اگر آپکی کوئی بڑی بہن ہے تو آپ کسی بھی مُشکل میں اُس کے پیچھے چُھپ سکتے ہیں وہ آپ کی سب پریشانیوں کا حل ہے اور اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ بڑی بہن ماں کے بعد ماں ہوتی ہے کیونکہ جس طرح ماں کے احسانات کا بدلہ نہیں چُکایا جاسکتا اسی طرح بڑی بہن کے احسانات کا بدلہ بھی نہیں چُکایا جاسکتا۔
ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ جن بچوں کی بڑی بہن ہوتی ہے وہ جہاں دماغی طور پرزیادہ مضبوط ہوتے ہیں وہاں اُن کا بچپن دُوسرے بچوں کی نسبت زیادہ خوبصورت اور پُرآسائش ہوتا ہے اور وہ بڑے ہوکر زیادہ کامیاب انسان بنتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں ماہرین نفسیات کی اُن باتوں کو شامل کیا جارہا ہے جس سے آپ کو پتہ چلے گا کے بڑی بہن کیسے ایک سائبان کی طرح آپ کی ذات کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔
نمبر 1 بڑی بہن آپکی ازواجی زندگی میں طلاق کے چانسز کم کرتی ہے
ماہرین کے مُطابق آپ کا بچپن آپ کی جوانی پر اثر انداز ہوتا ہے اور جن بچوں کی بڑی بہن ہوتی ہے وہ بچپن سے ہی سمجھ جاتے ہیں کے معاملات کو کیسے حل کرنا ہے اور مل بانٹ کر کیسے کھانا ہےاور حالات سےسمجھوتا کیسے کرنا ہے۔
نمبر 2 بڑی بہن کی بدولت والدین آپکے ساتھ زیادہ نرم برتاؤ کرتے ہیں
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ بچپن کی زندگی مُشکلات کا دور ہوتی ہے تو یقین کریں یہ مُشکلات آپ سے زیادہ آپ کی بڑی بہن نے دیکھی ہیں اور ایک تحقیق کے مُطابق والدین پہلے بچے سے زیادہ سختی والا سلوک کرتے ہیں۔
والدین پہلے بچے کو تہذیب اور قوانین سیکھانے میں زیادہ توجہ دیتے ہیں اور پہلے بچے سے زیادہ توقعات وابستہ کیے ہوتے ہیں چنانچہ پہلے بچے کو یہ تمام چیزیں سیکھنے کے لیے والدین کی سخت باتیں اور مار برداشت کرنی پڑتی ہے اور بعد میں پیدا ہونے والے بچوں کے ساتھ آہستہ آہستہ والدین کا رویہ نرم ہوتا چلا جاتا ہے، اگر آپ کی کوئی بڑی بہن ہے تو اس بات پر ابھی اُس کا شکریہ ادا کریں۔
نمبر 3 وہ آپ کو ہنساتی ہے اور زندگی کے مقاصد میں مددگار ہوتی ہے
بڑی بہن آپکی اُستاد ہے جو آپ کو بیشمار چیزیں والدین کی نسبت زیادہ شفقت سے سیکھاتی ہے، وہ آپ کو متاثر کرتی ہے کے آگے کیسے بڑھنا ہے اور کامیاب کیسے ہونا ہے اور بڑی بہن کے ساتھ بڑے ہونے والے بچے زیادہ بلند نظر اور خودمختار ہوتے ہیں اور چاہے آپ مانیں یا نہ مانیں بڑی بہن آپ کی شخصیت کو نکھارنے میں ایک ستون کا کام کرتی ہے جس پر آپ کو اُس کا ہمیشہ شُکر گُزار رہنا چاہیے۔
نمبر 4 بڑی بہن وہ ساتھی ہے جو کڑی دھوپ میں سایہ ہوتی ہے
سائنس کے مطابق بڑی بہن چھوٹے بہن بھائیوں میں منفی خیالات کو پروان نہیں چڑھنے دیتی اور چھوٹے بہن بھائی بڑی بہن کی موجودگی میں کبھی احساس تنہائی، احساس محرومی اور شفقت سے محرومی کے احساس میں مبتلا نہیں ہوتے اور احساس ندامت سے بچے رہتے ہیں۔
ماہر نفسیات کہتے ہیں کے بڑی بہن آپ کے جذبات کو ایک خوبصورت تکمیل دیتی ہے جس کی وجہ سے آپ ڈیپریشن سے بچے رہتے ہیں اور آپ کی شخصیت میں ہمدردی اور مضبوطی پیدا ہوتی ہے۔
نمبر 5 بڑی بہن اُپکو بے غرض محبت سیکھاتی ہے
آپ کی ہمیشہ پُشت پناہی کرنے والی ذات آپکی بڑی بہن وہ ہستی ہے جو آپکو بے غرض محبت کیا ہوتی ہے اس خوبصورت احساس کا مطلب سمجھاتی ہے، ماہر نفسیات کا کہنا ہے کے چھوٹے بہن بھائی بڑی بہن کے وجود سے توانائی حاصل کرتے ہیں اور اپنی مشکلات میں کبھی تنہا نہیں ہوتے اور جو مسائل اُنہیں سمجھ نہیں آتے اُن کی بڑی بہن اُنہیں ایک شفیق دوست کی طرح حل کر دیتی ہے۔
اگر آپکی کوئی بڑی بہن ہے تو بے شک آپ دُنیا کے خوش قسمت ترین انسان ہیں اور اگر آپ بڑے ہوگئے ہیں اور طاقتور ہو گئے ہیں تو یہ وقت ہے کہ آپ اپنے حُسن اخلاق سے اپنی بڑی بہن کو بہرہ مند فرمائیں اور اُس کا زندگی میں آپکا ساتھ دینے پر شُکریہ ادا کریں اور کوشش کریں کے آج ہی اُسے کھانے پر انوائیٹ کریں اور بچپن کے دن یاد کر کے اُس کے گلے لگیں اور اُس سے پیار کریں۔
Featured Image Preview Credit:Ellyn Rivers from US [CC BY-SA 2.0], via Wikimedia Commons, The image has been resized.