برطانیہ کی سابقہ ملکہ الزبتھ دوئم کا شُمار دُنیا کی امیر ترین خواتین میں ہوتا ہے اور ان کے پاس کتنی دولت ہے یہ بات ایک راز ہے اور ان کے مرنے کے بعد یہ دولت کیسے تقسیم ہو گی اور ملکہ برطانیہ کی آخری وصیت کیا ہے اس بات کو بھی راز میں ہی رکھا جا رہا ہے اور برطانیہ کی شاہی خاندان کی تاریخ بھی یہی رہی ہے کہ مرنے والے کی وصیت کو شاہی خاندان کے سوا باقیوں سے چھپایا جاتا ہے۔

برطانیہ کی عدالت میں سابق برطانوی ملکہ کی بہن اور پرنسز مارگریٹ کی وصیت پر ہونے والی ایک بحث میں جج نے ریمارکس دئیے تھے کہ شاہی خاندان کی وصیت کو چھپانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے تاکہ شاہی خاندان کی پرائیویسی متاثر نہ ہو۔
برطانوی شاہی خاندان کے پاس کتنی دولت ہے اس بات کا اندازہ 2017 میں ایک کمپنی برانڈ فائنانس نے لگایا اور ان کی رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان کے پاس تقریباً 88 بلین ڈالر کے اثاثے ہیں اور ملکہ الزبتھ دوئم کے ذاتی اثاثہ جات جو کے آرٹس، جیولری، انویسٹمینٹ، جواہرات اور پراپرٹی وغیرہ پر مشتعمل ہیں کی مالیت Forbes کےتقریباً 5 سو ملین ڈالر کے قریب ہے۔
سن ڈے ٹائم جو کے برطانیہ کا مشہور اخبار ہے نے 2015 میں امیر ترین لوگوں کی فہرست میں برطانوی ملکہ کی دولت کا شمار کیا اور ان کے مطابق کوئین کے پاس 2015 میں 340 ملین پاونڈ کے اثاثے تھے۔
ٹائم نیوز کے مطابق شاہی خاندان کی دولت بغیر کسی وصیت کے تخت نشین ہونے والے کے سپرد کر دی جاتی ہے اور اس دولت پر کوئی ٹیکس وغیرہ بھی چارج نہیں کیا جاتا۔ شاہی خاندان کو برطانیہ میں کوئی وراثتی ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑتا لیکن 1993 میں ملکہ برطانیہ سے حکومت برطانیہ کی ہونے والی ایک ڈیل کے بعد ملکہ انکم ٹیکس ادا کرنے کے لیے تیار ہو گئیں تھیں اور اس معاہدے کے مطابق وراثت کی منتقلی پر شاہی خاندان پر کوئی ٹیکس نہیں تھا۔
ملکہ کے اثاثوں میں شامل ملکہ کا تاج جس میں دنیا کا سب سے بڑا روبی ہیرا نصب ہے اور مہنگے آرٹس وغیرہ ملکہ کے ذاتی اثاثوں میں شامل نہیں ہوتے اور یہ چیزیں بغیر کسی وصیت کے نئے بادشاہ کو منتقل کر دی جائیں گی۔
ملکہ الزبتھ دوئم کا 8 ستمبر 2022 کو انتقال ہونے کے بعد برطانوی شاہی خاندان کے ولی عہد شہزادہ چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ بنے ہیں اور ان کے بیٹے ویلیم پرنس آف ویلز شاہی خاندان کے نئے ولی عہد منتخب ہوئے ہیں۔ پرنس ویلیم لیڈی ڈیانا کے صاحب زادے ہیں جو 1998 میں ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئی تھیں۔ پرنس ویلیم کے چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری شاہی خاندان کو پہلے سے ہی چھوڑ کر اپنی بیگم کے ساتھ امریکہ جا چکے ہیں اور اپنے آپ کو شاہی خاندان سے الگ کر چُکے ہیں۔
اگر پرنسز ڈیانا جنہیں دلوں کی شہزادی کہا جاتا تھا آج زندہ ہوتیں تو ملکہ برطانیہ کا تاج اُن کے سر پر سجایا جانا تھا لیکن کچھ لوگوں کو رب کائنات بغیر کسی تاج کے بھی لوگوں کے دلوں میں جگہ دیتا ہے اور انہیں بے تاج حکمرانی عطا کر دیتا ہے۔
Feature Image Preview Credit: NASA/Bill Ingalls, Public domain, via Wikimedia Commons