انسانی جسم کا مدافعتی نظام جسم میں 24 گھنٹے کام کرتا ہےاور جسم کے خلیات پر نظر رکھتا ہے اور دیکھتا ہے کے کونسا خلیہ جسم کے لیے ٹھیک ہے اور کونسے خلیے کا تعلق جسم سے نہیں ہے اور اُسے کیسے ختم کرنا ہے اور دن رات کی اس مشقت کو ٹھیک طرح انجام دینے کے لیے مدافعتی نظام کو اچھی مقدار میں وٹامنز اور منرلز کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اپنا کام ٹھیک طریقے سے جاری رکھ سکے۔
اس آرٹیکل میں پھلوں اور سبزیوں کے 10 جُوسز کو شامل کیا جارہا ہے جو وٹامنز اور منرلز سے بھرپُور ہیں اور آپکے جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر اسے وائرل بیماریوں سے لڑنے کی طاقت دیتے ہیں اور جسم و دماغ کو چاک و چوبند رکھتے ہیں۔
نمبر 1 سیب گاجر اور کینو کا جُوس
سیب گاجر اور کینو کا کاک ٹیل جُوس کسی اکیسر سے کم نہیں کیونکہ یہ تینوں مل کر جسم کو جہاں بے پناہ توانائی مہیا کرتے ہیں وہاں انفیکشنز سے لڑنے کی طاقت دیتے ہیں اور ان تینوں میں شامل وٹامنز اور منرلز خاص طور پر وٹامن اے، وٹامن بی 6، وٹامن سی، پوٹاشیم اور فولک ایسڈ ہمارے جسم کو تندرست اور توانا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اگر ناشتے میں اس جُوس کو پیا جائے تو سارا دن جسم کی انرجی میں بُوسٹر لگا رہتا ہے۔
نمبر 2 کینو اور چکوترے کا جُوس
کینو اور چکوترے کا جُوس وٹامن سی کا خزانہ ہے اور وٹامن سی اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں کا مالک ہے جو جہاں جسم کے خُلیوں کو نقصان پہنچانے والے اجزا سے محفوظ رکھتا ہے وہاں ہماری جلد کے لیے بھی انتہائی اہم وٹامن ہے اور اس وٹامن کی کمی جسم پر کئی طرح کے منفی اثرات مرتب کرتی ہے جس میں قوت مدافعت کا کمزور ہونا سر فہرست ہے۔
اپنے ناشتے کے ساتھ کینو اور چکوترے کا جُوس پینا شروع کریں اور وائرل بیماریوں سے لڑنے کے لیے قُوت مدافعت کو مضبوط بنائیں۔
نمبر 3 ٹماٹر کا جُوس
ٹماٹر بھی وٹامن سی کیساتھ ساتھ وٹامن اے، آئرن اور فولیٹ سے بھرپُور پھل ہے اور اسکا جُوس بنانا کوئی مُشکل کام نہیں بس دھیان رہے کے لیے تازہ ٹماٹر استعمال کریں اور جُوس میں کوئی آرٹیفیشل فلیور اور چینی وغیرہ مت ڈالیں۔
نمبر 4 کیل، ٹماٹر اور سیلری
کیل غذائیت سے بھرپُور سبزی ہے مگر ہمارے ہماں عام دستیاب نہیں ہوتی اس لیے آپ اس کی جگہ پالک بھی استعمال کر سکتے ہیں اور اسی طرح سیلری کے پتے دستیاب نہ ہونے کی صورت میں سلاد کے پتے اس جُوس میں شامل کر سکتے ہیں۔
ان تینوں کا جُوس وٹامن اے اور سی کیساتھ پوٹاشیم، مگنیشیم، آئرن جیسے صحت کے لیے اہم منرلز رکھنے کیساتھ ساتھ فیٹی ایسڈز سے بھی بھرپُور ہوتا ہے جو جسم کو توانا رکھنے کیساتھ ہمارے ایمیون سسٹم کو طاقتور بناتا ہے۔
نمبر 5 چقندر گاجر ادرک اور ہلدی
