ماہرین نفسیات کے مطابق اپنی ذات کا دوسروں سے موازنہ کرنا چھوڑنے کے بہترین طریقے

Posted by

آپ نے اپنا موازنہ کسی اور سے کب اور کتنا عرصہ پہلے کیا؟ آپ اگر یہ بات سوچیں گے تو آپ کی یاداشت آپ کو بتائے گی کہ ایسا کیے ہُوئے کوئی زیادہ عرصہ نہیں گُزرا، اپنا موازنہ کسی دُوسرے سے کرنا جہاں آپ کو آپ کے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں پریشان کرتا ہے وہاں یہ آپ کو ذہنی تناؤ اور پریشانی دینے کیساتھ ساتھ اور کئی جسمانی اور ذہنی بیماریوں میں مُبتلا کر سکتا ہے۔

موازنہ کرنے کی عادت ایک لمحے کے لیے بھی ٹھیک نہیں ہے اور یہ اعتماد کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیتی ہے اسی لیے اس آرٹیکل میں ہم ماہرین نفسیات کےبتائےہُوئے اُن طریقوں کا ذکر کریں گے جو اس عادت کو چھوڑنے کے لیے انتہائی کارآمد ہیں۔

موازنہ کرنے کی عادت کب پیدا ہُوئی

گھر، نوکری، آمدن، گریڈز، سماجی حثیت، جسمانی خوبصورتی اور حتی کے سوشل میڈیا پر زیادہ لائکس وغیرہ حاصل کرنا اور ان کیساتھ ساتھ کئی اور چیزیں ہیں جو اگر انسان کے پاس نہ ہوں اور وہ دُوسروں کیساتھ اپنا موازنہ شروع کر دے جن کے پاس یہ چیزیں ہیں تو احساس کمتری کا خطرناک بادل اُس کی سوچ پر چھا جاتا ہے اور اُسے تباہی کے دہانے تک کھینچ کر لیجاتا ہے۔

اپنا موازنہ کسی دوسرے سے نہ کرنا یہ بات سیکھنے سے سیکھی جا سکتی ہے اور اگر یہ نہ سیکھی جائے تو زندگی کا حُسن اور خوبصورتی اچھی لگنی بند ہوجاتی ہے۔

موازنہ کرنے سے کیسے رُکنا ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\photo-of-woman-looking-at-the-mirror-774866.jpg
Photo by Andrea Piacquadio from Pexels

اپنی کامیابیوں کو نظر کے سامنے رکھیں کیونکہ جب آپ دُوسروں پر توجہ دینی شروع کرتے ہیں تو نتیجتاً آپ کو اپنی ذات پر توجہ دینے کے لیے وقت نہیں ملتا، دوسروں پربلا وجہ توجہ دینے والے ذہنی طور پر بڑے نہیں ہو پاتے خاص طور پر جب وہ ان باتوں کو دیکھ رہے ہوں کے دُوسرا کتنا کامیاب ہو گیا ہے اور کتنی ترقی کر گیا ہے۔

اپنی ذات پر توجہ دینا شروع کریں، اپنا خیال رکھنا شروع کریں اور اپنے اندر موجود تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے میں وقت گزارنا شروع کریں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ خالق نے آپ کو کتنی صلاحیتیں دے رکھی ہیں اور آپ کے اندر بے پناہ خوبیاں ہیں۔

آپکی اپنی منزل ہے

Destiny 2 / Off the Cliff

دُنیا کا نظام آپ نہیں چلا رہے اور نہ ہی آپ ہر اُس چیز کو بدل سکتے ہیں جسے آپ پسند نہیں کرتے چنانچہ کُچھ بھی سوچنے سے پہلے صلاحیتوں اور اُن نعمتوں کو شُمار کریں جو آپ کو حاصل ہیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ آپ کی اپنی ایک طاقت ہے اور اس طاقت کو موازنہ کرنے یا کسی اور منفی مقصد کے لیے ہرگز ضائع نہ کریں اور اپنی منزل کا تعین کرکے اپنی بھرپُور طاقت سے اُسے حاصل کرنے کے لیے جدوجہد شروع کریں۔

آپکا ماضی اور حال

Dreaming of a better past

ہر انسان کے ماضی میں کُچھ نہ کُچھ ایسا ضرور نکل آتا ہے جس پر اُسے فخر نہیں ہوتا یا پچھتاوا ہوتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ ماضی غلطیوں سے بھرا ہو، یہ تمام چیزیں انسان کو ایک بہتر انسان بننے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں اور اگر ان چیزوں پر پچھتاوے کے آنسو بہائے جائیں تب یہ جہاں وقت اور طاقت کو ضائع کریں گی وہاں آپ کو آگے بڑھنے سے روک دیں گی۔

ماضی کی ناکامیاں حال میں بہتری پیدا کرنے کے لیے بہترین اُستاد ہوتی ہیں جن سے اگر سیکھا جائے تو آگے بڑھنے کی رفتار بہت تیز ہو جاتی ہے اس لیے پشیمانی اور پچھتاوے کی بجائے اپنی غلطیوں کو اُستاد بنا لیں تاکہ آپ خود اُستاد بن سکیں۔

سوشل میڈیا اور موازنہ

C:\Users\Zubair\Downloads\social-media-5187243_1920.png
Resim Joseph Mucira tarafından Pixabay‘a yüklendi

یاد رکھیں کہ سوشل میڈیا پر لوگ صرف اپنی کامیابیاں شیئر کرتے ہیں اور اپنی ناکامیوں کا کبھی ذکر نہیں کرتے اس لیے سوشل میڈیا پر اپنا قیمتی وقت موازنہ کرنے میں ہرگز ضائع نہ کریں اور یاد رکھیں کہ اللہ کی تقسیم پر راضی ہونے والے سے اللہ راضی ہو جاتا ہے اور جس سے اللہ راضی ہوجائے اُسے بھلا اور کیا چاہیے۔

آپ اگرمطمعین نہیں ہیں

C:\Users\Zubair\Downloads\feedback-satisfaction-employee-survey-customer-poll-1447153-pxhere.com.jpg
Photo by mohamed hassan form PxHere

ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی موجودہ پوزیشن سے خوش نہ ہوں مگر اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ آپ ہمیشہ وہیں رہیں گے جہاں آپ اس وقت ہیں بلکے اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی موجودہ پوزیشن کو کتنے اچھے طریقے سے ہینڈل کرتے ہیں اور گُزارتے ہیں اور یاد رکھیں کہ کامیابیاں دینے والا خُود کہتا ہے ” ہر پریشانی کے ساتھ آسانی ہے”۔