مردوں کے متعلق بہت سی معلومات ایسی ہیں جو شماریات ہمیں نہیں بتاتی اور خُود مرد بھی کبھی نہیں بتاتے مثلاً ساری دُنیا میں مردوں کی عمریں عورتوں کی عمروں سے کم ہوتی ہیں، ایک عام مرد اپنی زندگی کا ایک سال اپنے لیے عورت کی تلاش میں خرچ کر دیتا ہے اور عورت کے 1 جھوٹ کے مقابلے میں مرد 2 جھوٹ بولتا ہے۔اس آرٹیکل میں آج ہم آپکو مردوں کے 11 ایسے راز آپ کو بتائیں گے جو مرد خُود کبھی نہیں بتاتا۔
نمبر 1 مردوں اورعورتوں کے ڈراؤنے خواب
ڈراؤنے خوابوں کا عام طور پر موضوع موت، حادثہ، صحت کے متعلق یا جان کا خطرہ وغیرہ ہوتا ہے، یونیورسٹی آف مونٹریال کے سائنس دانوں نے 10 ہزار خوابوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا اور اُن کی تفصیل جاننے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کے مردوں اور عورتوں کے ڈراؤنے خواب ایک جیسے نہیں ہوتے۔
مردوں کے ڈراؤنے خواب جنہیں وہ دیکھ کر بیدار ہو جاتے ہیں عام طور پر مشتمل ہوتے ہیں کسی بڑے پیمانے پر تباہی، سیلاب، زلزلہ، موت، شدید حادثہ جس میں خوف وغیرہ ہو ، عورتوں کے ڈراؤنے خواب جنہیں دیکھ کر وہ بیدار ہوجاتی ہیں عام طور پر ازواجی تعلقات کی خرابی پر مشتمل ہوتے ہیں اور عورتیں یہ خواب مردوں کی نسبت زیادہ دیکھتی ہیں۔
نمبر 2 گری ہوئی چیز اُٹھانے کا انداز
آپ نے کبھی نوٹس کیا کے مرد زمین پر گری ہُوئی چیز اُٹھانے کے لیے کھڑے کھڑے جُھک کر اُسے اُٹھا لیتا ہے جبکہ عورتیں پاؤں پر بیٹھ کر اُٹھاتی ہیں لیکن ضروری نہیں ہے کہ سب کا ایسا ہی انداز ہو لیکن اکثریت کا طریقہ کار ایسا ہی ہوتا ہے۔
نمبر 3 مرد پتلی مگر فربہ عورت کی طرف جلدی مائل ہوتا ہے
یونیورسٹی آف گرناڈا کی ایک طالبہ بلانکا اولیوا نے اپنی سٹڈی سے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ مرد پتلی خواتین جو صحت مند دیکھائی دیتی ہوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں نسبتاً اُن خواتین کے جو بلکل لاغر دیکھائی دیتی ہیں یا سکینی ہوتی ہیں۔
بلانکا کا کہنا ہے کہ مرد عورت کے صرف چہرے کی خوبصورتی سے بہت کم متاثر ہوتا ہے اور فیشن ماڈلز وغیرہ کو نظر انداز کر کے پتلی خواتین جو صحت مند اور فربہ دیکھائی دیتی ہوں میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔
نمبر 4 خواتین کو متوجہ کرنے کے لیے مردوں کا انداز
جب مرد کسی عورت کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہے تو اُس کے کھڑے ہونے کا انداز مختلف ہو جاتا ہے، وہ کوشیش کرتا ہے کہ اپنے انداز سے مضبوط اور ہمت والا دیکھائی دے، آپ دیکھیں گے عام طور پر ایسے موقع پر مرد ہاتھوں کو جیبوں سے نکال کر انگوٹھے بیلٹ پر یا دونوں ہاتھ پسلیوں پر رکھ کر ٹانگیں کھول کر کھڑے ہوتے ہیں۔
