ماہرین کے مُطابق روزانہ کم از کم کتنا پانی کس ترتیب سے پینا چاہیے

Posted by

میڈیکل سائنس کے مُطابق ہمارے جسم کا 60 فیصد سے زیادہ حصہ پانی پر مشتعمل ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان خوراک کے بغیر 3 ہفتوں سے زیادہ زندہ رہ سکتا ہے مگر پانی کے بغیر وہ بمشکل ایک ہفتہ گُزارے گا کیونکہ پانی پینا کھانا کھانے سے زیادہ اہم ہے جو ہماری صحت کو قائم رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

ہمارے ہاں عام طور پر کھانے کا تو ٹائم ٹیبل ہوتا ہے کہ صبح دُوپہر شام کھانا کھانا ہے لیکن پانی اُسی وقت پیا جاتا ہے جب پیاس لگتی مگر میڈیکل سائنس کہتی ہے کہ اس کے اُلٹ ہونا چاہیے اور کھانا اُس وقت کھانا چاہیے جب بھوک لگے اور پانی پینے کا ٹائم ٹیبل بنانا چاہیے چاہے پیاس لگے نہ لگے۔

اس آرٹیکل میں ماہرین کے مُطابق سارے دن میں کتنا پانی لازمی پینا چاہیے اور کن اوقات میں پینا چاہیے ذکر کیا جائے گا اور یہ ٹائم ٹیبل اُن افراد کے اوقات کو ظاہر کرتا ہے جو صبح 7 بچے اُٹھتے ہیں اور اگر آپ صبح 7 بچے سے پہلے یا بعد میں اُٹھتے ہیں تو اسی حساب سے اپنے اوقات مقرر کر لیں۔

پہلا گلاس صبح سات بجے

C:\Users\Zubair\Downloads\photo-of-person-holding-alarm-clock-1028741.jpg
Photo by Acharaporn Kamornboonyarush from Pexels

صبح سویرے اُٹھتے ہی پانی کا ایک گلاس پینا انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے کیونکہ نیند کے دوران جب کافی دیر تک آپ پانی نہیں پیتے تو آپ کا جسم ڈی ہائیڈریٹ ہو نا شروع کر دیتا ہے لہذا صبح اُٹھ کر پہلا کام یہی کریں کے ایک گلاس پانی ضرور پی لیں۔

دُوسرا گلاس صبح 9 بجے

صبح پہلا گلاس پینے کے کم از کم ایک گھنٹے کے بعد ناشتہ کریں اور ناشتہ کرنے کے ایک گھنٹے کے بعد پانی کا دُوسرا گلاس پیئں چاہیے پیاس لگی ہو یا نہ لگی ہے اور پھر اپنے روزمرہ کے کاموں کی ابتدا کریں۔

تیسرا گلاس پانی ساڑھے 11 بجے

ساڑھے گیارہ بچے پانی کا تیسرا گلاس پی لیں اور کوشش کریں کے اس کو پینے کے آدھے پونے گھنٹے کے بعد اپنا لنچ کھائیں۔

چوتھا گلاس ڈیڑھ بجے

Swan, Laptop, Mac, Water, Straw, Swan Drinking Water

دوپہر کا کھانا کھانے کے کم از کم ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد پانی کا یہ چوتھا گلاس پینا آپ کی خوراک کو ہضم کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتا ہے اور خوراک سے توانائی کو پُوری طرح حاصل کرنے میں بھی آپ کی مدد کرتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ آپ کے دماغ کو توانا اور کام کرنے کے لیے دوبارہ تیار کرتا ہے۔

پانچواں گلاس 3 بجے

C:\Users\Zubair\Downloads\coffee-1502782_1280.jpg

دفتری اوقات میں عام طور پر اس وقت پر چائے کا وقفہ ہوتا ہے اور چائے کے اس وقفے میں بغیر چینی کی چائے پیئں اور چائے سے پہلے یا بعد میں چاہے پیاس محسوس ہو یا نہ لیکن پانی کا ایک گلاس لازمی پی لیں اور چائے دن میں جب بھی پینی ہو ساتھ میں ایک گلاس پانی ضروری پینا چاہیے۔

چھٹا گلاس 5 بجے شام

شام کے اس اوقات میں پانی کا گلاس آپ کی توانائی کو بحال کرنے اور رات کے کھانے میں بیصار خوراکی سے بچنے میں آپ کی مدد کرتا ہے اور دماغ کی گرمی کو دُور کرنے کا باعث بنتا ہے۔

ساتواں گلاس 8 بجے

پانی کا یہ گلاس اپنے رات کے کھانے کے ایک گھنٹے بعد پینا انتہائی مفید اور زُد ہضم ثابت ہوتا ہے اور اس گلاس کے بعد نہانا جہاں آپ کے جسم کی تھکاؤٹ اُتارنے کا باعث بنتا ہے وہاں آپ کو گہری اور مزیدار نیند دیتا ہے جو اگلا سارا دن کام کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔

آٹھواں گلاس 10 بجے

C:\Users\Zubair\Downloads\pxfuel.com (3).jpg

پانی کا یہ گلاس رات کو سونے سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے پی لیں یہ گلاس آپ کو ساری رات پُرسکون رہنے میں مدد گار ثابت ہو گا اور آپ کے جسم کو ڈی ہائیڈریٹ ہونے سے بچا کر رکھے گا۔

نوٹ: عام طور پر ان اوقات پر پانی پی لینے سے باقی اوقات میں پیاس نہیں لگتی اور 8 گلاس یا 2 لیٹر پانی آپ کے جسم کی روزانہ کی ضرورت کے پانی کو پُورا کرتا ہے لیکن اگر آپ کو ان اوقات کے علاوہ بھی پیاس لگتی ہے تو ضرور پانی پیئں اور پانی پیتے وقت چھوٹے چھوٹے گھونٹ لیکر پانی پیئں اور پانی پینے کے دوران کم از کم 3 دفعہ وقفہ دیں۔