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں لیکن اگر آپ لہسن کو تکیے کے نیچے رکھ کر سونے کے عادی ہیں تو ایسے بیکٹریا سے بے فکر ہو جائیں لہسن میں شامل الیسن انہیں خود ہی کنٹرول کرے گا اور آپ کو بیماری سے بچائے گا اور صبح بیدار ہونے پر آپ اپنے اندر بہتر انرجی محسوس کریں گے۔
حشرات سے بچائے گا
اگر آپ کو بستر پر مچھر وغیرہ تنگ کرتے ہیں یا آپ کے بستر پر کھٹمل ہیں اور آپ ان سے پریشان ہیں تو لہسن آپکے کام آسکتا ہے کیونکہ لہسن کیڑے مکوڑوں کے لیے زہر ہے اور وہ اس سے دُور ہی رہنا پسند کرتے ہیں اس لیے لہسن کو اپنے تکیے کے نیچے رکھیں اس سے نکلنے والا اروما آپ کو حشرات سے بچانے کا باعث بنے گا۔
نیند کو بہتر بنائے گا
لہسن میں وٹامن بی 1 پایا جاتا ہے جو نیند کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اور اس میں شامل وٹامن بی 6 کی بڑی مقدار جسم کو سکون دینے والے ہارمونز کی پیداوار میں اضافے کا باعث بنتا ہے لہسن آپ کے نروس سسٹم کے لیے بھی انتہائی مفید چیز ہے یہ آپ کے دماغ کو ٹھنڈا کرتا ہے اور سکون بخشتا ہے جس سے نیند گہری ہوتی ہے اور آپ کا جسم بیداری پر بہتر طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔
ایسے افراد جو بے نیندی کا شکار رہتے ہیں اُن کے لیے لہسن کو تکیے کے نیچے رکھ کر سونا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے لیکن یہ ٹوٹکا فوراً ہی اپنا کام کرنا شروع نہیں کر دیتا بلکہ اس کے نتائج کو بہتر طور پر محسوس کرنے کے لیے اسے چند دن مسلسل استعمال کریں۔
نوٹ: لہسن کے چند جوئے چھیل کر ان پر چھری وغیرہ سے ہلکا سا کٹ لگا لیے اور پھر انہیں اپنے تکیے کے نیچے رکھ دیں چند ہی دنوں میں آپ کو خود اندازہ ہو جائے گا کہ اس سے آپ کو کیا فائدے حاصل ہو رہے ہیں۔