موبائل پر انٹرنیٹ کی سپیڈ کو حیرت انگیز طور پر تیز کرنے والے خُفیہ طریقے

Posted by

ایک سروے کی رپورٹ کے مُطابق دُنیا میں اس وقت انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 4.66 بلین ہے یعنی دُنیا میں رہنے والے ہر 3 افراد میں سے تقریباً 2 افراد انٹرنیٹ کا استعمال کر رہے ہیں اور یہ تعداد سن 2000 میں صرف 413 ملین تھی اور فائیو جی کے موجودہ دور میں جب تیز ترین انٹرنیٹ ہر ایک کی جیب میں ہے تب بھی بہت سے افراد یہ گلہ کرتے ہیں کہ اُن کے فون یا کمپیوٹر پر انٹرنیٹ کی رفتار سُست ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم موبائل اور کمپیوٹر پر انٹرنیٹ کی سپیڈ کو تیز کرنے کے لیے حال ہی میں تحقیق کیے گئے چند نئے طریقے شامل کر رہے ہیں جنہیں استعمال کر کے آپ بھی بغیر کسی بریک کے تیز ترین انٹرنیٹ کی سپیڈ سے لُطف اندوز ہو سکیں گے۔

نمبر 1 اپنے سمارٹ فون کا کیشے صاف کریں

سمارٹ فون میں میموری کیشے انٹرنیٹ سمیت موبائل کی سپیڈ کو بہتر بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن جب یہ میموری کیشے فُل ہوجاتا ہے تو یہ فون اور انٹرنیٹ دونوں کی سپیڈ کو متاثر کرتا ہے اس لیے اپنے فون کے میموری کیشے کو فُل نہ ہونے دیں اور فُل ہونے سے پہلے ہی اس کی صفائی کریں اس کام کے لیے آپ کو کئی ایپلیکیشنز بھی مل جائیں گی جو یہ کام صرف ایک کلک کیساتھ کر دیں گی۔

نمبر 2 غیر ضروری ایپلیکیشنز ڈلیٹ کر دیں

وہ تمام ایپلیکینشنز جو آپ اپنے موبائل میں شائد ہی کبھی استعمال کرتے ہوں اُنہیں موبائل سے نکال دیں کیونکہ بیک گراؤنڈ پر چلنے والی یہ ایپس جہاں موبائل کی سپیڈ کو سُست کرنے کا باعث بنتی ہیں وہاں انٹرنیٹ کو بھی سُست کر دیتی ہیں۔

نمبر 3 براوزر کو ٹیکسٹ مُوڈ پر سیٹ کریں

اگر آپ ایسی ویب سائٹس کا مطالعہ کر رہے ہیں جہاں معلومات تحریر کی صُورت میں پڑی ہیں تو موبائل براوزر میں ٹیکسٹ اونلی فیچر کو آن کر دیں اس طریقے سے آپ کا براوزر ویب سائٹ پر موجود تصاویر کو نہیں دیکھائے گا اور حیرت انگیز طور پر آپ کی براوزینگ سپیڈ بہت تیز ہو جائے گی۔

نمبر 4 براوزر بدل کر دیکھیں

انٹرنیٹ کو استعمال کرنے کے لیے آپ کونسا براوزر استعمال کر رہے ہیں یہ چیز انٹرنیٹ کی سپیڈ پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہے اس لیے اگر آپ فون میں برازینگ سُست محسوس کر رہے ہیں تو براوزر ایپ بدل کر دیکھں اور کسی لایٹ ویٹ براوزر ایپ پر سوئچ کر جائیں۔

نمبر 5 نیٹ ورک سیٹینگ چیک کریں

G:\Pics Sharing\IMG_3612.PNG

اپنے موبائل کی سیٹینگز میں جائیں اور موبائل ڈیٹا کو LTE پر کر دیں، دُنیا میں زیادہ تر GSM/WCDMA/LTE نیٹ ورکس استعمال ہوتے ہیں اور اگر آپ کا موبائل ڈیٹا 3 جی پر یا 2 جی پر سیٹ ہے تو آپ کی ڈیئوائس موبائل سگنلز کیساتھ ٹھیک طرح رابطہ استوار نہیں کر پائے گی اس لیے اسے ایل ٹی ای جو کہ جدید ہے پر سیٹ کریں۔

نمبر 6 انٹرنیٹ راوٹر کے لیے درست جگہ کا تعین کریں

وائی فائی کے کمزور سگنلز موبائل یا کمپیوٹر میں انٹرنیٹ کو سُست کرنے کی ایک بڑی وجہ ہے اس لیے وائی فائی راوٹر کو ایسی جگہ پر انسٹال کریں جہاں سے آپ کا کمپیوٹر اور موبائل بغیر کسی واسطے کے قریب ہو اس کام کے لیے گھر کا مرکز سب سے بہترین جگہ ہے جہاں راوٹر انسٹال کیا جائے۔

نمبر 7فون اور کمپیوٹر کو وائرس سکین کریں

وائرس وغیرہ جہاں کمپیوٹر اور موبائل کے کام کرنے کی اہلیت پر اثر انداز ہوتے ہیں وہاں یہ انٹرنیٹ کی سپیڈ کو بھی متاثر کرتے ہیں اس لیے اپنی ڈیوائس کو کسی انٹی وائرس کیساتھ سکین کریں۔

نمبر 8 کیشے Optimize کریں

G:\Pics Sharing\iphone-smartphone-hand-screen-abstract-people-1198980-pxhere.com.jpg

فون اور کمپیوٹر براوزر ویب سائٹ سرفینگ کے دوران سائٹ پر موجود بہت سے ڈیٹا کو اپنے کیشے میں محفوظ کر لیتا ہے تاکہ جب آپ دوبارہ اس سائٹ پر جائیں تو وہ فائلز ڈاون لوڈ نہ کرنی پڑیں اور اس سے سپیٹ نمایاں طور پر بہتر ہوتی ہے لیکن اگر کیشے کو Optimize نہ کیا جائے تو یہی کیشے سپیڈ کو سُست بنا دیتا ہے اس لیے خُود یا کسی ایپ کی مدد سے اپنے کیشے کی سیٹینگ کو روزانہ Optimize ضرور کیا کریں۔

نمبر9 بیک گراونڈ ایپ ری فریش

اگر آپ ایپل آئی فون استعمال کرتے ہیں تو فون کی جنرل سٹینگ میں جاکربیک گراونڈ ایپ ریفریش میں سے غیر ضروری ایپس کو ہٹا دیں اس سے جہاں آپ کے فون کی بیٹری لائف بڑھے گی وہاں فون میں انٹرنیٹ کی سپیڈ بھی بہتر ہو گی۔