نمبر 5 مرد اپنی تعریف عورت کی بجاۓ دوسرے مرد سے سُننا چاہتے ہیں
عام خیال ہے کہ مرد عورتوں کہ مُنہ سے اپنی تعریف سُن کر پُھولے نہیں سماتے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، مرد اپنی قابلیت کی تعریف دوسرے مرد سے سُن کر زیادہ خُوش ہوتا ہے، برمنگھم یونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹ نے اپنی تحقیق سے ثابت کیا کے مرد اپنی قابلیت عام طور پر دوسرے مردوں پر ثابت کرنا چاہتا ہے اور دوسرے مردوں کی طرف سے کی گئی تعریف ہی اُسے Satisfactionمہیا کرتی ہے۔
نوٹ: یہ بات ازواجی تعلقات کے متعلق نہیں ہے۔
نمبر 6 مردوں کے دوست منتخب کرنے کا طریقہ کار
امریکہ کے ڈاکٹر رونلڈ ڈی آگیو اپنے آرٹیکل میں لکھتے ہیں کہ مرد عام طور پر ایسے لوگوں کو دوست بناتے ہیں جن سے اُن کے خیالات اور شوق ملتے ہوں، جبکہ خواتین اُن خواتین کو دوست بناتی ہیں جو اُنہیں اُن کی باتوں میں سپورٹ کریں اور جذباتی لگاؤ کا اظہار کریں۔
نمبر 7 مرد عورت کی موجودگی میں خُوب کھانا کھاتے ہیں
اگر مرد کسی خاتون کے ساتھ لنچ یا ڈنر کر رہا ہو تو وہ عام طور پر اپنی خوراک کو ڈبل کردیتا ہے، کارنل یونیورسٹی کے ڈاکٹر کیون نیفن اپنی تحقیق میں یہ بات ثابت کرتے ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ مرد خواتین کی موجودگی میں زیادہ کھاتے ہیں جبکہ خواتین مردوں کی موجودگی میں کم کھانا کھاتی ہیں۔
نمبر 8 عُمر کے بڑھنے کے ساتھ مرد ڈھیلا لباس پسند کرتے ہیں
جوان مرد اور لڑکے ٹائٹ جینز وٖغیرہ پہنتے ہیں مگر عُمر کے بڑھنے کیساتھ یہ لباس مرد کے لیے تکلیف دہ بن جاتا ہے اور وہ عام طور پر پُرسکون اور ڈھیلا لباس پسند کرنا شروع کر دیتا ہے۔
نمبر 9 مرد کھانے کی عام دعوت قبول نہیں کرتے
مشاہدے کا علم بتاتا ہے کہ مرد عام طور پر کسی اجنبی یا دوست کی طرف سے کوئی سویٹ یا چپس وغیرہ شئیر کرنے کی آفر قبول نہیں کرتے اور انکار کر دیتے ہیں جبکہ خواتین خندہ پیشانی سے ایسی آفرز قبول کر لیتی ہیں۔
نمبر10 مرد عورتوں سے دوگُنا زیادہ جھوٹ بولتے ہیں
20 سینچری ہوم ٹی وی کی طرف سے کیےگئے ایک سروے کے مطابق ایک مرد عام طور پر اپنے باس ، بیوی اور دیگر لوگوں سےروزانہ 6 جھوٹ بولتا ہے اور ایک عورت عام طور پر روزانہ 3 جھوٹ بولتی ہے۔
اس سروے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مرد زیادہ جھوٹے ہیں نسبتاً عورتوں کے۔
نمبر 11 مرد زندگی کا ایک سال عورتوں کو دیکھنے میں گُزارتے ہیں
کوڈک ویژن سینٹر کے ایک سروے کے مطابق ایک مرد روزانہ 43 منٹ مختلف عورتوں کو دیکھنے میں گُزارتا ہے، اس حساب سے دیکھا جائے تو وہ 259 گھنٹے یا سال کے گیاراں دن اور 18 سے 50 سال تک اپنی عُمر کا ایک سال صرف خواتین کو دیکھ کراُن کی خوبصورتی سے متاثر ہونے اور اُنہیں پسند کرنے میں گُزار دیتا ہے۔