موبائل فون نے جہاں انسان کی زندگی آسان بنائی ہے وہیں بہت سے لوگ اس گیجٹ کی وجہ سے اپنی پرائیویٹ معلومات غلط لوگوں کے ہاتھ لگنے کی وجہ سے پریشان بھی ہیں، اس آرٹیکل میں ایپل اور اینڈرائیڈ دونوں کے چند ایسے خُفیہ کوڈز آپ کے ساتھ شیئر کیے جارہے ہیں جن کی مدد سے آپ جان پائیں گے کہ کہیں آپکا فون کسی اور کے قبضے میں تو نہیں اور وہ آپکی کالز اور مسیجز وغیرہ ہیک تو نہیں کر رہا۔
*#21#
یہ کوڈ آپ کو یہ جاننے میں مدد دے گا کہ کہیں آپکی فون کالز، میسجز اور فون کا دیگر ڈیٹا کسی اور ڈیوائس پر منتقل تو نہیں ہورہا اور اگر ایسا ہو رہا ہے تو آپ جان پائیں گے کہ آپکے فون کی کونسی سروس کی معلومات یا کالز وغیرہ کہیں اور بھی جا رہی ہیں، اپنے فون سے اس کوڈ کو ڈائل کریں Divert ہونے والی تمام انفارمیشن آپ کے سامنے آجائے گی۔
*#62#
یہ کوڈ آپ کو بتائے گا کہ جب آپ کا فون سگنلز سے باہر ہو اور اُس پر کوئی کال یا میسج وغیرہ آئے تو وہ کہیں اور فارورڈ تو نہیں ہو رہا ، ہیکر آپکا فون باریک بینی سے اپنے قبضے میں کرتے ہیں اس لیے آپ کو اپنا چیک اپ بھی باریک بینی سے کرنا ہو گا۔
*#61#
اس کوڈ کو ڈائل کرنے سے آپ جان پائیں گے کہ جب آپ کوئی کال اٹینڈ نہیں کرتے تو ایسی صُورت میں وہ کال وغیرہ کسی اور نمبر پر فارورڈ تو نہیں ہو رہی۔
*#002#
یہ یونیورسل کوڈ ہے جو آپ کے فون پر لگی ہُوئی تمام Redirections کو ختم کر دے گا، اگر آپ نے اپنے فون کی کالز یا مسیجزیا کوئی اور ڈیٹا وغیرہ Redirect نہیں کیا ہُوا تو اس کوڈ کو ملا کر آپ اپنے دل کی اچھی طرح تسلی کر سکتے ہیں کہ آپ کی معلومات محفوظ ہیں۔
*#06#
اس کوڈ کی مدد سے آپ اپنے فون کا آئی ایم ای آئی نمبر جان سکتے ہیں یہ نمبر آپ کے فون کا مخصوص نمبر ہے جو اگر فون گُم جانے یا چوری ہو جانے کی صُورت میں آپ کے بہت کام آسکتا ہے، آپ اس نمبر کی مدد سے اپنا فون سیٹ بلاک کروا سکتے ہیں اور اگر کوئی اور آپ کے فون میں دُوسری سم ڈال کر استعمال کر رہا ہے تب بھی اس نمبر کی مدد سے پولیس جان جائے گی کہ آپ کا فون کہاں ہے۔
*#*#4636#*#*
موبائل فونز کے خاص کوڈ ہیکرز کو آپ کی لوکیشن بتا سکتے ہیں جس سے وہ آپ کا کہیں بھی تعاقب کر سکتے ہیں اور ان ہیکرز کے بارے میں جاننے کے لیے یہ کوڈ آپ کی مدد کر سکتا ہے، یہ کوڈ درحقیقت موبائل پروگرام بنانے والے ایڈوانس یوزرز کے لیے ہے لیکن اس کو ڈائل کر کے آپ اس سے اپنے موبائل کی سیل آئی CID اور لوکل ایریا کوڈ LAC نمبرز حاصل کر سکتے ہیں اور ان نمبرز کے ساتھ چند عام سی ویب سائٹس جو سیل آئی ڈی کے متعلق معلومات دیتی ہیں اور سیل آئی ڈی کی لوکیشن کو ڈُھونڈنے میں بھی مدد دیتی ہیں اور آپ ان کی مدد سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کوئی آپ کے موبائل سے بلا وجہ منسلک تو نہیں۔
