محبت کے متعلق کُچھ باتیں جو بچوں کو سمجھانا بہت ضروری ہے

Posted by

بچوں کی کہانیوں میں عام طور پر محبت کو افسانوی طریقے سے پیش کیا جاتا ہے اور یہ کہانیاں ہمیشہ ڈرامائی انداز سے ختم کی جاتی ہیں جس میں روای کہانی کے اختتام پر ہمیشہ سُکھ چین کی بانسری بجا رہا ہوتا ہے، چنانچہ بچوں کو حقیقت سے روشناس کروانا ہماری ذمہ داری بن جاتا ہے اور ضروری نہیں ہوتا کہ حقیقت ہمیشہ خوش رنگ ہو۔

اس آرٹیکل میں ہم محبت کے اُن پیغامات کا ذکر کریں گے جنہیں ہمیں اپنے بچوں کو سمجھانا ہے تا کہ وہ حقیقت سے روشناس ہو سکیں۔

نمبر 1 بد سلوکی

water silhouette cloud sunrise sunset photography sunlight morning river reflection splash training asia exercise boxer thailand fight boxing power men children sports boys photograph fighting attack image the sun laos traditional kick hero punch thai boxing kickboxing martial arts knock the game men's

عام طور پر بچے اپنے والدین کے پاس شکایت لیکر آتے ہیں کے کسی دوسرے بچے نے یا اُس کے کسی بہن بھائی نےاُس کیساتھ بد سلوکی کی ہے اُس کا کوئی کھلونا چھینا ہے یا اُسے اپنے ساتھ کھیلنے نہیں دیا ایسے موقع پر بچے کو دُوسرے بچے کے متعلق غلط ریمارکس نہیں دینے چاہیے اور اُسے خود سے اس نتیجے پر پہنچنے دینا چاہیے کہ اگر کوئی بد سلوکی کر رہا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ اُس سے محبت نہیں کرتا یا نفرت کرتا ہے بلکہ اُسے سمجھنے میں مدد کرنی چاہیے کہ بد سلوکی بھی محبت کی ایک قسم ہے جو پسند نہیں کی جاتی۔

نمبر 2 محبت جہاں لینا ضروری ہے وہاں دینا بھی ضروری ہے

چھوٹے بچے عام طور پروالدین سے ڈھیروں محبت وصول کرتے ہیں مگر والدین کو چاہیے کہ اُنہیں پیار کرنے کےدوران یہ بات بھی سیکھائیں کے محبت صرف لینے کا نام نہیں ہے دوسروں سے محبت کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا کوئی آپ سے محبت کرتا ہے تاکہ جب بچے جوان ہوں تو اُنہیں یہ سبق ذہن نشین ہو کہ بُوڑھے والدین کے ساتھ محبت اور حُسن سلوک کرنا ہے۔

نمبر 3 انداز محبت

ہمیں اپنے بچوں کو سیکھانا چاہیے کہ جب کسی سے محبت کرتے ہیں تو ضروری نہیں ہے کہ اُس کی ہر بات کو تسلیم کرلیا جائے اور اپنی ذات کی قُربانی دے دی جائے، ہمیں اپنے بچوں کو تعلقات میں سمجھوتا کیسے کرتے ہیں یہ درس سیکھانا ہے تاکہ اُنہیں پتہ چلے کہ جب کسی سے محبت کی جاتی ہے تو ضروری نہیں کے دوسرے سے محبت میں اپنی ذات سے محبت نہ کی جائے اور یہ پیغام عام طور پر میاں بیوی اپنے تعلقات سے بچوں کو سیکھاتے ہیں جس میں مساوات سیکھانا بہت ضروری ہے۔

نمبر 4 محبت اور عزت

Hands, Shake, Shaking Hands, Continents, Policy

بچوں کو یہ بات سمجھانی بہت ضروری ہے کہ محبت کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ جس سے محبت کی جائے اُس کے ساتھ ہر طرح کا مذاق کیا جا سکتا ہے، بلکہ ہمیں بچوں کو سیکھانا ہے کہ محبت اور عزت دونوں ساتھ ساتھ چلتے ہیں اور جب آپ دوسروں کی عزت کرتے ہیں تو جواب میں آپ کو بھی عزت ملتی ہے اور اسی طرح اگر آپ کسی کو عزت دے رہے ہیں تو آپ بھی عزت کے مستحق ہیں اور محبت بغیر عزت کے کبھی خُوبصورت نہیں لگتی۔

