مارچ میں بہار کی بجائے شدید گرمی پیدا ہونے کی سائنسی وجوہات

Posted by

مارچ کا مہینہ پاکستان میں موسم بہار کا مہینہ ہوتا ہے لیکن اس دفعہ بہار آنے کی بجائے ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق اس گرمی کی وجہ Upper Atmosphere میں ہوا کا مسلسل بڑھا ہُوا پریشر ہے جس کی وجہ سے مارچ میں درجہ حرارت جو عام طور پر 30 ڈگری سے اوپر نہیں جاتا تھا وہ 40 ڈگری سے بھی اوپر چلا گیا ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ Upper Atmosphere میں ہوا کے پریشر کے بڑھنے سے زمین کا درجہ حرارت کیوں بڑھ جاتا ہے۔ اگر آپ زمین پر کھڑے ہیں اور آسمان کی طرف دیکھتے ہیں تو آپ کو بادلوں کی غیر موجودگی میں نیلا آسمان دیکھائی دے گا اور کُچھ نظر نہیں آئے گا کیونکہ ماحول میں موجود ہوا دیکھائی نہیں دیتی۔ ہم Atmosphere کے بکل نچلے کنارے پر رہتے ہیں اور اس کنارے کے اوپر موجود ہوا بے وزن نہیں ہے بلکہ اس کا ایک وزن ہوتا ہے جسے ائیر پریشر کہا جاتا ہے۔

G:\Pics Sharing\308148.png

ماہرین کے مطابق زمین کے ہر 1 سکوئیر انچ پر 6.67 کلو گرام ہوا کاپریشر ہے جو گھٹتا اور بڑھتا رہتا ہے۔ ہوا کا پریشر جب کم ہوتا ہے تو ہوا زمین سے اوپر کی طرف اُٹھتی ہے جس سے ہوا میں موجود نمی بُلندی پر جانے کے بعد بادلوں میں بدل جاتی ہے اور بارش پیدا ہوتی ہے لیکن جب ہوا کا پریشر بڑھتا ہے تو ہوا اوپر سے نیچے کی طرف سفر کرتی ہے۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں کیسے پتہ چلتا ہے کہ ہوا کا پریشر کم ہے یا بڑھ گیا ہے؟۔ ہوا کے پریشر کو جاننے کے لیے آجکل الیکٹرک سیسنرز استعمال ہوتے ہیں جو ہمیں بتاتے ہیں کہ ہوا کا پریشر کتنا ہے اور ان سینسرز سے پہلے اس کام کے لیے بارو میٹر استعمال کیا جاتا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے موسم کے سرد اور گرم ہونے کا تعلق صرف سورج سے نہیں ہے کیونکہ ہوا کا پریشر جب بڑھتا تو گرمی بھی بڑھتی ہے اور اسی طرح جب ہوا کا پریشر کم ہوتا ہے تو موسم سرد ہو جاتا ہے۔ اس بات کو سمجھنے کے لیے آپ غبارے کی مثال پر غور کریں۔ غبارے میں جب ہم ہوا بھرتے ہیں تو غبارے میں موجود ہوا کے مالیکولز ایک دُوسرے کے زیادہ قریب ہوجاتے ہیں یعنی غبارے کے اندر ہوا کی Density بڑھ جاتی ہے اور Density بڑھتی ہے تو غبارے میں موجود ہوا کا پریشر بھی بڑھتا ہے جس سے غبارہ پھولنے لگتا ہے۔ غبارے کو پھولانے کے بعد اگر آپ اس میں سے ہوا کو خارج کریں گے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ غبارے سے نکلنے والی ہوا گرم ہے جسکی وجہ سے غبارہ پھولا ہُوا تھا۔

گرمی کی لہر اور ہوا کا پریشر

زمین پر لگائی جانے والی انڈسٹریز اور جنگلات کی کٹائی ہمارے ماحول کو آلودہ کر رہی ہیں اور اس آلودگی کی وجہ سے موسم میں حیرت انگیز تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں اور سمندر کا پانی گرم ہو رہا ہے اس گرم پانی سے اُٹھنے والی ہوا جب Atmosphere میں اکھٹی ہوتی ہے تو Atmosphere میں ہوا کا پریشر بڑھ جاتا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ جب ہوا کا پریشر بڑھتا ہے تو زمین کا درجہ حرارت بھی بڑھتا ہے کیونکہ یہ گرم ہوا اوپر سے نیچے کی طرف سفر کرتی ہے جس سے گرمی کی لہر پیدا ہوتی ہے۔ آپ نے گرمیوں میں اکثر سُنا ہوگا کے کراچی میں یا کسی شہر میں گرمی کی لہر چل رہی ہے یہ گرمی کی لہر Upper Atmosphere میں سمندر کے گرم پانی سے گرم ہو کر ہی اکھٹی ہوتی ہے اور اسے ہیٹ ڈوم بھی کہا جاتا ہے۔

موسم کی شدت سے کیسے بچا جا سکتا ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\pollution-sky-smoke-explosion-industry-factory-1550759-pxhere.com.jpg

اس بات کا چھوٹا اور آسان جواب یہی ہے کہ ماحول کو صاف رکھنے سے ہم موسم کی شدت سے بچ سکتے ہیں اور ماحول کو صاف رکھنے کے لیے ہمیں فضائی آلودگی کو ختم کرنا ہوگا اور اگر آج ہم نے اس معاملے میں غفلت کی تو کل ہمارے بچے ہماری اس غلطی کی سزا بھگت سکتے ہیں۔ فضائی آلودگی کو صاف کرنے کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے اور اُن اقدامات کی ضرورت ہے جس سے انڈسٹریز وغیرہ سے نکلنے والا دُھواں ہماری فضا کو آلودہ نہ کرے۔