موبائل چور کی شامت ہی آ جائے اگر آپ اپنے اینڈرائیڈ فون میں یہ ایپ انسٹال کر لیں

Posted by

موبائل فون کا چوری ہو جانا یا گُم جانا یا چھینا جانا عین ممکنات میں شامل ہے، کیونکہ دور حاضر کے حالات اور روزانہ سُنی جانے والی خبروں میں موبائل فونز کی چوری وغیرہ کے واقعات بڑھ چُکے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے موبائل میں مناسب سیکورٹی لگائیں ، اور کوئی نہ کوئی اینٹی تھیفٹ ایپ لازمی انسٹال کریں۔

G:\Pics Sharing\IMG_2901.PNG

گوگل اگرچہ اپنے اس آپریٹینگ سسٹم کے ساتھ ایک ایپ اینڈرائیڈ فونز میں انسٹال دیتا ہے جو فائنڈ مائی ڈیوائس کے نام سے آپ کے اینڈرائیڈ فون میں موجود ہوتی ہے اور یہ آپ کو اپنے فون کو کسی بھی دُوسری جگہ سے لاک کرنے اور ڈیوائس سے سائن آوٹ کرنے کی آپشن دیتی ہے، اور ساتھ ہی آپ اس سے ریموٹلی اپنے فون کا سارا ڈیٹا ڈلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔ یہ ایپ آپ کو آپ کے فون کی لوکیشن بھی بتاتی ہے جس سے آپ فون ٹریک کر سکتے ہیں لیکن ایسا صرف اُسی وقت ہوتا ہے جب آپ کا فون چل رہا ہو، اور اگر فون بند ہو چُکا ہے تو پھر یہ ایپ آپ کے کوئی کام نہیں آتی اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے فون کی سیکورٹی کے لیے ایک سے زیادہ ایپس استعمال کریں۔

اس آرٹیکل میں 5 ایسی جدید ایپس کو شامل کیا جا رہا ہے جو فون کے ادھر اُدھر ہونے کی صورت میں آپ کی مددگار ثابت ہوں گی اور آپ کے قیمتی ڈیٹا کو کسی اجنبی کے ہاتھ نہیں لگنے دیں گی۔

نمبر 1 Cerberus

یہ ایپ اینڈرائیڈ تھرڈ پارٹی سیکورٹی ایپس میں اپنے فیچرز کی وجہ سے سب سے آگے ہے اور آپ کے موبائل فون کو 3 طریقے سے سیکورٹی دیتی ہے۔ آپ اس کو ویب پورٹل سے استعمال کر سکتے ہیں، ایس ایم ایس میسج کے ذریعے کنٹرول کر سکتے ہیں اور آٹو الرٹ فنکشن کے ساتھ خودکار طریقے سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔

آپ اس ایپ کی مدد سے اپنے فون میں ریموٹلی کوئی بھی میسج سکرین پر پرنٹ کر سکتے ہیں اور یہ میسج اُس وقت تک دیکھائی دیتا رہے گا جب تک آپ اسے آف نہیں کرتے۔ یہ ایپ آپ کو آپشنز مہیا کرتی ہے کہ فون کے کھو جانے کی صُورت میں آپ ریموٹلی اسے ٹریک کر سکتے ہیں، لاک کر سکتے ہیں، فون پر آلارم بجا سکتے ہیں، کال لاگ اپ لوڈ کر سکتے ہیں، انٹرنل اور ایکسٹرنل میموری کو ڈلیٹ کر کے ڈیٹا غلط آدمی کے ہاتھ لگنے سے بچا سکتے ہیں۔

اس ایپ کی آپ کے فون میں موجودگی چور کے لیے وبال جان بن سکتی ہے کیونکہ یہ خفیہ طور پر تصاویر کھینچنے کی اور ویڈیوز بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ساتھ ہی فون مائیک سے آڈیوز بھی ریکارڈ کر کے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دیتی ہے جہاں سے آپ انہیں دیکھ سکتے ہیں۔ اس ایپ میں آپ آٹو فنکشن کیساتھ بھی فون کی سیکورٹ بڑھا سکتے ہیں جیسے اگر کوئی سم کارڈ تبدیل کرے تو فون لاک ہو جائے یا اگر کوئی فون میں غلط پن کوڈ ڈالے تو یہ فوراً تصویر کھینچ کر آن لائن اپ لوڈ کر دے۔

اپنے بے تحاشا زبردست فیچرز ہونے کے باعث یہ ایپ گوگل پلے سٹور پر ڈاؤن لوڈ کے لیے موجود نہیں ہے اور گوگل نے اسے پلے سٹور سے پابندی لگا کر ڈلیٹ کر دیا ہے اور اس ایپ کو بنانے والوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ گوگل کی پرواہ نہیں کریں گے اور وضاحت کی ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ ہر اچھی ایپ گوگل پلے سٹور کے بنائے ہُوئے اصولوں پر پُوری اُترے۔ اگر آپ اس ایپ کو انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو اس کی ویب سائٹ پر جا کر ڈائریکٹ سائٹ سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

نمبر 2 Macfee Mobile Security

یہ کمپنی اپنی اینٹی وائرس کمپیوٹر ایپلی کیشنز کی وجہ سے کافی مشہور ہے اور اینڈرائیڈ فونز کے لیے ان کی موبائل ایپ بھی اینٹی تھیفٹ فیچرز کیساتھ فون کی سیکورٹی میں اضافہ کرتی ہے۔ یہ فون کو کسی بھی دُوسری جگہ سے لاک کرنے، کیمرہ استعمال کرنے، اور موبائل میں غلط پاس ورڈ داخل کرنے پر فوری طور پر استعمال کرنے والے کی تصویر کھینچ کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے اور فون کو ٹریک کرنے میں مدد دیتی ہے۔

نمبر 3 Crook catcher

یہ ایپ بھی باقی ایپس کی طرح غلط پاسورڈ لگانے والے کی تصویر کھینچ لیتی ہے اور آپ کے ای میل ایڈریس پر فون کی لوکیشن کیساتھ نقشے پر لوکیشن کی وضاحت بھی کرتی ہے۔ اس ایپ اور دُوسری ایپس میں ایک بڑا فرق یہ ہے کہ یہ فون کی بیٹری پر بوجھ نہیں بنتی اور اُسی وقت کام کرتی ہے جب کوئی غلط کوڈ استعمال ہو۔

ان ایپس کے علاوہ پلے سٹور پرPrey اور Where’s my droidنام کی ایپس ملیں گی جو اوپر دئی گئی ایپس سے ملتے جلتے فیچرز کی حامل ہیں اور اگر آپ انہیں اپنے فون کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے استعمال کریں تو یہ مشکل وقت میں آپ کے بہت کام آسکتی ہیں۔