نمبر 5 اپنی ذات سے محبت

man person people woman father child together bedroom baby parent family kids children mother happy infant newborn boys togetherness offspring siblings parenting interaction

بچوں کو خُود غرضی اور اپنی ذات سے محبت کیا ہوتی ہے اس بات کا درس دینا والدین کے لیے بہت ضروری ہے اُنہیں یہ سمجھانا بھی ضروری ہے کہ اپنے مفادات کے لیے کبھی کسی اور کا نقصان نہیں کرنا۔

نمبر 6 پیار ضروری نہیں ہمیشہ قائم رہے

C:\Users\zubai\Downloads\number-love-heart-red-broken-toy-926052-pxhere.com.jpg

ٹی وی ڈرامے اور فلمی کہانیوں میں عام طور پر یہی درس دیا جاتا ہے کہ پیار ہمیشہ قائم رہتا ہے حالانکہ یہ حقیقت نہیں ہے اور ہمیں اپنے بچوں کو اس حقیقت سے روشناس کروانا بہت ضروری ہے تاکہ اگر زندگی میں کبھی کوئی دوست اُن سے جُدا ہو یا بیوفائی کرے تو وہ جینے کی اُمید نہ چھوڑ دیں، ہمیں اُنہیں سمجھانا ہے کہ پیار اور محبت میں گُزارا ہُوا وقت ہمیشہ قیمتی ہوتا ہے اور یہ وقت مستقبل میں ہماری رہنمائی کرتا ہے۔

نمبر 7 لمبے عرصہ پیار قائم رکھنے کے لیے محنت کی ضرورت ہوتی ہے

People, Old, Man, Woman, Couple, Love, Laugh, Happy

لمبا عرصہ پیار قائم رکھنا نا ممکن نہیں ہے اور بچوں کو یہ بات سمجھانی چاہیے کہ جن سے وہ پیار کرتے ہوں اور چاہتے ہوں کہ یہ پیار قائم رہے وہاں اُنہیں احتیاط اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔

نمبر 8 ضروری نہیں کہ محبت کا جواب محبت سے ملے

C:\Users\zubai\Downloads\man-nature-horizon-silhouette-person-mountain-1041436-pxhere.com.jpg

یہ حقیقت بھی بچوں کو سمجھانا بہت ضروری ہے کہ ضروری نہیں کہ جس سے وہ محبت کرتے ہیں وہ بھی اُس سے محبت کرے اور یہ چیزیں انسان کے اختیار میں نہیں ہوتیں کے وہ کسی دُوسرے کو محبت کرنے پر مجبور کرے لہذا ایسے موقع پر آگے کی طرف بڑھنا نہیں چھوڑنا اور ہمیشہ مثبت سوچ قائم رکھنی ہے۔

نمبر 9 محبت انسان کا کردار اونچا کرتی ہے

بچوں کو یہ بات سمجھانا بہت ضروری ہے کہ نفرت کا جواب بھی اگر محبت سے دیا جائے تو اس سے انسان کا کردار اُونچا ہوتا ہے اور ایسا کرنے سے انسان کمزور نہیں ہوتا اور نہ ہی اُس کی توہین ہوتی ہے۔

نمبر 10 محبت میں تکالیف بھی آتی ہیں

بچوں کو یہ حقیقت روشناس کروانا بھی ضروری ہے کہ محبت صرف خُوبصورت رنگوں والی رین بو نہیں ہے جو ہمیشہ آپکو راحت دے بلکہ اس سے آپ کو سخت تکلیف بھی حاصل ہوسکتی ہے اور ایسے موقع پر حالات سے کیسے نپٹنا ہے اور محبت کو کیسے قائم رکھنا ہے ان باتوں کو بچوں کو ذہن نشین کروانا اتنا ہی ضروری ہے جتنا بچوں کو کھانا کھلانا ضروری ہے۔