یہ چاروں سبزیاں اپنی اپنی جگہ ہماری صحت پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرتی ہیں مگر چاروں ایک جگہ ملتی ہیں تو پھر اکسیر بن جاتی ہیں۔
چار پودوں کی یہ جڑیں ہماری قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت پر کئی مثبت اثرات پیدا کرتی ہیں جن میں اعضا کی سوزش کو کم کرنا، زخموں کو جلدی بھرنا، اعضا کو مضبوط بنانا، دل و جگر کو تقویت دینا، بینائی کو طاقتور بنانا، جلد کو تروتازہ رکھنا، بالوں کو مضبوط بنانا اور سارے جسم کو توانا رکھنا وغیرہ شامل ہے۔
نمبر 6 سٹابری اور مینگو یا امرود
آم ابھی دستیاب نہیں ہے اس لیے آپ آم کی بجائے اس جُوس میں امرود کا استعمال کر سکتے ہیں، امرود ایک انتہائی طاقتور پھل ہے جس میں کینو مالٹے سے دو گُنا زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے اور ایک بڑی مقدار ڈائٹری فائبر بھی پائی جاتی ہے اسی طرح سٹابری بھی وٹامن سی سے بھرپُور پھل ہے اور ان دونوں کا ملاپ ہمارے جسم اور جسم کی قوت مدافعت کے لیے انتہائی اہم وٹامنز اور منرلز خاص طور پر وٹامن اے، سی، ای، آئرن اور فولیٹ مہیا کرتے ہیں جو جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت دیتے ہیں۔
نمبر 7 تربوز کا جُوس
تربوز اس وقت بھی بازار میں میسر ہے مگر ابھی مہنگا ہے مگر چند ہی دنوں میں ہماری گلیوں اور بازاروں میں یہ پھل عام اور سستے داموں میسر ہونا شروع ہو جائے گا۔
تربوز کے فائدوں پر کئی کتابیں لکھی جاسکتی ہیں کیونکہ یہ صحت کے لیے ایک انتہائی مفید پھل ہے مگر یہ جسم کے ایمیون سسٹم کو انتہائی طاقتور بنانے میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتا اور اس میں شامل وٹامن اے، سی، میگنیشیم، زنک قُوت مدافعت کو پہلوان بنا دیتی ہے۔
نمبر 8 سٹابری اور کیوی
ہم جانتے ہیں کہ وٹامن سی قُوت مدافعت کے لیے انتہائی ضروری چیز ہے اور سٹابری اور کیوی اس وٹامن کو حاصل کرنے کے لیے زبردست پھل ہیں اور ان کا جُوس جہاں ذائقے میں وٹامن سی کے حامل دُوسرے جوسز سے مختلف ہوتا ہے وہاں وٹامن سی کے علاوہ وٹامن اے، بی 6، میگنیشم، زنک، فولیٹ جیسے اہم مرنلز کا خزانہ جسم کو مہیا کرتا ہے۔
نمبر 9 حلوہ کدو کے بیج
حلوہ کدو کے بیج وٹامن اے، بی، ای، فاسفورس، میگنیشیم کیلشیم، پوٹاشیم، کاپر جسی غذائی صلاحیتوں کیساتھ ساتھ اومیگا تھری اور اومیگا 6 جیسے صحت کے لیے انتہائی ضروری فیٹی ایسڈز سے بھرپُور غذا ہے جو قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہماری ہڈیوں، عورتوں اور مردوں کی صحت، بالوں، جلد، دل و دماغ پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔
حلوہ کدو کے بیجوں کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح کو کیسی بلینڈر میں ڈال کر ساتھ میں تھوڑی دارچینی اور ذائقے کے لیے شہد وغیرہ ڈالکر پانی شامل کرکے اچھی طرح شیک کرلیں اور پھر چھان کر اس دُودھ نما جوس کو نوش فرمائیں۔