علم پیش گوئی یا Divination کا استعمال ہزاروں سالوں سے کیا جارہا ہے، اس علم کے ماہر آنے والے حالات کی خبر دیتے ہیں اور آنے والے حالات میں دی ہُوئی خبر کا سچ ہوجانا ہمیں سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ اس علم کو جاننے والے کون سے ایسے عوامل ہیں جن کی بنیاد پر مستقبل میں دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس علم کی بُنیاد فطرت کے نشانات کو پڑھنا اور اُس سے نتائج اخذ کرنے کے علاوہ پیش آنے والے واقعات کو دیکھنا اور ان واقعات کے سلسلے سے جُڑے دیگر واقعات کو اُن کے ظہور پزیر ہونے سے پہلے جاننا ہے۔
نشانیوں کا مطالعہ
عام طور پر اگر کوئی طالبعلم سال بھر پڑھائی نہیں کرتا اور سال بعد پیپر دینے جاتا ہے تو وہ طالبعلم اور اُس کا اُستاد پہلے سے جانتے ہوتے ہیں کہ وہ فیل ہوگا کہ پاس ہوگا۔ عام طور پر اگر کوئی بچہ اپنے بچپن میں بہت زیادہ روتا ہے اور زد کرتا ہے تو دیکھنے والے سمجھ جاتے ہیں کہ وہ بڑا ہوکر چڑچڑا ہوجائے گا کیونکہ دیکھنے والے ان دونوں مثالوںمیں نشانیوں کا مطالعہ کرتے ہیں اور اُن کی کی گئی پیش گوئی بلکل ٹھیک ہوتی ہے۔
اس آرٹیکل میں ہم علم پیش گوئی یا Divination کی ایک شاخ Omphalomancy کا ذکر کریں گے اور جانیں گے کہ اس کے ماہر کیسے جان جاتے ہیں کہ ایک عورت کتنے بچے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ناف کی ساخت کا مطالعہ
Omphalomancy کا علم تقریباً 300 سال سے بھی زیادہ عرصے سے پریکٹس میں ہے جہاں اس علم کے ماہر پیدا ہونے والے بچے کی ناف کی ساخت کامطالعہ کرتے ہیں اور اُس کے سائز اور شکل سے جہاں بچے کی شخصیت کے متعلق پیش گوئیاں کرتے ہیں وہاں اس علم کے ماہر ناف پر نشانات کو دیکھتے ہیں اور ناف کی گرہوں کو دیکھ کر بتاتے ہیں کہ اس بچے کے بعد اس بچے کے اور کتنے بہن بھائی اس دُنیا میں آئیں گے اور اس بچے کی ماں مزید کتنے بچے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اکثر اُن کی کی ہوئی پیش گوئی سچ ثابت ہوتی ہے۔
علم پیش گوئی Devination کی ایک اور شاخ Palmistry یا علم نجوم جس سے ہم سب واقف ہیں کے ماہر اپنی پیش گوئیوں کے لیے ہاتھ کی لکیروں کا مطالعہ کرتے ہیں اور شخصیت کے متعلق اپنے رائے دیتے ہیں۔
بہت سے لوگ ان علوم کو یکسر نظر انداز کرتے ہیں اور تسلیم نہیں کرتے، بعض لوگ اسے شیاطین کا علم قرار دیتے ہیں مگر سائنس ان علوم کو یکسر نظر انداز نہیں کرتی اور انہیں pseudoscience میں شُمار کرکے اس کا مسلسل مطالع کر رہی ہے اور اکثر میٹا فزکس کے ماہرین ایسے علوم پر اپنے دلائل پیش کرتے ہیں اور چیزوں کی حقیقت کا مطالعہ کرتے ہیں۔
ان علوم میں کتنی سچائی ہے اور کتنا جھوٹ اس کا اندازہ فرعون کے دربار میں جناب مُوسٰی علیہ السلام کی پیدائش اور فرعون کو دی گئی وارننگ سے لگا سکتے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ ایک بچہ پیدا ہوگا جو فرعون کی سلطنت کی تباہی کا باعث بنے گا۔
Featured Image Preview Credit: Amcaja [CC BY-SA 3.0], via Wikimedia Commons, The Image has been edited and resized.