آئی فون استعمال کرنے والے افراد *#*#4636#*#* کی بجائے اپنے فون سے *3001#12345# ملا کر یہ معلومات سیل آئی ڈی اور ایل اے سی کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور اگر یہ سروس اُن کے موبائل پر میسر نہیں ہے تو ایسی صُورت میں اپنے فون مینوفیکچر ر سے رابطہ کریں۔
اپنے Android فون پر اینٹی وائرس استعمال کریں
اگر آپ Android فون استعمال کرتے ہیں تو اپنے فون کو ہفتے میں کم از کم ایک دفعہ کسی اچھے اینٹی وائرس سے جو Place Raider جیسے وائرس سے بھی بچاتا ہو سکین ضرور کریں کیونکہ یہ موبائل کی دُنیا کا سب سے خطرناک وائرس ہے جو اگر آپ کے فون میں آ جائے تو چاہے آپ انٹرنیٹ استعمال نہ بھی کر رہے ہوں یہ وائرس خودبخود قریبی موجود انٹرنیٹ کے ذرئیعے آپ کے فون کا ڈیٹا اور آپ کی لوکیشن وغیرہ ہیکر کو منتقل کردیتا ہے جس میں آپ کے پاسورڈز بھی شامل ہوتے ہیں اور ہیکر اس کے استعمال سے آپ کے فون کو آپکی مرضی کے بغیر بھی استعمال کر سکتا ہے۔
اگر آپ Android استعمال کرتے ہیں اور آپ نے اپنا فون کسی بھی سروس سینٹر وغیرہ سے مرمت کروایا ہے تب بھی فون کو دوبارہ آن کرنے سے پہلے اس چیز کی اچھی طرح تسلی کرلیں کے کہ کسی نے آپ کے فون میں کوئی وائرس پلانٹ نہ کر دیا ہو اور بہتر ہوگا کہ ایسی صُورت میں فون کو فیکٹری ری سیٹ کر کے پھر استعمال کیا جائے۔
سرکاری ادارے
فوج ، پُولیس اور کُچھ سیکورٹی ایجنسیز کو اجازت ہے کہ نیٹ ورک مہیا کرنے والی کمپنی سے آپ کے فون تک رسائی حاصل کرلے ، ایسی صُورت میں عام طور پر آپکے فون کا 3 مہینے کا ڈیٹا مہیا کیا جاتا ہے اور اگرکوئی سیکورٹی کمپنی آپکا فون ٹیپ کر رہی ہے تو ایسی صُورت میں آپ کو بلکل پتہ نہیں چلے گا اس لیے ایسے تمام کاموں سے پرہیز کریں جو سرکاری اداروں کو مجبور کریں کہ وہ آپ کی کھوج لگائیں۔
نوٹ: آپکا موبائل فون آپکی پرسنل پراپرٹی ہے جس میں آپ کی بہت سی معلومات جن میں پاسورڈز ،تصاویر، پرائیویٹ ویڈیوز وغیرہ موجود ہوتی ہیں اس لیے اپنے فون کو کبھی کسی کو مت دیں اور نہ ہی کبھی اپنے فون کا پاسورڈ کسی کو بتائیں اور نہ ہی اپنا فون بچوں کو استعمال کرنے کے لیے دیں کیونکہ فُون کی سکرین پر پڑی بچے کی ایک غلط اُنگلی آپ کے نقصان پہنچا سکتی ہے۔